احمد پور شرقیہ:

صحرائے چولستان ایک بار پھر رفتار اور جوش کا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔ یہ سنسنی خیز مقابلے 15 فروری تک جاری رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ ریس ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو صحرا کی روایتی رنگا رنگی سے روشناس کرایا جا سکے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایونٹ کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دو ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور ریسرز کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں 400 اہلکار تعینات ہوں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل فیلڈ اسپتال اور 4×4 ایمبولینسز بھی موقع پر موجود ہوں گی۔

صحرا چولستان میں ہونے والی یہ ریلی نہ صرف اسپورٹس ایونٹ ہے بلکہ سیاحت اور ثقافت کے فروغ کا بھی بڑا ذریعہ سمجھی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار