اپنے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لئے 10 ارب کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ ایک روزہ دورے پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مریم نواز کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لئے دس ارب روپے کی معاونت ایک مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے، جبکہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لئے متحد ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بحیثیت وزیراعلیٰ ان کا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے۔ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔ حکومت پنجاب بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلوچستان میں مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا