اجلاس میں صوبہ میں امن و امان کی صورت حال پر مشاورت کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں مستقبل امن کے قیام کیلئے متفقہ پالیسی پر غور کیا گیا۔ شرکاء کا پائیدار امن کیلئے مستقل پالیسی بنانے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورت حال پر اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کور کمانڈر پشاور، دیگر عسکری حکام اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ میں امن و امان کی صورت حال پر مشاورت کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں مستقبل امن کے قیام کیلئے متفقہ پالیسی پر غور کیا گیا۔ شرکاء کا پائیدار امن کیلئے مستقل پالیسی بنانے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صوبہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا عندیہ دیا گیا اور وزیراعلیٰ کی قیام امن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام ادارے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، قیام امن پر اتفاق رائے اور فیصلوں کے بعد اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس گزشتہ روز ہونے والی ایپکس کمیٹی کا تسلسل تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

فائل فوٹو 

سپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں،  وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف