وزیر اعلیٰ مریم نواز کی محنت کی وجہ سے اسموگ ختم ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-8-15
لاہور(آن لائن)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہوریو! فضائی معیار میں بہتری، ثقافتی رنگوں کی بحالی یاد رکھنا، اہل قیادت اور عوام کا تعاون ہر ناممکن کو ممکن بنا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی مریم نواز نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑی، صنعت، فیکٹری، بھٹے، گاڑیاں، رکشے والوں سمیت اہلِ پنجاب نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوشش سے لاہوریوں نے دہائیوں بعد نیلا آسمان پھر سے دیکھا، وزیرِ اعلی مریم نواز کی محنت کی وجہ سے اسموگ ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی معیار کی بہتری نے لاہور کو واپس اس کی اصل پہچان دلوائی، عوام کے تعاون سے ہر شعبے میں پنجاب کو ترقی اور کامیابی کی مثال بنائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مریم نواز
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔