2025-10-29@00:57:43 GMT
تلاش کی گنتی: 181
«لیکن فی»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : فیصل آباد کی مسجد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 1 طالب علم جاں بحق، 4 زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی ایک مسجد میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو فیصل آباد کی مسجد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 1 طالب علم جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ کراچی، سلینڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق، 3 افراد زخمیریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر سلینڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی ایک مسجد میں پیش آیا۔چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد(اوصاف نیوز)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد مدرسے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا مدرسے کے ایک کمرے میں ہوا جہاں گیس جمع ہو چکی تھی، جیسے ہی چنگاری لگی تو زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں...
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ بینکوں کے بند پڑے کار فائنانس ڈیپارٹمنٹس دوبارہ سے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق بینک لیز پر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا، تین سال بعد کسی ایک ماہ میں بینکوں سے ڈھائی سو ارب سے زائد کی آٹو فنانسنگ ہوئی، بھاری قرضے لے کر ادھار پر گاڑیوں خریدی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ہونے والا یہ کاروبار پچھلے سال کی نسبت 7.5 فیصد زیادہ ہے۔ آٹو فنانسگ کیلئے بینک ریٹ سنگل ڈیجٹ تک نیچے آچکا ہے جو خریداروں کیلئے باعث کشش ہے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور مختلف سوشل میڈیا ایپس پر ایک متنازعہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود لڑکی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک ہیں ، آن لائن لیک ہونے والی یا کی گئی ویڈیو میں لڑکی کو ایک مرد کیساتھ بیڈ پر متنازعہ حالت میں دیکھا گیا۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واضح نہیں تھا کہ یہ ویڈیو پہلی بار سوشل میڈیا پر کب اپ لوڈ کی گئی تھی، لیکن یہ پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ مذکورہ ٹک ٹاکر کے مداحوں نے خاتون کی رازداری کی خلاف ورزی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) بنگلہ دیشی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ رواں ماہ گرفتار کی جانے والی سابق بیوٹی کوئین میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے ایک سابق سفیر کو ''ہنی ٹریپ‘‘ کر کے پانچ ملین ڈالر ہتھیانے کی کوشش کی۔ 30 سالہ میگھنا عالم کو ایک ایسے متنازعہ قانون کے تحت بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا تھا، جو مشتبہ افراد کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ 'جنسی طور پر لبھانے اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی‘ پولیس کے ترجمان محمد طالب الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ میگھنا پر بلیک میلنگ کی اسکیم کے ذریعے باضابطہ طور...
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پنجاب نے کبھی بھی کسی کا حق نہیں کھایا، پنجاب پر ہر دور میں الزام لگا، پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، پنجاب نے ہر مرتبہ اپنا پیٹ کاٹ کر دوسرے صوبوں کی مدد کی، جب بٹوارہ ہوا، خون پنجابیوں کا بہا، افسوس کے ساتھ پنجاب کی بات کر رہا ہوں، ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اب الزامات بند ہونے چاہیئے۔ اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور ہر دور میں الزامات برداشت کیے، مگر کبھی اف نہیں کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب نے کبھی کسی...
پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب نے کبھی بھی کسی کا حق نہیں کھایا، پنجاب پر ہر دور میں الزام لگا، پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، پنجاب نے ہر مرتبہ اپنا پیٹ کاٹ کر دوسرے صوبوں کی مدد کی، جب بٹوارہ ہوا، خون پنجابیوں کا بہا، افسوس کے ساتھ پنجاب کی بات کر رہا ہوں، ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اب الزامات بند ہونے چاہیئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ان کا یہ بھی...
پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار ان کا تعلق نہ تو ان کی شاندار شادی سے ہے، نہ پولیس کیسز سے، اور نہ ہی ان کے متنازعہ پرفیوم سے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رجب بٹ نے اپنی ماں کی تصویر اپنے بازو پر گودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ ٹیٹو ان کی اس محبت کا اظہار ہے۔ یہ ان کا دوسرا ٹیٹو ہوگا، اور وہ اسے اپنے لیے ایک خاص قدم قرار دے رہے ہیں۔ رجب...
اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔جلسے سے اپوزیشن رہنما محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔ حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم )کرے گی۔ جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سنگین مالی و طبی بے ضابطگیوں اور مریضوں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے تک ہماری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کو ابھی صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ رائے عامہ کے معروف ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے کم ہو کر 43 فیصد تک آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجوہات میں ان کی متنازع "پروجیکٹ 2025" پالیسی، تجارتی ٹیرف کی دھمکیاں اور عجیب و غریب خیالات شامل ہیں، جیسے کہ خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی خواہش ہے۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ صرف 38 فیصد امریکی ان کی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں، جبکہ معیشت اور...
میڈیکل تحقیق کو انسانی جسموں اور اعضاء کی شدید قلت کا سامنا ہے، لیکن اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا ایک متنازع لیکن ممکنہ حل تجویز کیا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، یہ طریقہ تحقیق اور دوا سازی میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، جانوروں پر تجربات کی ضرورت کو کم کر سکتا ہے، اعضا کی پیوندکاری کے منتظر مریضوں کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے اور زیادہ مؤثر علاج اور ادویات کی تیاری میں مدد دے سکتا ہے—اور وہ بھی اخلاقی حدود کو پار کیے بغیر۔ یہ تصور سائنس فکشن لگ سکتا ہے، لیکن حالیہ تکنیکی ترقی نے اسے حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے۔ اسٹیم...
چیٹ جی پی ٹی نے کچھ صارفین کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپن اے آئی کا یہ سسٹم صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں ’سمتھنگ وینٹ رانگ‘ کی وارننگ جاری کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم صارفین کو پیج ریفریش کرنے کا مشورہ دیتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پلیٹ فارم کے ساتھ یہ مسئلہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو کے انتباہ کے بعد پیش آیا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ اس کے نئے تصویر بنانے والے ٹولز میں دلچسپی کی وجہ سے موجودہ پروڈکٹس اور نئے ریلیز ہونے والوں کے لیے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے منگل کے...
دنیا میں کوئی اور ملک اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو اتنے طویل عرصے تک پناہ نہیں دے سکا، لیکن پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں اور بہنوں کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے۔ دہشت گردی، معاشی بحرانوں اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، پاکستان نے کبھی بھی افغان مہاجرین سے منہ نہیں موڑا اور ان کی عزت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عید کی تعطیلات کے بعد سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سال سے زائد عرصے تک، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے ایک مضبوط سہارا رہا ہے، انہیں پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، حالانکہ خود پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت ہیں، جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آگئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے 22 سال میں بہترین منافع کمایا اور 100 انڈیکس میں 84 فیصد کا اضافہ ہوا، شرح سود میں 900 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں...
سلمان خان کی فلموں ایسی جاندار اور دبنگ اسٹائل میں تشہیری مہم چلائی جاتی ہے جو شاید ہی کسی اور اداکار کے حصے میں آتی ہو لیکن فلم ’’سکندر‘‘ کی پروموشنز مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوسکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلماں خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں میں جلوہ افروز ہوگی لیکن اتنے کم دن رہ جانے کے باوجود فلم کی پروموشنز کا تاحال آغاز نہیں ہوا۔ فلم کے لیے پلان کی گئی بڑی ٹریلر لانچ ایونٹ جس میں 30 ہزار مداحوں کی موجودگی کا امکان تھا، بھی منسوخ کر دی گئی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس نے فلم کی تشہری مہم کو سیکیورٹی خدشات کے لیے محدود رکھنے کا فیصلہ...
نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے؛ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا پی ٹی آئی نے حسب سابق ...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی۔ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر بھاری رشوت مانگی ہے۔ ماڈل نادیہ حسین نے کہا مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : 54 کروڑ کی خورد برد الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور نادیہ حسین نے...
پشاور: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ سازی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان تمام صوبوں کے لیے ہے جس سے نوجوانوں کو نئی راہیں اور بہترین وسائل فراہم ہوں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اڑان پاکستان کی بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ وفاقی وزیر کہنا تھا کہ آئے روز آبادی بڑھ رہی ہے جبکہ صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، وفاقی حکومت ہیپاٹائٹس اور دیگر جاں لیوا امراض کی تشخیص اور ادویات کی فراہمی کے لیے تمام...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، صد زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔ ناکام سیاستدان سیاست چمکانے کیلئے نہروں کے معاملے کو ہوا دے رہے ہیں: احسن اقبال انہوں نے کہا کہ صدر...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ اس لیے کر رہا ہے، تاکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے غاصبانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ حماس کی جانب...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول...
ہانیہ عامر تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والی اداکارہ اور ماڈل ہیں جس کے باعث ان کی مصروفیات بھی بے انتہا بڑھ گئی ہیں۔ ہانیہ عامر کے کام میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھار اور پختگی آتی جا رہی ہے۔ وہ اس وقت پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور ماڈل ہیں جنھیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی ہانیہ عامر آج کل ہر دوسرے ڈرامے اور اشتہار کا حصہ ہیں لیکن وہ انٹرویوز میں کم کم ہی دیکھائی دیتی ہیں۔ حال ہی میں میزبان اور پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے ایک نجی ٹیلی وژن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے انکشاف کیا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید تو گرفتار ہیں، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوچھا جائے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان میں کیوں بسایا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کو مل کر حل کرنا ہو گا، دہشتگردی روکنے میں ناکامی جانچنے کیلئے پہلے کے پی حکومت کی انکوائری ہونی چاہیے۔ عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا پہلے خطوط بازی پاکستان میں ہوتی تھی اب اسے بین الاقوامی درجہ دے دیا ہے،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فی الوقت آپ اسلام آباد میں ہی قیام کریں ہم آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت پر نالاں اختیار ولی کو یقین دہانی ,مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ کے نئے ارکان کو وزارتوں کا قلمندان سونپنے متعلق صلاح مشوروں میں پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کا معاملہ بھی زیربحث آیا اور اس فیصلے کو اپنی حق تلفی قرار دینے والے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اختیار ولی جو پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست دیکر قومی اسمبلی میں آئے ہیں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تمام تحفظات اور خدشات تفصیل کے ساتھ رکھ دیئے ہیں، جس...
چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام مستقبل کے لائحہ عمل پر سوچ وبچار میں مصروف ہیں ۔ماضی کے ریکارڈز پر مسلسل کھیلنے والے سینئرز کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے سینئرز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہورہی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہرکا مستقبل بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ماہرین سوال اٹھارہے ہیں کہ گزشتہ تین سالوں میں4چیئرمین ،8کوچز اور 26 سلیکٹرز تبدیل ہوچکے ہیں۔ تو پھر سینئر کرکٹرز ناکام ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ کیوں ہیں۔ بورڈ حکام اور چیئرمین محسن نقوی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹیم میں مخصوص گروپ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بشری ثاقب کیانی سوشل میڈیا
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار پاک بھارت میچ کا ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم اس ہائی وولٹیج میچ کا سب سے زیادہ فائدہ بلیک مارکیٹرز اٹھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ کے ٹکٹس بلیک مارکیٹ میں 4 لاکھ انڈین روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شائقین کرکٹ جو آفیشل ٹکٹ لینے میں ناکام رہے تھے وہ 4 لاکھ انڈین روپے میں بلیک مارکیٹ سے...
پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔ س دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد اور لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا77.2470 فیصد رہا۔...
سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز
سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔پنجاب کے32پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری ہو گئی،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی ۔دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی رہی،سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد رہا ۔لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470 فیصد رہا ،نئے داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مینوفیکچرنگ اور زراعت میں ڈھانچہ جاتی چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی ترقی کی پیش گوئی کو کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے اور پائیدار اقتصادی بحالی کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فنڈ نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے تخمینے پر نظرثانی کی ہے اسے اپنے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ میں 3.(جاری ہے) 2 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے یہ ایڈجسٹمنٹ 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے لیے پاکستان کے طے...
کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عدلیہ 142 ممالک میں 130 ویں اور خطے کے چھ ممالک میں پانچویں نمبر پر تھی۔ اِس مقامِ بلند پر فائز ہونے کا واحد محرّک عزت مآب جج صاحبان کی اپنی کارکردگی تھی کیوں کہ اُس وقت نہ چھبیسویں ترمیم آئی تھی، نہ’ اُمید سے‘ بیٹھے کسی جج کی ’’حق تلفی‘‘ ہوئی تھی، نہ کوئی آئینی بینچ تشکیل پایا تھا، نہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین جج صاحبان کا تبادلہ ہوا تھا، نہ کوئی نئی انتظامی کمیٹی بنی تھی اور نہ کسی کی سنیارٹی تہہ وبالا ہوئی تھی۔ قوی اُمید ہے کہ ’’مکتوب نویسی‘‘ کے تازہ اُبھار کے بعد، وہ کئی درجے اُوپر چلی جائے گی ۔ روایتی...
پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے‘ فضل الرحمن( مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری)
پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک پٹھان واحد قوم اس میں کافر نہیں غیرت مند قوم ہے، مشران نے جرگہ بلایا یہ احسان ہے اور ہم جرگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان میں تسلسل سے قبائلی جرگوں میں شریک ہورہا ہوں، قبائلی اضلاع کے انضمام لے وقت بھی جرگوں میں رہا، ہم نے انضمام کی مخالفت نہیں لیکن ہمارا موقف تھا کہ فاٹا کی عوام کے مشورے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان نے دسمبر 2024میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے مقابلے میں 109 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سرپلس کا لگاتار پانچواں مہینہ ہے جس سے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی طور پر 1.21 بلین ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.397 بلین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا. اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں برآمدات تقریبا 9 فیصد بڑھ کر 3.838 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد سے...
٭ٹیم ورک سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت میں مہنگائی 40 فیصد پر پہنچ گئی تھی ٭کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس 15 فیصد ابھی کم کردوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کی محفل سجائی گئی ہے کہ پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے نکل کر اجالوں کی طرف جو سفر کیا ہے ،...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے۔ اسلام آباد میں آج وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے ۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایک کانفرنس بلائی تھی، جس میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن سیاسی جماعتوں نے بہت کم شرکت کی۔ علی امین گنڈا پور کی مِنی اے پی سی پشاور میں ہونی چاہیے تھی جو اسلام آباد میں بلائی گئی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں ان سات آٹھ جماعتوں کا احترام کرتا ہوں جنہوں نے شرکت کی۔ لیکن چند جماعتوں کے بجائے تمام اہم جماعتوں کو بلانا چاہیئے تھے۔ اس لیے اس میٹنگ کو اے پی سی نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر سے ٹیکسوں کااپنا ہدف پورا نہیں ہورہا، ایف بی آر نے اپنی کوتاہیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے کہا کہ زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگوا دیں.(جاری ہے) سندھ اسمبلی میں زرعی ٹیکس بل کی منظوری سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ہمیں کہا گیا 2 سے 4 دن میں زرعی ٹیکس نہ لگایا گیا تو آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا،...
رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے والے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں آل راؤندر فہیم اشرف کو شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔ گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل تھے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، جس میں سعود شکیل، فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ فینز کی...
کراچی: طالبات کی فیس لے کر فرار ہونےو الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا مارا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری کالج کا سپریٹنڈنٹ طالبات کی فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور...
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں پیش آیا جہاں کالج کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ اس حوالے سے کالج پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ پر مقدمہ درج کرادیا اور کہا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دیدیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہوا ہے۔ اسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کی دور دراز علاقوں میں منتقلی کا فیصلہاسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کو شہر کے دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کالج پرنسپل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دے دیے جائیں...
کالج پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس بددیانتی سے کالج کی تقریباً 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے وصول کر چکا ہے، مگر یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔ کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کاروباری اداروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کاہگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے تشہیر کے نت نئے انداز اپنائے جاتے ہیں۔اس میں اکثر برینڈز کی جانب سے اپنی کسی پروڈکٹ فروخت کو بڑھانے اور کاہگوں کو متوجہ کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے مقصد سے اس کی خریداری پر مفت اشیا یا دیگر فوائد کی پیشکش کی جاتی ہے۔اس قسم کی پیشکشیں نہ صرف صارفین کو بے حد پسند آتی ہے بلکہ انسانی فطرت میں موجود لالچ کے عنصر کے سبب ضرورت نہ ہونے کے باوجود مفت فوائد پانے کے لیے وہ چیزیں خریدنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی سعودی عرب میں قائم ایک سینما گھر کی جانب سے کیا لیکن اس...
بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ سِتاشنو کوٹک کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی کو فٹنس مسائل کا سامنے نہیں، ان کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے باقی میچز کھلانے کا فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ کریں گے۔ محمد شامی (جنہوں نے نومبر 2023 میں ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا) کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز، تین ون ڈے انٹرنیشنلز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر ابتدائی دو میچز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا جس سے ان کے ان فٹ ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں لیکن سِتانشو کے مطابق ویٹرن پیسر کو گیند کرانے میں کسی مسئلے کا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ہی ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن کیا کروں اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔ یہ بات انہوں ںے اسلام آباد سینٹورس میں عالمی معیار کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے اگلے چند ماہ میں پاکستان کی ترقی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، صنعتیں مسابقت کی دوڑ میں واپس آجائیں گی میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے مگر...
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹل ’مووین پِک‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں اور پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 5 فیصد سےکم ہے، بینکوں کے پالیسی ریٹ 13 فیصد ہے، ملک کی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوششوں سے آئی ٹی، زراعت اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کریں گے، صنعتوں کی ترقی کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہم...
یقین ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ہی ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن کیا کروں اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد سینٹورس میں عالمی معیار کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ آئے گی اگلے چند ماہ میں جس سے پاکستان کی ترقی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، صنعتیں مسابقت کی دوڑ میں واپس آجائیں گی میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ٹیکس...
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے سجل علی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ حالیہ دنوں فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں فیروز خان کی زندگی سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا، جن میں سجل علی کے ساتھ ان کے تعلق کا ذکر بھی شامل تھا۔ ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔ دونوں نے ڈرامہ سیریل ’چپ رہو‘، ’گلِ رعنا‘، اور فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ جیسے کامیاب پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا، لیکن ان کا نجی تعلق زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکا۔ صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ دونوں...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے سفید آؤٹ فٹ میں کروایا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔در فشاں سلیم ایک ایسی اداکار ہیں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بے انتہا شہرت حاصل کی ہے جن کی وجۂ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ انکی خوبصورتی بھی ہے۔ درِفشاں سلیم کے نام سے جُڑی دلچسپ کہانی کیا؟ در فشاں سلیم نے ڈرامہ دلربا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں سب سے پہلے شہرت بخشنے والا ڈرامہ کیسی تیری خودغرضی ثابت ہوا۔یوں توپردیس اوربھڑاس...
لاہور(نیوز ڈیسک) سال 2024 میں متعدد ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سمیت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو چونکا دیا کیونکہ وہ ٹک ٹاکرز جن کے بارے گمان تک نہیں تھا کہ وہ ایسی ویڈیو اپلوڈ کریں گی، انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی ویڈیو لیک ہوئی۔ ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں، ابھی تک اس لیک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے، ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی...
جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت درستی کتابوں کی تقسیم کا عمل کئی سال سے جاری ہے، پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے بچوں کو درسی کتابوں کی تقسیم مفت کی جاتی ہے لیکن حالیہ سندھ حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے میں وہاں خدمت انجام دینے والے 200سے زائد ملازمین اور پنشنر کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، پہلے بھی متعدد اداروں میں فرد واحد مقرر کر کے ان اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی جانب...
نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر
نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
گراہم گرین ممتاز ناول نگار تھے۔ ان کا نام نوبیل انعام کے لیے کئی بار شارٹ لسٹ ہوا۔ جب سنہ 1957 میں کاسترو کو اپنا انقلابی حملہ آغاز کیے چند ماہ ہوئے تھے، گرین نے انقلابیوں کی مدد کی۔ وہ خفیہ کوریئر کے ذریعے کاسترو کے باغیوں کو گرم کپڑے مہیا کرتے تھے۔ یہ باغی پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔ گرین کے بقول انہیں دلیر رہنماؤں سے خاص محبت تھی، جس کی وجہ سے انہیں کاسترو میں بھی دلچسپی تھی، بعد میں کاسترو سے ان کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ایک ملاقات میں کاسترو نے گرین کو اپنی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی جو گرین کے اس گھر کے ڈرائنگ روم میں لٹکی ہوئی تھی جہاں انہوں نے اپنی...
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجوں میں کم از کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا، لاہور کا میرٹ 95.609 فیصد تھا، جب کہ سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد، راولپنڈی میڈیکل کالج کا میرٹ 94.8091 فیصد اور ایمیرالدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ بھی 94.8091 فیصد رہا۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا۔ ترجمان نے بتایا کہ داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو اپنی کالج کی...
: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ، سر کا ر ی میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا، اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا ،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد رہا ۔سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا ،نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا ،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا،گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کیطلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصول ہوتی ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلیے کام ہورہا ہے،...
کچھ دنوں قبل سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز کی ایک پروموشنل ویڈیو لیک ہوئی تھی جس نے صارفین کو لانچنگ سے قبل ہی اسمارٹ فون کا بصری تجربہ فراہم کیا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے باقاعدہ درخواست کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے اور اس میں سام سنگ کے تازہ ترین فون میں اے آئی ٹیکنالوجی کو بطور فون کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ دکھایا گیا ہے۔ ایپل کی طرح، گلیکسی ایس 25 فونز اے آئی خصوصیات سے لیس ہیں۔ سام سنگ کے اندر سے رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فون میں اے آئی لارج لینگویج ماڈلز...
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔ کم وبیش یہ ہے خلاصہ محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشگوئی کا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا، اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: سردیاں اپنے جوبن پر پہنچ گئیں، کہیں برفباری، کہیں بارش تو کہیں...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ 22 جنوری کو حکومت کا اسکینڈل آنیوالا ہے ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی ، مذاکرات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیلیے خوشخبریاں نظر نہیں آرہیں جبکہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 10 سے 14 سال کی قید ہو سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22جنوری کو حکومت کا ایک اسکینڈل آنے والا ہے، میں سکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل...
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔ سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب...