کورنگی میں جھگڑے کےدوران فوڈ ڈیلوری رائیڈر زخمی ہونے پر2 پولیس اہلکار گرفتار، اقدام قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
شہر قائد کے علاقے کورنگی الفلاح میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے فوڈ ڈیلوری رائیڈر زخمی ہونے کے معاملے پر 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی الفلاح میں خواجہ سراؤں سے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے زخمی ہونے کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں اہلکاروں کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ الفلاح میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی ہونے والے فوڈ ڈیلوری رائیڈر دانش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا راہ گیر خواجہ سراؤں سے جھگڑا ہوا تھا، جس دوران خواجہ سراؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا۔
اس ہی جھگڑے کے دوران اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار فوڈ ڈیلوری رائیڈر فائرنگ کی زد میں آگیا۔ زخمی رائیڈر کو کندھے پر ایک گولی لگی، جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں میں محسن اور سیف شامل ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں زخمی ہونے کے مطابق گیا ہے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔