وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت کی، امیر حیدر ہوتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی میں اُن فیصلوں کی حمایت کی جن پر وہ تنقید کرتے رہے ہیں۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو میں اے این پی رہنما نے کہا کہ ہر لانگ مارچ سے ملک اور پی ٹی آئی کی سیاست کو نقصان پہنچا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ میں ہر اس شخص پر انگلی اٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ لوگوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، جس طرح پہلے دیا تھا، اب پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی یہ بات سمجھ میں آجانی چاہیے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی کہا کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعلیٰ نے انہی فیصلوں کی حمایت کی جن پر تنقید کرتے رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔