کوئٹہ، 11 کروڑ کی ڈکیتی میں پولیس افسر و اہلکار ملوث نکلے، 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی کے افسر، پولیس اہلکار اور ایک شخص گرفتار ہیں، جبکہ فرار ہونیوالے متعدد اہلکاروں کے واردات میں ملوث ہونیکا شبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ میں دو ماہ قبل ہونے والی ساڑھے 11 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث سی ٹی ڈی کے افسر اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ڈکیتی میں مزید پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق اینٹی ٹیررازم فورس کے سپیشل آپریشن ونگ میں تعینات انسپکٹر اورنگزیب کھوکھر، پولیس سپاہی محمود اور حبیب نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کے متعدد اہلکاروں کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار فرار ہیں، جنکی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ دو مہینے قبل کوئٹہ کے سٹی تھابے کی حدود میں واقع کٹ پیس مارکیٹ میں ساڑھے 11 کروڑ کی ڈکیتی ہوئی تھی۔ جس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس ملزمان تک پہنچی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان تک پہنچنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ مخبروں کی بھی مدد لی گئی جس سے ملزمان سراغ لگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔