وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
عمران یونس:وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم فیز 2 کا آغاز، 60 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے.
لاہور سمیت صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ فراہمی سکیم کے فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے, حکومتی اعلامیے کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت دوسرے مرحلے میں 60 ہزار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فیز ون کے تحت ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے, فیز ٹو کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کی تقسیم بھی بیک وقت جاری رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبا مستفید ہو سکیں۔
کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ طلبا کی جانب سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔