2025-05-29@04:55:01 GMT
تلاش کی گنتی: 71572

«اونٹ نے»:

(نئی خبر)
    ڈی سی کرم کی سرپرستی میں شیعہ، سنی عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ قبائلی منعقد ہوا، جس میں سنٹرل کرم اور علاقہ کڑمان کے چیدہ چیدہ عمائدین سمیت، سیکرٹری و اراکین انجمن حسینیہ اور صدر و اراکین تحریک حسینی پاراچنار کے علاوہ، ڈی سی کرم اشفاق خان، اے ڈی سی عامر نواز خان، کرنل احمد اعوان نیز پولیس افسران نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کرم، کڑمان خومسہ گاوں میں امن تیگہ پر فریقین کے دستخط کرم، کڑمان خومسہ گاوں میں امن تیگہ پر فریقین کے دستخط کرم، کڑمان خومسہ گاوں میں امن تیگہ پر فریقین کے دستخط کرم، کڑمان خومسہ گاوں میں امن تیگہ پر فریقین کے دستخط کرم، کڑمان...
    پنجاب پولیس کے ایک اور فرض شناس افسر نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سی سی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر شاہد پرویز موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی قربانی...
    کراچی: کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے دو درجن کے قریب نجی تعلیمی اداروں کو "اے اور او لیول" کے براہ راست امتحانات منعقد کرنے کا اختیار دینے کے بعد امتحانی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں . کیمبرج کی جانب سے دو سال قبل تک پاکستان میں امتحانات منعقد کرانے کی واحد اتھارٹی برٹش کونسل تھی تاہم اب آہستہ آہستہ یہ اختیار بڑے، معروف اور بااثر نجی اسکولوں کو بھی دیا جارہا ہے۔ رواں سال جاری اے اور او لیول کے امتحانات میں 20 سے زائد ایسے اسکول ہیں جو کیمبرج کے امتحانات کے انتظامات خود کررہے ہیں اور خود ہی امتحانات لے رہے ہیں اور اس سلسلے کے شروع ہوتے ہیں کیمبرج کے پرچے آئوٹ ہونے...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفد کی ملاقات کے دوران ملک میں توانائی کے مختلف شعبوں، خاص طور پر گرین انرجی، مائننگ اور آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال...
    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے امریکی تھنکس ٹینکس کے سامنے بھارت کے گھناؤنے چہرے کو ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے اہم گفتگو کی۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن  کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات،  حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کے کردار،  بھارتی قیادت  کے  حالیہ   اشتعال  انگیز بیانات  اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے  فکری رہنماؤں سے تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ  بھارتی پارلیمنٹ میں "اکھنڈ بھارت" کا نقشہ  بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم...
    28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور قومی پرچم لہرائے گئے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ کشمیریوں نے پوسٹرز پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج...
    یوم تکبیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹر آویزاں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز سرینگر(سب نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 28 مئی یوم تکبیر پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم آویزاں کردیئے گئے۔پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔ ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی...
    لاہور، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا۔صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے خلاف مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو خط لکھ دیا گیا ہے، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور خط بھی ان تک پہنچا دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ بانی نے 5 ماہ قبل صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی 3 بار شیخ امتیاز...
    پی اے ای سی اعلامیہ کے مطابق 28 مئی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی خوشی منانے کا دن ہے، صحت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم تکبیر پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پی اے ای سی اعلامیہ کے مطابق 28 مئی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی خوشی منانے کا دن ہے، صحت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں قائم 20 کینسر ہسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان...
    لاچین(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا پانی کبھی بند نہیں کرنے دیں گے، ایسا بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کر سکے، جنگ جیت چکے لیکن کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سےحل کرنا چاہتے ہیں۔ پرانی کہاوتیں بدل رہی ہیں، اب دو جسم ایک جان نہیں، پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان3 جسم ایک جان ہیں۔ " 28 مئی کو ایڈوانی اور واجپائی پاکستان کو ملیا میٹ کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے لیکن جیسے ہی دھماکے...
    اونٹ کے منہ میں زیرہ مثال تو ہر ایک نے سنی ہی ہوگی، تاہم اب قربانی کے لیے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ ہی چبا ڈالا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک اونٹ اس کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیتا ہے۔شہری کے چیخنے اور مختلف تدبیروں کے باوجود بھی اونٹ اس کا ہاتھ چھوڑنے سے انکاری رہتا ہے تاہم کچھ دیر بعد اونٹ اپنے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی، دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کے نتائج کو مسترد، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازعہ فیصلے کو ختم کرکے گنتی کے عمل کو منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد سرور ندیم اور کوئٹہ کے امیر حافظ حسین احمد شرودی نے کہا ہے کہ این اے 251 ژوب کم شیرانی، قلعہ سیف اللہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ گنتی الیکشن ٹریبونل کے 8 فروری 2024ء کی دھاندلی زدہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دوبارہ گنتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب...
    شہداء کے اہل خانہ نے پاک فوج کی طرف سے مسلسل تعاون، محبت اور عزت پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے نگر کا دورہ کیا اور پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورہ نگر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورثاء کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے...
    جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 20 ملین سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن ہیں، کیا ہم انکو برداشت کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن، جن کی تعداد 20 ملین ہے، نے بھارت کی قومی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دھنکھر نے کہا کہ جب ہماری سرحد کا تقدس غیر قانونی تارکین وطن کے ذریعہ پامال ہوتا ہے، تو یہ امن و امان کا سوال نہیں ہے بلکہ ہماری بقا اور قومی سالمیت کا سوال ہے۔ وہ ممبئی میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز (IIPS) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا...
    میر پور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان وسیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کھڑی شریف میر پور آزاد جموں کشمیر میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع سے خطاب۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مرکزی رابطہ سیکرٹری چوہدری رخسار احمد نے کیا تھا۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی...
    اسلام ٹائمز: ڈیوڈ زینی کو شین بت کے سربراہ کا عہدہ دینے کے ایک دن بعد ہی نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ قطر گیٹ نامی کیس کی تحقیق میں شامل نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ، اپوزیشن جماعتوں اور نظارتی گروہوں نے بنجمن نیتن یاہو کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ ڈیوڈ زینی کو شین بت کے عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو کے لیے ایک اور مشکل بن سکتا ہے۔ 2002ء میں وضع ہونے والے قانون میں اس عہدے کی تقرری کا طریقہ یوں بیان ہوا ہے کہ وزیراعظم اس عہدے کے لیے ایک نام دے گا اور اس کے بارے میں کابینہ میں ووٹنگ ہو گی۔ اسی طرح یہ شرط بھی لگائی گئی ہے...
    صدر آذربائیجان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی ہمارے لئے انتہائی پریشان کن تھی، تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہیں، تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب...
    اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
    بیرسٹر سیف، فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا۔بنوں کمشنر آفس میں میڈیا سے بات چیت میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے بانی چیئرمین کو بے بنیاد سیاسی مقدمات میں بند کر رکھا ہے۔ مغوی استاد کی بازیابی کیلئے اقدام کر رہے ہیں: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت وفد کی قیادت کی اور بنون میں جرگہ مشران سے گفتگو کی۔بیرسٹر سیف کے ساتھ وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دن ہے، پاکستان کو بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اس قسم کو نبھانے کا دن ہے۔ کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو منی پاکستان نہیں پورا برِصغیر ہے۔ڈاکٹر خال مقبول صدیقی نے کہا کراچی کا بیٹا پورا مستقبل چھوڑ کر ہالینڈ سے آیا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں، آج پورے خطے میں توازن ہے تو اس شہر کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایٹم بم بناتے وقت ملک کا مکمل دفاع کیا...
    ہندوستان سے اتحاد کا اعلان، خارجی نور ولی بے نقاب ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) نور ولی خارجی کا ہندوستان اور غیر مسلم ملکوں کے ساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان پر حملوں کا اعلان ایک ایسا جرم ہے، جس کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے ،نہ اخلاقی طور پر درست ہے ،نہ ہی دنیا کے رائج قوانین اسے درست سمجھتے ہیں۔نور ولی خارجی نے ہندوستان سے معاہدے کی دلیل یہ دی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں سے معاہدہ کیا تھا، لیکن نو رولی خارجی یہ بات چھپا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کافروں پر حملوں کے لیے دوسرے غیر مسلموں سے معاہدہ...
    واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ کئی بار صارفین کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کسی مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس چیٹ میں شیئر کی گئی تھی، اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں ایک نئے میڈیا منیجمنٹ ہب فیچر کی جھلک دیکھی گئی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ان کی تمام چیٹس کی میڈیا فائلز، جیسے تصاویر، ویڈیوز، GIFs، ڈاکومنٹس اور لنکس، ایک ہی جگہ پر دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس میڈیا ہب کا...
    مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے...
    پشاور: چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کر کے چترال میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، نوجوان کی محبت میں گرفتار دونوں لڑکیاں اس کے گھر پہنچ گئی تھیں اور اسے نکاح پر مجبور کیا، جس پر مقامی عالم دین نے عمائدین کی مشاورت کے بعد جوان سے دونوں کا نکاح پڑھوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تورکہو اپر چترال کے گاؤں سور ریچ میں سرکاری ادارہ کے ملازم سرتاج احمد  چھٹیاں گزارنے گھر گیا ہوا تھا، اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کا پہلے سے رابطہ تھا، وہ لڑکی کو گزشتہ روز اس کی مرضی سے شادی کے لیے اپنے گھر لے آیا۔ لیکن...
    اسپین کے زیر انتظام کینیری آئی لینڈز میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ لا ریسٹنگا کے ساحل کے قریب پہنچ کر الٹ گئی۔ امدادی کاموں کے دوران سمندر سے 7 لاشیں نکالی گئیں جن میں 4 خواتین اور 3 بچیاں شامل ہیں۔ بچیوں کی عمریں پانچ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک 3 سالہ بچے اور ایک 5 سالہ بچی کو عین اس وقت بچالیا جب وہ ڈوب جانے کے قریب تھے۔ دونوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہلے ہی اسی کشتی حادثے کے 4 بچے سانس لینے میں دشواری کے باعث زیر علاج تھے۔ مراکش، مالی اور سینیگال جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں افریقی تارکین...
    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کیا ہے کہ " امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں".  افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے...
    بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو ڈی جی لیویز کیجانب سے مبینہ بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث ہونیکی بنا پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے مبینہ بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ معطل شدہ اہلکاروں میں رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کچھی، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، لورالائی، ژوب، سبی، واشک، چاغی، جھل مگسی، مستونگ، سوراب، پنجگور اور نوشکی سے ہے۔ ڈی جی لیویز نے واضح...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا آذربائیجان میں بھی جشن منایا گیا ہے۔ لاچین میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں متحد رہیں گے۔ خیال رہے کہ لاچین میں آذربائیجان کی یومِ آزادی کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان بھی شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے، 9 مئی کو بھارت کے ایک اور حملے کے بعد پاکستان نے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق...
    اسلام آباد: کمپیٹیشن (مسابقتی) کمیشن آف پاکستان نے کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمیٹڈ پر اس کے ہاوٴسنگ منصوبے سے متعلق گمراہ کن اشتہارات دینے پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ سی سی پی کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی کیا۔ کمیشن کے ازخود نوٹس کے تحت کی گئی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کو "کنگڈم ویلی اسلام آباد" کے طور پر مشتہر کیا حالانکہ یہ منصوبہ درحقیقت موضع چھورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ غنڈہ ایکٹ سے کسی کو بھی بیان دینے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے نے مریم نواز حکومت کے مجوزہ غنڈہ ایکٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ غنڈوں کو غنڈہ ایکٹ نہیں بنانے دیں گے، یہ انگریزوں کا قانون دوبارہ لانے کی کوشش ہے ،غنڈہ ایکٹ سے انگریز کی کالونیز والی سوچ پروان چڑھ رہی ہے، غنڈہ ایکٹ کا مطلب کسی کو بھی بیان دینے پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کیسے شناختی کارڈ ،پاسپورٹ یا بنیادی انسانی حقوق چھین سکتی...
    ویب ڈیسک : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔  زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
    —جنگ فوٹو ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک پُروقار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس تھے، جنہوں نے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ملک یونس نے کہا کہ بھارت کے...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا آذربائیجان میں بھی جشن منایا گیا ہے۔لاچین میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں متحد رہیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا خیال رہے کہ لاچین میں آذربائیجان کی یومِ آزادی کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان بھی شریک...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران  اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
    پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) تھائی لینڈ، میانمار اور لاؤس کے باہم ملحقہ اور جنگلات سے ڈھکے سرحدی علاقے میں سنتھیٹک منشیات کی غیرقانونی تیاری اور سمگلنگ میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ 'گولڈن ٹرائی اینگل' (سنہری تکون) کہلائے جانے والے اس علاقے بالخصوص میانمار کی سرحدی ریاست شن میں غیرقانونی نشہ آور سنتھیٹک مادے میتھم فیٹامائن (میتھ) کی تیاری اور سمگلنگ میں 2021 کے بعد بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ Tweet URL گزشتہ سال مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 236 ٹن میتھ پکڑی تھی جو 2023 کے مقابلے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کے قائم کردہ امدادی مرکز پر خوراک کے حصول کی جدوجہد میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور انہیں گولیاں لگنے کی اطلاع ہے۔جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں بنائی گئی ایک غیرمصدقہ ویڈیو میں امدادی مرکز پر افراتفری کا منظر دیکھا جا سکتا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ امدادی سامان لینے کے لیے چھینا جھپٹی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس جگہ یہ امداد اسرائیلی فوج کی مدد سے کام کرنے والے ادارے 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' کی جانب سے تقسیم کی جا رہی تھی۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ اسے امداد...
    آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی پولیس کنٹرول روم باغ نے بتایا کہ تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا، اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او کھائی گلہ انسپکٹر علی احمد بخاری، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر عرفات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر حسین اور اکاؤنٹنٹ محمد فہیم شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد...
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں ایک بار غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطینی صدر اور غزہ کے عوام کا پوپ لیو چہاردہم سے امن مشن جاری رکھنے کا مطالبہ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں جو ظلم ہورہا ہے، اس پر والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے جنگ فی الفور بند کی جائے۔ پوپ لیو نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی...
    پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور تحریک شروع کرنے کا عندیہ د ، تاہم قیادت کی جانب سے تاحال حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ایک طرف کارکنوں کو تحریک کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایات دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب رہنماؤں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ورکرز ناراض نظر آرہے ہیں۔ اردونیوز کے مطابق پشاور میں 26 مئی کو ہونے والے احتجاجی جلسے میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت غیر حاضر رہی، ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج میں وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا سمیت بیشتر ارکان اسمبلی شریک نہ ہوئے۔ پارٹی رہنماؤں کے اس رویے کی وجہ سے کارکنوں...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں یکساں ترقی ہماری ذمہ داری ہے اور نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں آخری اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے مردان ڈویژن کے مجوزہ منصوبوں پر طویل مشاورت کی گئی۔ مردان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے حلقوں میں نئے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تجاویز پیش کیں، اجلاس میں مردان ڈویژن...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ہم بحیثیت پارٹی تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت...
    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پدرام مدنی نامی ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پدرام مدنی کو مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ایران کی عدالت کی ویب سائٹ المیزان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔ پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران کے اہم مقامات کے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے اور پہلگام فالس فلیگ کے بعد جنگی ماحول بنانے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان کے جواب سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریشین وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا عالمی سطح پر سرد جنگ کی صورت میں دو حصوں میں تقسیم ہوئی تھی، جنگ عظیم دوم کی کامیابی کا برصغیر پر بہت اثر ہوا، دنیا میں نازی ازم کو شکست ہوئی۔...
    ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن کرنے نہیں دیا گیا، بیٹی کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی داکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی...
    ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران نے امریکی معائنہ کاروںکو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ دیدیا۔عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی معاہدے طے پاتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے امریکی انسپکٹرز کو اپنی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں سے کہا، ان ممالک کے معائنہ کار...
    جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟...
    مظفرآباد،پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز)مظفر آباد کے علاقے باغ میں تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم باغ کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔باغ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہے، تاہم گاڑی میں موجود دیگر افراد کے بارے میں فی الحال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) بھارت نے سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے نئے حفاظتی قوانین متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت مینوفیکچررز کو جانچ کے لیے اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ سرکاری لیبارٹری میں جمع کرانا ہوں گے۔ اس پالیسی کی وجہ سے صنعت میں سپلائی یا رسد کے سلسلے میں خلل پڑنے کے خدشات کا بارے میں متنبہ کیا گیا ہے، جبکہ کچھ لوگ اسے تحفظ پسندی کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ سکیورٹی کیمرہ، کیا چین کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے؟ نئی دہلی میں اسکولوں کی ڈیجیٹل نگرانی پر سلامتی کے خدشات بھارت کی یہ تشویش چین کی طرف سے سی سی ٹی وی کیمروں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) سمندری ماحول کو تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک آئندہ ماہ فرانس کے شہر نیس میں جمع ہوں گے جہاں کرہ ارض کے سب سے بڑے اور اہم ترین ماحولیاتی نظام کو لاحق خاموش تباہی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔9 تا 13 جون ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری سمندری کانفرنس (یو این او سی 3) میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سائنس دان، سول سوسائٹی کے ارکان اور کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔ Tweet URL اس موقع پر سمندری ماحول کو بڑھتی ہوئی آبی حدت اور تیزابیت، حیاتیاتی تنوع کے خاتمے، پلاسٹک کی آلودگی اور ناپائیدار ماہی گیری جیسے مسائل سے...
    الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط ہے اور عدالت کے فیصلے تک سینیٹ انتخاب موخر رہے گا۔ روزانہ مستند...
    پاکستان میں ذی الحج 1446ہجری کا چاند نظر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں تورکہو (سوریچ) میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے ان کی رضامندی سے نکاح کرلیا۔ پولیس کے مطابق دلہا کی شناخت سرتاج احمد کے نام سے ہوئی ہے جو سوریچ کا رہائشی اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں اقرار الحسن 3 بیویوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں؟، فرح اقرار نے سب بتا دیا ’ایک کو بھگا کر لایا، دوسری خود پہنچ گئی‘ مقامی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سرتاج احمد نے اپنی پسند کی ایک لڑکی کو بھگا کر اپنے گھر پہنچایا تاکہ اس سے نکاح کرسکے، لیکن...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی آج کل ملکی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے ہمراہ ان ممالک کے دورے کر رہے ہیں جنہوں نے حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کی۔ یہ پاکستانی وفد ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جیسے دوست ممالک کے دورے پر ہے۔ اس دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مقصد یہ ہے کہ ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جائے اور پاکستان کے موقف کو مزید تقویت دی جائے۔ پاکستانی وفود کے یورپ اور امریکا کے دورے اس کے علاوہ پاکستان کے دو اور اعلیٰ سطحی وفود امریکہ اور یورپ بھی روانہ ہو رہے ہیں۔ ان وفود میں حکومتی وزراء، اراکین...
    لاہور: ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
    انسنٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر آئی پیڈ کے لیے پلیٹ فارم کا ورژن جاری کر دی۔ جس کے بعد ٹیبلیٹ پر فون کی طرح میسج آ سکیں گے اور ڈیوائس سے بھیجے جا سکیں گے اور گروپ کال کی جا سکے گی۔ میٹا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ ایپ آئی پیڈ صارفین کی جانب سے کمپنی سے کیے جانے والے بڑے مطالبوں میں سے ایک تھی۔ واٹس ایپ اب جدید آئی پیڈس کے لیے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ صرف ایک ڈیوائس پر استعمال کی جاسکتی تھی یہاں تک کہ ایپ کا ویب ورژن فون پر موجود ایپ کا ایک ایکسٹینشن تھا، جس کے لیے فون کا آن رہنا اور کنیکٹ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کے خلاف مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو خط لکھ دیا گیا ہے، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے  سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور خط بھی ان تک پہنچا دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 ماہ قبل صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی 3 بار شیخ امتیاز کو ہٹانے کی ہدایت کرچکے ہیں، کون سی طاقت صدر پی ٹی آئی لاہور...
    اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ کے بڑے حصے پر قبضے کے لیے بے رحمانہ فوجی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر نیتن یاہو کے حامی بھی بول پڑے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ فوجی کارروائیوں نے تمام حدیں پار کرلی ہیں۔ یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس نے مزید کہا کہ حماس سے لڑنے کے لیے جتنی فوجی طاقت اور کارروائیاں درکار ہیں۔ اسرائیل اس سے تجاوز کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے سفارتکار کایا کالاس نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ نئے امدادی نظام پر بھی تنقید کی جو اقوام متحدہ اور دیگر انسانی امدادی تنظیموں کو نظرانداز کرکے امداد...
    آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔لاچین میں 3 ملکی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی ہوجانا ترکیہ کے لیے باعثِ اطمینان ہے، امید ہے کہ اعلان کردہ سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز...
    وزیراعظم شہباز شریف— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے۔آذر بائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو بھارت کے ایک اور حملے کے بعد پاکستان نے دشمن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، میں نے آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے جو ہمیشہ یاد رہے، صبح ساڑھے 4 بجے ہم نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کیا، ساڑھے 9 بجے مجھے آرمی چیف نے فون کر کے کہا...
    وفاقی وزیر احسن اقبال کا این ایف سی ایوارڈ میں تقسیم وسائل کا معیار تبدیل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن نے اقبال نے صوبوں کو ملنے والے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کے فارمولے کے بڑے معیارات بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایشین انفراسٹرکچر بینک کی رپورٹ 2025کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا تھا کہ آبادی اورافلاس کا معیار رجعت پسندانہ ہے اور صوبوں کو غلط چیزوں کی ترغیب ملتی ہے اسے ترقی پسندانہ بنانا چاہیے۔ وزیر منصوبہ بندی نے بجٹ 2025-26 کے آ نے سے محض چند دن پہلے شہباز شریف کی قیادت میں چلنے والی...
    وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کیے گئے متعدد فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وزارت توانائی کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو حالیہ فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، وزارت توانائی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لے سکے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ...
    سندیپ پانڈے نے کشمیری قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کشمیری طلبہ کیساتھ ہونے والی زیادتیوں پر ہم شرمندہ ہیں اور کشمیری عوام سے معافی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی تاجروں، سماجی کارکنوں، اوقاف کمیٹی کے نمائندوں اور معزز شہریوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ پارٹی کا یہ وفد کشمیر کے پانچ روزہ دورے پر ہے، جس دوران وہ مختلف اضلاع اور سرحدی علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری سندیپ پانڈے نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے...
    موریطانیہ کے طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے اور 200 سے زائد حاجیوں کی شہادت کی اطلاع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ تاہم مقامی حکومت نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ افریقی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 210 حاجی شہید ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد موریطانیہ حکومت کو اس پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ موریطانیہ حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر موریطانیہ کے زائرین کے طیارے کے گر...
    پاکستان اور آذربائجان کے مابین سیاحت،آئل ریفانریز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے آذربائجان ٹریڈ ہاوس میں یوم تکبیر اور آذربائجان کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے پرچم کشائی کی اور آذربائجان کے یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا۔ صوبائی وزیر نے آذربائجان کے قومی دن پر آذربائجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت...
    عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی کیلئے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی اور برآمدات کے لیے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے درآمدی ٹیرف کے مختلف سلیبز میں کمی اور ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی۔اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز سمیت درآمدی ٹیرف میں 117 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں مسابقت کم ہوئی، غیر مثر صنعتی حکمت عملی کو فروغ ملا، سرمایہ کاری پیداواری شعبوں کے بجائے با اثر گروہوں میں منتقل ہوئی اور ملکی برآمدات بھی...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، منشیات کی خریداری کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان آمد بڑا چیلنج ہے، منشیات کےگھناؤنے دھندے کے درپرہ عناصر کی توجہ پودے(پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز) کی جانب منتقل ہوگئی، کورئیر/پارسلزکےذریعےمنشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفکنگ گروپس کا خاتمہ کیا گیا، ڈرگز اسمگلنگ کے لیے نت نئےطریقے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنےکے لیےکھیلوں کے سامان، آلات...
    ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان ہر اچھے اور برے وقت ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے۔ آذر بائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اور سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، آج یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تین ملک اور ایک قوم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مضبوط ہوا، ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا...
    راولپنڈی: پہلگام واقعے کے بعد بھارت  سے بغیر علاج کے زبردستی پاکستان بھیجے جانے والے 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا کی پہلی کامیاب سرجری ہوگئی، والد نے کہا کہ انڈیا سے مایوس ہوکر واپس آیا تھا مگر فیلڈ مارشل کی وجہ سے بچوں کو نئی زندگی مل گئی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری کے بعد عبداللہ اور منسا کی زندگی میں نئی امید کی کرن جاگی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں کا علاج بھارت میں جاری تھا، تاہم پاک...
    جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے ایک بار پھر شہری دفاع کی مشقوں کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مقبوضہ کشمیر میں کل شہری دفاع کی مشقیں ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں میں شہری دفاع کی مشقوں کے دوران سائرن بجائے جائیں گے، بجلی بند ہوگی۔ شہری دفاع کی مشقوں میں ہوائی حملے کے وارننگ سسٹم کی صلاحیت اور کنٹرول رومز کی فعالیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ شہریوں بالخصوص طلباء کو شہری دفاع کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ جنگ کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔ بلیک آؤٹ کر کے رات کے وقت فضائی نگرانی...
    وزیراعظم شہبازشریف نے لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، ایسے ملک کوشکست دی جو دفاع پر اربوں ڈالرخرچ کرتا ہے. پہلگام واقعے کی آڑمیں پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا۔ الہام علیوف نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ، پاکستان اورآذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہوگا. ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان کی آمد دوستی کی عکاس ہے. ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان آذربائیجان تین ملک اورایک قوم ہیں۔ دوستی کومزید مضبوط بنائیں گے۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا...
    پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز...
    پاکستانی نوجوان چین میں تجارت اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز شین یانگ(شِنہوا)28 سالہ پاکستانی نوجوان حمزہ محمد شین یانگ میں رہنے والا ایک ماہر چین ہیں۔ وہ علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی گاہکوں کے لئے ہیڈفونز سے لے کر کمپیوٹرز تک چینی برقی آلات حاصل کرتے ہیں اور چین سے استعمال شدہ سامان بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی سے چین میں مقیم ہونے کے باعث حمزہ سرحد پار تجارت کے ہر مرحلے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ حمزہ نے روانی سے چینی زبان میں کہا کہ چینی مصنوعات پاکستان میں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہواوے اور شیاؤمی جیسے...
    معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو سمجھدار اور پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ مجھے ایسے ہمسفر کی تلاش ہے جو رشتوں کی اہمیت جانتا ہو، جب ان خوبیوں والا شخص ملے گا تو شادی کرلوں گی۔ سونیا حسین ان دونوں اپنی فلم ‘دیمک’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔ ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہاکہ میرا لمبے عرصے تک اداکاری کرنے کا کوئی...
    پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، پاکستان نے جنگ میں ایک ایسے ملک کو شکست دی جو اپنے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا، آج ہم آذربائیجان کا یوم آزادی اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں، آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر...
    وفاقی وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمان مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج 2025 کے سلسلے میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کا مقصد عازمین کے لیے سہولیات کو یقینی بنانا اور حج کے دوران ان کے آرام و اطمینان کو ممکن بنانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر مذہبی امور کی مدینہ منورہ آمد، پوسٹ حج انتظامات کا جائزہ لیا وفاقی سیکریٹری کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر ایف اینڈ سی سجاد حیدر یلدرم، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر مکہ عزیزاللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے عرفات اور منیٰ کے کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین کو...
      بھارتی حکومت کی جانب سے جاری نئے سکیورٹی قواعد و ضوابط کے باعث حکومتی اداروں اور سی سی ٹی وی کیمرے بنانے والی عالمی کمپنیوں کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے  ۔ برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ای میلز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے قواعد کے تحت سکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ جائزے کے لیے حکومتی لیبارٹری میں جمع کروانا پڑے گا۔ بھارتی حکومت کی سکیورٹی ٹیسٹنگ پالیسی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی سپلائی میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مودی انتظامیہ اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان ریگولیٹری معاملات پر نئے...
    سٹی 42 : آرمڈ فورسز انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی ) نیشنل انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز  میں بھارت سے واپس آنیوالے بچوں عبداللہ اور منسا   کی کامیاب سرجری کےبعد ان کے والد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے میرے بچوں کی ذمہ داری لی ۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا۔ اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ’’عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بچوں کی...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر...
    ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما ملک حسنین بوسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی۔ رپورٹ کے حسنین بوسن زکریا یونیورسٹی میں ملازم اورایمپلائز یونین کے نائب صدرتھے۔ پیپپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے  ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، ملتان ۔ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے...
    اے ایف آئی سی سے کامیاب سرجری، عبداللہ اور منسا کے والد کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا۔ اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی۔ میجر جنرل(ر)ڈاکٹر نصیر احمد سومرو کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی سی میں کارڈیالوجی کے علاج کیلئے بہترین سروسز دی جاتی ہیں، ٹیم نے ان دونوں بچوں کا علاج پلان...
    جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟۔اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم...
     کورنگی  میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی  فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی  کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر اے ایف آئی سی میں دو معصوم بہن بھائی عبداللہ اور منسا کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے جس پر والد شاہد احمد نے فوجی قیادت اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے والد شاہد احمد کا کہناتھا کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی، اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے محنت کر کے اس سرجری کو کامیابی سے سر انجام دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بچوں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔ لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی اور دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم بدترین اسرائیل نوازی ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ،اپ گریڈیشن کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئیرنگ ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والی تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارت سے واپس بھیجے گئے عبداللہ اور منسا کی اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر ان کے والد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا احسن اقدام: بھارت سے واپس بھیجے گئے معصوم بچوں کا پاکستان میں مفت علاج اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلکوں، فرقوں اور جماعتوں سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کے لئے متحد ہو کر مضبوط پاکستان بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ دیامر کے زیر اہتمام چلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پینا فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ گلگت کے صدر مقصود حسین سندھو نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا...
    شین یانگ(شِنہوا)28 سالہ پاکستانی نوجوان حمزہ محمد شین یانگ میں رہنے والا ایک ماہر چین ہیں۔ وہ علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی گاہکوں کے لئے ہیڈفونز سے لے کر کمپیوٹرز تک چینی برقی آلات حاصل کرتے ہیں اور چین سے استعمال شدہ سامان بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی سے چین میں مقیم ہونے کے باعث حمزہ سرحد پار تجارت کے ہر مرحلے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔حمزہ نے روانی سے چینی زبان میں کہا کہ چینی مصنوعات پاکستان میں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہواوے اور شیاؤمی جیسے برانڈز اپنےاعلیٰ معیار اور سستی قیمتوں کی بدولت خاص کر مقبول ہیں۔وہ موبائل فونز کو پاکستانی طرز کے کورز کے ساتھ اپنی...
    لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ    ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کےخلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کےساتھ کھڑے ہوئے، ہم دل سے آپ کے مشکور ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے گرائے۔ آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔  تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان...
    متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ جو شہری یا رہائشی بغیر اجازت نامے کے سعودی عرب حج کے لیے جائے گا، اسے 50 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام اماراتی عازمین حج کو محفوظ اور منظم حج کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ حج ادا کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکٰوۃ سے منظور شدہ اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج سے متعلق ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، اور غیر مجاز طریقے اختیار کر کے اپنے وقت، پیسے اور سلامتی کو خطرے میں نہ...
    باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح...
    اسلام آباد: وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارت توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے حالیہ فیصلے توانائی شعبے میں مالی دباؤ بڑھا رہے ہیں، وزارت توانائی نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لینےکا ارادہ رکھتی ہے۔ اویس لغاری کے مطابق دسمبر 2024 سے زیر التوا جنریشن ٹیرف فیصلہ اب تک زیرغور نہیں، ترسیل، تقسیم اور فراہمی سے متعلق نیپرا کی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا، نیپرا کی تاخیر توانائی شعبےکی مالی پائیداری کے لیے خطرہ بن گئی ہے،...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا...
    بلتستان ڈویژن کے مرکزی شہر سکردو میں یومِ تکبیر کی پہلی تقریب ایوانِ اقبال سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنگِ میل ہے جب 28 مئی 1998ء کو چاغی کے پہاڑوں میں پانچ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں یوم تکبیر قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ بلتستان ڈویژن کے مرکزی شہر سکردو میں یومِ تکبیر کی پہلی تقریب ایوانِ اقبال سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے...
    آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے، الہام علیوف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماوں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی. جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے...