data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محموداچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، جو الفاظ ادا کیے ان پر قائم ہوں،کیا یہ پارلیمنٹ مارشل لاؤں کو جائز قرار دینے کے لیے ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں آبادی کے تناسب سے حکمرانی میں اپنا حصہ چاہییجبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے،اپوزیشن لیڈر نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں فوج اپنے خون سے حلف کی تائید کر رہی ہے، شہدا ہماری ریڈ لائن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جذباتی باتیں نہیں کیں، میں نے جو الفاظ ادا کیے ان پر قائم ہوں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ میں 90سے اسمبلی میں آرہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو الفاظ ادا کیے ان پر قائم ہوں، میں نے کبھی جذباتی باتیں نہیں کیں، فوج میں کس صوبے کا کتنا حصہ ہے؟ اسپیکر ایاز صادق نے ریمارکس دیے کہ آپ فوج کی بات نہ کریں، شہدا کی بات کریں۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہم نے انگریزوں کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، یہاں کے لوگ انگریزوں کے ساتھ تھے،ہمارے ساتھ لڑ رہے تھے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں حق حکمرانی میں اپنا حصہ چاہیے، ہم یہ تعصب کی بنیاد پر نہیں کر رہے، میں اس ملک کا باسی ہوں جمہوریت کے مخالفین کے خلاف بولوں گا، آپ نے ہمیں جمہوریت کی حمایت میں سزائیں دیں، آپ نے پشتونوں کی اقتصادی خودکشی کرادی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف نے کہا افغانوں کو شہریت دینے میں کوئی برائی نہیں، کیا یہ پارلیمنٹ مارشل لاؤں کو جائز قرار دینے کے لیے ہے، آئین کے دائرہ میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر کے فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کی فوج 4 ضلعوں کی فوج ہے، اس طرح کے غیرذمے دارانہ بیان کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے توقع نہیں تھی، اپوزیشن لیڈر نے پاک فوج پر الزامات لگانے کی کوشش کی ہے، ہر ذی شعور انسان جانتا ہے کہ پاکستان کی فوج پورے ملک کی فوج ہے، پاکستان کی فوج کا تشخص قومی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پنجابیوں کا آئی ڈی کارڈ دیکھ کر بلوچستان میں گولی ماری جاتی ہے، پنجابیوں کو گولی مارنے پر بلوچستان سے کوئی آواز نہیں اٹھتی، کیا یہ چار ضلعوں کی فوج ہے یا وطن عزیز کی فوج ہے؟ لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ قومی عہدہ ہے،کسی ضلع کا عہدہ نہیں، اس عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان دینا عہدے کی توہین ہے، یہ وطن اور قوم کی جنگ ہے، کسی ضلع کی جنگ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں، پاک فوج کسی صوبے یا ضلع کی فوج نہیں ہے ، دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم روزانہ نقصان اٹھا رہے ہیں، بلوچستان میں 200 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے، اسلام میں خون خرابے کی کوئی اجازت نہیں ہے، ہمارے فوجیوں کی گردنیں تنوں سے جدا کردی جاتی ہیں، پاک فوج اپنے خون سے اپنے حلف کی تائید کر رہی ہے، ہم سیاستدان گرے ایریاز میں رہ رہے ہوتے ہیں، ہم پارٹیاں بدلتے ہیں لیکن ان شہیدوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں، شہدا ہماری ریڈ لائن ہیں، شہید اول و آخر پاکستانی ہوتا ہے اس کا تعلق ضلع سے نہیں ہوتا۔ قومی اسمبلی میں فوج سے اظہاریکجہتی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ منظور کرلی گئی، قرارداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اسمبلی میں خواجہ ا صف وزیر دفاع کی فوج ہے کا کہنا نے کہا

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن