data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرمیں تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کریگی، ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ مریم نوا ز نے کہا کہ بلوچستان کو فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمت حاضر ہیں، دعا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، سیکورٹی فورسز کے لیے 10ارب روپے کی معاونت مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے، بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیساتھ اراکین کابینہ سے خطاب کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز کی معاونت مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار