دھاندلی کی صورت میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

ڈھاکہ: (آئی پی ایس) بنگلہ دیش میں انتخابات جوش و خروش سے جاری ہیں، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے ووٹ ڈالنے کے بعد دھاندلی کی صورت میں سخت ردعمل کا انتباہ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی کے الزامات سنجیدہ ہوئے تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا، عوام گھروں سے نکل کر جمہوری حق استعمال کریں اور ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔

شفیق الرحمان نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی کامیابی کی صورت میں پہلی اسلام پسند حکومت قائم ہو سکتی ہے، ہم ایسے نتائج چاہتے ہیں جو ایک منصفانہ عمل کے ذریعے سامنے آئیں، اگر ووٹنگ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہو گی تو ہم اس کے نتائج کو قبول کریں گے، دوسروں کو بھی اسے تسلیم کرنا چاہیے، یہی جمہوریت کا حسن ہے، اور ہم یہی چاہتے ہیں۔۔

دوسری طرف نیشنل سٹیزن پارٹی کے سربراہ ناہید اسلام نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ ہم صرف آزاد اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں، ہمیں ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات آزادانہ ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج زندگی میں پہلی بار ووٹ ڈالا ہے اور مجھے امید ہے کہ انتخابات میں عوام کو اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے دیا گیا تو ہم جیت جائیں گے، گزشتہ رات ملک بھر میں کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے، کچھ لوگ کشیدہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ہم ان واقعات پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے کیونکہ ہم کسی تصادم یا جھگڑے کے خواہاں نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آئیں اور ووٹ دیں۔۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

ادھر بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان نے ڈھاکہ کے گلشن ماڈل ہائی سکول میں ووٹ ڈالا اور عوام سے بھی بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کا کہنا ہے کہ امن عامہ میری پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، جیت کی اُمید ہے۔

طارق رحمان نے انتخابات میں حمایت پر ملک کے ممتاز علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیں گے اور ملک میں ایک نئے جمہوری بنگلہ دیش کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے، عوام کی بھرپور شرکت کسی بھی سازش کو ناکام بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

رات کے دوران پیش آنے والے چند چھوٹے واقعات کے حوالے سے سوال پر طارق رحمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مؤثر اور سخت کارروائی کی، جو ایک حوصلہ افزا بات ہے، انہوں نے ووٹرز اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پورا دن پولنگ سٹیشنوں پر مستعد رہیں۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان آئندہ وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، وہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے ہیں اور 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ دسمبر میں وطن واپس آئے، انہوں نے جمہوری اداروں کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور معیشت کی بہتری کا وعدہ کیا ہے۔

بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے آج اپنے والدین کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد ٹھاکرگاؤں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گیا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ راستہ ہموار ہوگا اور ہماری سیاست، معیشت اور ملک کو اس کے مطلوبہ ہدف کی طرف لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ دن بہت جدوجہد اور خون کے بدلے حاصل کیا ہے، 17 سال کے دوران لاکھوں لوگ قتل ہوئے، لاپتا کیے گئے اور ظلم و ستم کا نشانہ بنے، آج عوام نے اپنا حقِ رائے دہی حاصل کر لیا ہے۔

فخرالاسلام نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابات منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ہوں گے اور بنگلہ دیش کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔

گزشتہ رات پیش آنے والے کچھ ناخوشگوار واقعات کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر جو انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، یہ کام کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ انہیں شکست ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران سے ڈیل پہلی ترجیح، ورنہ انجام سنگین ہوگا، ٹرمپ ایران سے ڈیل پہلی ترجیح، ورنہ انجام سنگین ہوگا، ٹرمپ بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع، سخت ترین سیکورٹی انتظامات، 12 کروڑ سے زائد افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب وزیراعظم کا ترلائی خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان ڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کی صورت میں بنگلہ دیش چاہتے ہیں نے کہا کہ انہوں نے جائے گا کے بعد

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی