data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ شراب پرمکمل پابندی بل کا 2018 ء میں قومی اسمبلی اور اب سندھ اسمبلی میں مسترد ہونا قابل شرم بات ہے۔اُم الخبائث کے حوالے سے اللہ اور رسولؐ کے احکامات قرآن و سنت کی صورت میں واضح اور دوٹوک موجود ہیں اس پرارکان اسمبلی کی دی گئی رائے حکمرانوں کے دین بیزار اور دین دشمنی پر مبنی ذہنوں کو آشکار کرنے کے لیے کافی ہے۔ سود اور شراب پر پابندی کی مخالفت کرنا اللہ اور رسولؐکے احکامات کے خلاف اعلان جنگ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ جو حکومت سگریٹ پر پابندی عاید اور شراب پر پابندی کو عوامی مفاد عامہ کے خلاف سمجھتی ہے ان سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،شراب کی فروخت کی اجازت دینا پاکستانی عوام اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اقلیتوں کی آڑ میں کراچی تا کشمور شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے جبکہ اب تو پولیس،محکمہ ایکسائز اور ڈیلروں کی ملی بھگت سے ہوم ڈیلیوری کی سروس بھی فراہم کی جارہی ہے جس سے خواتین، نوجوان طلبہ اور بزرگ تیزی سے اس لت کا شکار ہورہے ہیں اور معاشرہ بڑی تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہورہا ہے۔ صوبائی امیر نے وفاقی اور سندھ حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں شراب کی پرمٹ پر فی الفور پابندی عاید کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے ،دریں اثنا انہوں نے رکن سندھ اسمبلی انیل کمار کی جانب سے شراب پر پابندی کی قرارداد پیش کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شراب پر پابندی

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن