Jasarat News:
2026-07-24@08:42:07 GMT

اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا منظور

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260212-8-3
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفا منظور کیا ہے۔ سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024ء کواستعفا دے دیا تھا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کااستعفا اب تقریباً 17 مہینے بعد منظور کرلیا گیا۔اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفاوفاقی حکومت کیلیے ایک سرپرائز ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اختر مینگل کو کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی لیکن اختر مینگل نے وزیراعظم کو یہ کہہ کر معذرت کر لی تھی کہ میں تو اسٹیک ہولڈر ہی نہیں۔ میری پارٹی کے پاس تو قومی اسمبلی کی صرف ایک نشست ہے، زیادہ نشستیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، اس لیے وہی اسٹیک ہولڈر ہیں، بلوچستان کا مسئلہ بھی یہی جماعتیں حل کریں۔حامد میر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے اختر مینگل کا انکار خطرے کی گھنٹی تھی لیکن حکومت کو اس گھنٹی کی آواز ہی سنائی نہیں دی کیونکہ اس حکومت کی اپنی حالت ایک ایسی گھنٹی کی ہے جسے کوئی اور اپنی مرضی کے مطابق بجاتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پچھلے سال تک اختر مینگل کی جماعت شہباز شریف کی مخلوط حکومت میں شامل تھی صرف ایک سال میں ایسا کیا ہوا کہ اختر مینگل ناصرف شہباز شریف سے مایوس ہو گئے بلکہ انہوں نے قومی اسمبلی سے بھی استعفا دے دیا؟۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کی اختر مینگل کا

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری