ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب کا ایف سی کیلئے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان ،مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان تنہا نہیں ، سب شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بحیثیت ایک قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح رہیں گے تو دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

 کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان و استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے ۔

کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایف سی کےنوجوان دفاع وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ،مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

 مریم نواز نے کہا کہ وقت آگیا کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے، کوئی گرے ایریا سیاسی قیادت اور عوام کے دماغ میں نہیں ہونا چاہیے،جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے چاہے وہ اندر ہو یا باہر، پاکستان کا دوست نہیں۔

  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے،ہمیں مضبوطی کے ساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا ہے،بلوچستان کا امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔

رمضان سے قبل بلوچستان میں آٹا مہنگا

 انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے،اب ہمیں بطور قوم سخت فیصلہ کرنا پڑے گا،کچھ سیاسی رہنماؤں نے دہشت گردوں کیلیے دروازے کھولے، اپنے ملک اور ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے دشمن ہیں۔

 مریم نواز نے کہا کہ بات چیت کیلیے ہتھیار اٹھانے یا قوم کو تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں،فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں انتہا پسندی کو شکست دینی ہے،دہشت گردوں کو اڑا کر رکھ دینا چاہیے، دہشت گرد کیخلاف کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
 

غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کہ ایف سی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف