جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت درستی کتابوں کی تقسیم کا عمل کئی سال سے جاری ہے، پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے بچوں کو درسی کتابوں کی تقسیم مفت کی جاتی ہے لیکن حالیہ سندھ حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے میں وہاں خدمت انجام دینے والے 200سے زائد ملازمین اور پنشنر کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، پہلے بھی متعدد اداروں میں فرد واحد مقرر کر کے ان اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ واپس لے۔ اس سلسلے میں آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کے ایم اے بھرگڑی اور حاکم چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بورڈ کو کمپنی بنا کر کرپشن میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، منافع بخش اداروں کو بند کرنا سوچی سمجھی سازش ہے جو کسی طور قبول نہیں، ہمیشہ نقصان دینے والے اداروں کو پرائیوٹ کیا جاتا ہے لیکن یہاں خود مختار اداروں کو تباہ کرنا درست عمل نہیں، حکومت پہلے بھی محکمہ صحت ڈپارٹمنٹ سے PPHI کے تحت کام لے رہی ہے لیکن سندھ کے دیہاتی علاقوں میں PPHI کا کوئی کام نہیں، مذکورہ فیصلہ واپس لیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اداروں کو

پڑھیں:

موبائل فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا شہری کا جرم بن گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوسک : ترکیہ میں عدالت نے ایک شہری کو اس جرم میں اپنی بیوی کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس نے اپنے موبائل فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کیا تھا۔

شہر اوسک کی عدالتی کاروائی میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے اپنی بیوی کا فون نمبر اپنے موبائل میں ایسے نام سے محفوظ کیا تھا جو بیوی کے لیے توہین آمیز سمجھا گیا۔

عدالت نے اس کو جذباتی تشدد کی شکل میں دیکھا کیونکہ ایک ازدواجی رشتہ عزت، احترام اور برابر رویے پر مبنی ہونا چاہیے اور اس قسم کا نام رکھنے کا عمل اس کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔یہ فیصلہ ترکیے میں ایک قانونی مثال بن چکا ہے، یعنی مستقبل میں ایسے معاملات میں اس فیصلے کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ترکیے کی اعلیٰ عدالت یعنی نے دیا ہے جس نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کا اس طرح نام محفوظ کرنا ازدواجی رشتہ کی وفاداری، عزت اور احترام کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں; طلال چوہدری
  • آئینِ پاکستان سزا یافتہ شخص کو حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، طلال چوہدری
  • کے پی حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کے منافی ہے، طلال چوہدری
  • حکومتی پالیسی نے کسان کو بھکاری بنادیا،عوامی تحریک
  • ڈینگی بحران یا ڈیٹا کا بحران؟ سندھ حکومت کی پالیسی پر شدید تنقید
  • سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف، صوبائی حکومت پر تنقید بڑھ گئی
  • چینی مافیا، حکومتی ایوانوں سے منڈیوں تک پھیلا منظم کھیل
  • سندھ ویلفیئر بورڈ کو خیال آہی گیا
  • موبائل فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا شہری کا جرم بن گیا