data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ آغا شیر زمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سوشل پولیٹیکل ڈومین اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرزدی ایس آر ، ڈی ایس پی ، قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کے ضلعی سربراہان، وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی آغا شیر زمان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں پولیس، ایکسائز، خفیہ اداروں کے ضلعی سربراہان، خوراک، زراعت، توانائی، لیبر، سوشل ویلفیئر، ویمن ڈیولپمنٹ، اوقاف، زکوٰۃ سمیت دیگر متعلقہ محکمے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کا مقصد غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ اشیا کی روک تھام، اینٹی انکروچمنٹ کارروائیاں، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف اقدامات، غیر ملکی افغان باشندوں کی نشاندہی، ضلع میں کام کرنے والی فلاحی این جی اوز کی کارکردگی پر نظر رکھنا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔ دشمن عناصر کی جانب سے پھیلائے جانے والے غلط پروپیگنڈے کا مؤثر اور بروقت جواب دیا جائے تاکہ جھوٹی خبروں کے باعث کسی قسم کی افراتفری پیدا نہ ہو۔انہوں نے کمیٹی کے ارکان پر زور دیا کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے تاکہ ان کارروائیوں کی رپورٹس ایپکس کمیٹی کو ارسال کی جا سکیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیا کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور منشیات کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ رمضان المبارک کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار