چولستان میں 21ویں انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز، رفتار اور ثقافت کا حسین امتزاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صحرائے چولستان آج سے 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا مرکز بن رہا ہے، جو 15 فروری تک جاری رہے گی۔
ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے اور ریس ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ریلی کے دوران ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو صحرا کی روایتی رنگا رنگی سے روشناس کرایا جا سکے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق دو ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی کے لیے 400 اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں تعینات ہوں گے۔
ایونٹ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل فیلڈ اسپتال اور 4×4 ایمبولینسز بھی موجود ہوں گی۔ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی نہ صرف اسپورٹس ایونٹ ہے بلکہ سیاحت اور ثقافت کے فروغ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے، جس سے صحرا کی پہچان اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔