data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر، الفلاح میں ولایت شاہ مزار کے قریب پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کے احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور خواجہ سراؤں نے پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ دانش نامی شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والا شخص مبینہ طور پر راہگیر تھا جو احتجاج کے دوران زد میں آگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک متاثرہ خواجہ سرا نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کزن کے ساتھ ایک پروگرام سے گھر واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا۔دورانِ تلاشی اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا سلوک کیا۔کزن کا حوالہ دینے اور گھر جانے کی درخواست کے باوجود پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خواجہ سرا نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اس رویے پر اپنے دیگر ساتھیوں کو بلایا اور احتجاج شروع کیا، تو پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جس سے راہگیر دانش زخمی ہوگیا۔دوسری جانب پولیس حکام نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی بیان جاری کیا ہے۔ الفلاح پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص الفلاح تھانے کا اہلکار نہیں ہے۔فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص موقع پر اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور شخص کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور موٹر سائیکل کے ذریعے اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تشدد اور فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ سراو ں

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا