2025-11-27@21:12:47 GMT
تلاش کی گنتی: 1874
«عوام کے جان مال کا تحفظ»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقد کوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی...
لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-21 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ’’ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ’مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ سر، اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی کوئی تاریخ ڈال دیں۔‘‘ عدالت نے تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 19 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی...
بدعنوانی اور رشوت پر مبنی اسکینڈل نے یوکرینی حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ الزامات کا سامنا کرنے والے یوکرین کے حالیہ وزیرِ انصاف اور سابق وزیرِ توانائی جرمن گالوشینکو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسکینڈل یوکرین کے جوہری توانائی کمپنی سے جڑا ہے جو بجلی کا اہم ذریعہ ہے۔ 100 ملین ڈالر کی بدعنوانی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 7 دیگر مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یوکرین کے اینٹی کرپشن بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گروپ کے ٹھیکداروں سے 15فیصد تک رشوت لی گئی۔
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔یہ وضاحت 8 اگست 2025 ء کو جاری کیے گئے عدالت کے عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ کے حوالے سے کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ عثمان آ باد کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت و منقبت نعمان طاہر ی اور احسن طاہر ی نے پڑھی جسکے بعد خلیفہ فیاض طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلبی ذکر سلطان الذکار ہے۔ اگر کامیابی چاہتے ہو جسکے بعد کبھی نا کامی نہیں ہو، بقائیت چاہتے جسکے بعد کبھی فنائیت نہیں ہو تو اپنے دلوں کو اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر سے آ باد کرنا ہوگا۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اولیاء کاملین کی محفل میں بیٹھیں گے۔ انا پرستی،حرص و ہوس،طا قت اور دولت کی نمائش، اور حسد جیسی وبائی بیماریاں (epidemic) جو دن با دن ہمارے معاشرے میں...
وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کے علما کا مشترکہ اعلامیہ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مدارس کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد میں ہزاروں مدارس کی زمین پر قبضے کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان جہاد...
بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حالیہ بھارتی میڈیا انٹرویوز پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا ہے اور اس اقدام کو ’گہری تشویش کا باعث‘ اور ’دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کے قریبی ساتھی کی چوری پکڑی گئی، 97 ملین ڈالر منی لانڈرنگ اسکینڈل پر فرد جرم عائد ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ڈھاکہ میں وزارت خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پاون بدھے کو طلب کیا تاکہ بھارت کے اس فیصلے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا سکے جس کے تحت حسینہ، جو بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں، بڑے بھارتی نیوز اداروں کو انٹرویوز دے...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار...
کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے متنازع اور مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔ ریپبلک ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے اور اسلام مخالف بیانیہ اپنایا۔ پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ “بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں ایک ’وائٹ کالر جہاد‘ جاری ہے، جس میں مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔” انہوں نے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو “منافق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔” مزید برآں انہوں نے محبوبہ مفتی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج یہ وضاحت 8 اگست 2025 کو جاری کیے گئے عدالت کے ’عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ‘ کے حوالے سے...
اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتا ہے۔اایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپورجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہوسکتا، افغان طالبان کی پناہ میں رہنے والے لوگ بار بار ہم پر حملہ کررہےہیں۔خواجہ آصف نے بھارت کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے متعلق ہم حالیہ جنگ سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا بھارت افغانستان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے، جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ پیشرفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل...
بنوں(نیوزڈیسک) سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے...
برازیلیا (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سیلابوں کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے معیشت اور خوراک کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ کی طرف سے پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصعب ندوی، فہمیدہ بانو، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں...
اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور کالم نویس عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں جس پر پارٹی کے قائد نوازشریف کا تعزیتی پیغام بھی آگیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے لکھا کہ "انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی صاحب کی وفات سے دلی رنج ہوا۔ میرے دل میں انکی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ انکی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جسکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ انکا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں انکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی عرفان صدیقی صاحب کو جنت کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔ آمین"۔...
افغان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی درخواست کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے محسن ہیں، ترکیے کے وفد کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمارے دوست ممالک کو کوئی موقع یا امکان نظر آیا ہے اور وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں کی گئی کارروائیوں میں کامیابی کو قوم کے عزم و استقلال کا مظہر قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اطلاعات کو ’بنیاد سے محروم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف رواں سال اپریل میں حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے نئی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی دعوت دی تھی۔ Propaganda targeting PIA, its flights safety and its operations is totally baseless....
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے...
باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے۔ علامہ اقبال نے شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا ۔قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ مزید کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔ سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔ اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں 3 ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ اس سیریز میں علی نقوی سیریز کے تمام میچز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ صائقہ شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ دوسرے میچ میں صائقہ شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر مقرر ہیں۔ تیسرے میچ الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے دو اہم مطالبات پیش کیے ہیں — صدرِ مملکت کے لیے تاعمر استثنیٰ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے خاتمے کا۔آئین کی شق 248 کے مطابق صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اس شق میں واضح طور پر درج ہے کہ ’’کسی بھی عدالت میں صدر یا گورنر کے خلاف ان کے عہدے کے دوران کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہ تو شروع کی جا سکتی ہے اور نہ ہی جاری رکھی جا سکتی ہے۔‘‘ تاہم، پیپلز پارٹی نے اس استثنیٰ کو عہدے کی مدت سے آگے بڑھاتے ہوئے...
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (جسارت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبالؒ کا ایک آزاد اور ترقی پسند قوم کا تصور آج بھی نسل در نسل یہ یقین پیدا کرتا ہے کہ وہ خود پر ایمان رکھیں اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے علامہ اقبالؒ کے اس خواب کو آگے بڑھایا، عوام کو بااختیار بنایا اور جمہوریت کا دفاع کیا۔ چیئرمین بلاول زرداری نے قوم پر...
ایف آئی اے کا بڑی کارروائی ، غیر قانونی کال سنٹرز سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں این سی سی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر پرمقدمہ درج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران پر 25 کروڑ روپے سے زائد رشوت وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق شہزاد حیدر (ایڈیشنل ڈائریکٹر)، حیدر عباس (ڈپٹی ڈائریکٹر)، محمد بلال (سب انسپکٹر) اور دیگر افسران نے غیر ملکی شہری کے ساتھ ملی بھگت کر کے غیر قانونی کال سینٹرز سے بھاری رقوم رشوت کے طور پر وصول کیں۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پندرہ (15) کال سینٹرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے افسران پر 25 کروڑ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔ آذری یوم فتح:...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے کہا ہے کہ پاکستان کو منشیات کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔ پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دیا اور کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے۔ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے...
ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر سینیئر اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف نسل کشی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ استنبول کے پراسیکیوٹر آفس کے بیان کے مطابق، 37 مشتبہ افراد کی فہرست میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز، قومی سلامتی کے وزیر اتامار بن-گور اور فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایئل زامیر شامل ہیں، تاہم مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی ترکیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ عہدیداروں نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظم طریقے سے انجام دیا۔ بیان...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرے ، جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا۔ وکلا عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمن، امیر کے پی شمالی عبدالواسع ، صدر مردان بار آصف اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔...
نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
افغان مہاجرین انخلاء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بنچ نے حکومت کو زیر تعلیم افغان طلباء و طالبات کیخلاف امتحانات تک کارروائی سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان میں زیر تعلیم افغان طلباء و طالبات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے افغان مہاجرین کی انخلا اور افغانستان واپسی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ جس کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ، وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد فرید ڈوگر، ملک نسیم انور کاسی، صوبائی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ و...
’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔ صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی کمیشن نے سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ہاتھوں عام شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی و انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔برسلز میں یورپی کمیشن کے ترجمان انور الانونی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یورپی یونین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے تازہ بیان کا نوٹس لیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ الفاشر میں کیے گئے حملے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ان مظالم اور عام شہریوں و بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے تمام حملوں کی سختی...
بھارت میں ہریانہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے استعمال ہونے والی ایک برازیلی ماڈل کی آئی ڈی والے تنازعے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا جمعرات کو ایک خاتون ووٹر جنہیں راہول گاندھی کے بیان کے بعد توجہ حاصل ہوئی نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹر کارڈ پر موجود تصویر اصلی ہے جب کہ کانگریس رہنما نے جس کارڈ کو جعلی قرار دیا اس پر لگی تصویر کسی اور کی ہے۔ اپنا نام منیش بتانے والی خاتون نے کہا کہ میرے ووٹر کارڈ پر میری ہی تصویر ہے لیکن جس...
ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایسے والدین کیلئے پیغام جاری کیا ہے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جن والدین کے بچوں کی عمر 18 سال سے زائد ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا تو وہ اس میں تاخیر نہ کریں اور قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے بچے کو اس کا قومی حق جلد دلوائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی 18 سال عمر ہونے پر پہلا شناختی کارڈ ذمہ دار شہری بننے کی پہلی سیڑھی ہوتا ہے لہٰذا اپنا 14 ہندسوں...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی آر نمبر 186/2025 پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت درج مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائی این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی، جس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد توصیف ہیں۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ...
پشاور: اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف منشیات اسمگلروں پر مشتمل ہے۔ اسمگلرز رات کی تاریکی میں یہ منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔...
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے خاتون کو دھوکے سے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع قصور سے ہے، جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا سابق شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، جبکہ اس کے کزن امتیاز نے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان (ٹریکس) نظام کے نفاذ کے بعد ڈرائیورز کی تربیت اور آگاہی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔سماجی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے بیشتر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک اشاروں اور بنیادی قوانین کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک مینجمنٹ قائم نہیں ہو پا رہا ہے۔ایک ٹریفک انسٹرکٹر نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ لائسنس کے اجرا سے قبل ایک ماہ کی باقاعدہ ٹریفک...
سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے...
سٹی42ؒ: ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت فری وائی فائی سروس کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے اب تک 1283 فری وائی فائی سپاٹس کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے، جن میں لاہور میں 470 مقامات شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک 76.76 ملین سے زائد صارفین نے تقریباً 1378 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ مزید شہروں میں بھی جلد فری وائی فائی سروس متعارف کرائی جائے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فری وائی فائی سروس کو بنیادی طور پر ایمرجنسی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا مقصد ویڈیو سٹریمنگ یا تفریحی...
—فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-5 باجوڑ(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیا الدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یوآئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ضیا الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں...
تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ گورنر کے فیس بک پیج کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈیلیٹ کروا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ مہدی جو کا مذید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ مہدی جو پر گورنر گلگت بلتستان کے تصدیق شدہ فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کا الزام ہے۔ تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی...
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
فائل فوٹو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کوثر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا، دہشتگرد ضیاءالدین متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید...
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
رینجرز نے کنواری کالونی، منگھوپیر روڈ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے اور علاقے کے شہریوں کے موبائل نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے جن پر وہ بھتہ وصولی کی کالیں کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ طلب مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور زمینوں پر قبضے (لینڈ گریبنگ) میں...
سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نورزادہ کا بھائی...
کراچی: سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے یہ خبر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں کہ صرف 22 سال کی عمر میں تین دوستوں نے اپنی ذہانت، محنت اور ٹیکنالوجی کے شوق سے ارب پتی بننے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان تینوں نے امریکی شہر سان فرانسسکو میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے متعلق اپنی کمپنی Mercor کی بنیاد رکھی، جو چند ہی برسوں میں دنیا کی معروف اے آئی ریکروٹنگ کمپنیوں میں شمار ہونے لگی۔فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق Mercor کے شریک بانی برینڈن فوڈی، آدرش ہیرمیت اور سوریا مدھیہ اب دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئرز بن چکے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں کی عمر صرف 22 برس ہے، یعنی اس...
کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے نام سے ہوئی۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کیلئے کال کرتا تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے...
چین نے بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو سابق اعلیٰ سرکاری افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی کے مطابق کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں وانگ جیان جون، جو چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سابق نائب چیئرمین تھے، اور شو شیان پِنگ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے مبینہ طور پر رشوت لی اور اپنے عہدوں کا ذاتی مفاد کے لیے ناجائز استعمال کیا۔ کمیشن نے ان کے کیسز کو “سنگین نوعیت کے” اور “منفی اثرات کے حامل” قرار دیا ہے۔ دونوں افسران کے خلاف تحقیقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا‘ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔ امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کا قتل عام روکنے کے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم...
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع...
یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز جدہ(رپورٹ: خالد نواز چیمہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، سابق مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے ماموں و سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم (مرحوم ساکن ٹھٹھہ فقیراللہ، وزیر آباد) کے انتقال پر یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے ایک پُراثر اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا یہ نشست جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں،پاکستاں قونصلیٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی برادری کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قونصل جنرل...
عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کو نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے، وہ بار بار اس ملک پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ عیسائیوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کر رہا، تاہم نائیجیریا نے بارہا یہ الزام مسترد کیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈٰیا پیغام میں، ٹرمپ نے نائیجیریا میں عیسائی برادری کے خلاف ہونے والے ’قتلِ عام‘ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ’فوری طور پر نائیجیریا کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا...
سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جو سرکاری مال کے تحفظ اور ہر طرح کی بدعنوانی کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی نے وضاحت کی ہے کہ اُس نے اس عرصے میں نگرانی کے عمل سے متعلق 4895 دورے کیے اور 478 ملزمان سے مختلف مقدمات میں تحقیقات کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تحقیقات رشوت اور عہدے کے ناجائز استعمال جیسے جرائم کے حوالے سے کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد 100 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بعض کو ضمانتی مچلکوں پر...
خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق مینا خان آفریدی صوبائی وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی، ارشد ایوب خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ہوں گے۔ فضل شکور خان: وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈاکٹر امجد علی وزیر ہاسنگ، آفتاب عالم وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے فرائض نبھائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق سید فخر جہان وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، ریاض خان وزیر آبپاشی، خلیق الرحمان وزیر صحت، عاقب اللہ خان...
سٹی42: سندھ بار کونسل کے الیکشن میں صوبائی وزیر ہار گئے۔ شہید بینظیر آباد کی بار نے صوبائی ھکومت کے اہم وزیر کو مسترد کر دیا۔ کسندھ بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں سے دلچسپ نتیجہ شہید بینظر آباد (نوابشاہ) سے آیا ہے جہاں سندھ بار مین رکن کی نشست پر الیکشن لڑنے والےصوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار ہار گئے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار سندھ بار کونسل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کو شکست ہو گئی ہے۔ ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے امیدوار تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دیر لوئیر:۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اسلامی نظامِ حیات کے قیام کی طرف متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی دباﺅ کا شکار ہے، جبکہ عالمی قوتیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی تصادم ہوا تو یہ ایک نہ ختم ہونے والا سانحہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ فشنگ ہٹ میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے زیر اہتمام مشاورتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کے عوام اور قیادتوں سے صبر و تدبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔سراج...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اراضی پر قبضے چھڑانے کے لئے سالوں سے عدالتوں کے چکر لگانے والے سائلین کے لئے ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا۔ خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر...
بھارت کے تحقیقی ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔ سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد کل ارکان 240میں سے235 ہے۔ صرف 5 ارکان کے اثاثے 1 کروڑ روپے سے کم ہیں۔ یاد رہے نریندر مودی کی زیر قیادت 2014ء میں بی جے پی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کی حکومت لائے گی مگر صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی امیر ترین بھارتی سیاسی جماعت بن چکی...
لاہور: پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایڈونس ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کے فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سوا لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں ہوسکے گا۔ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا...
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے...
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں سابق ترجمان مہدی جو کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ مہدی جو گورنر کے سابق ترجمان اور پیپلز پارٹی کا پرانا جیالہ ہے، ان کی گرفتاری آج عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں سابق ترجمان مہدی جو کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ مہدی جو گورنر کے سابق ترجمان اور پیپلز پارٹی کا پرانا جیالہ ہے، ان کی گرفتاری آج عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہدی جو گورنر سید مہدی شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ کے پہلے ایڈمن تھے، ان...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے۔ڈی ایس پی لیگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ افسر کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے 15 کروڑ روپے رشوت لی اور انکوائری کی وجہ سے خود روپوش تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیس کا مقدمہ درج ہوچکا ہے اور گرفتاری بھی ہو چکی۔ این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا کہ استنبول مذاکرات کے معاملے کل شام تک مکمل ہوئے اور ثالثوں کو بھی کابل کی اصل نیت واضح ہو گئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کابل کی نیت میں فتور اور تضادات نمایاں ہیں اور اس صورتحال پر اب دعا کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔ وزیر دفاع نے تشویش ظاہر کی کہ طالبان افغانستان کو ماضی کی طرف دھکیل رہے ہیں اور کہا کہ طالبان ایک روایتی ریاست کی تعریف پر پورا نہیں اترتے؛ ان کے بقول طالبان ریاستی تشخص کو سمجھنے یا اپنانے کے قابل نہیں ہیں اور وہ بنیادی طور پر قتل و غارت اور مالی مفاد کے لیے حرکت میں ہیں۔...