2025-11-03@05:59:36 GMT
تلاش کی گنتی: 809

«پارکنگ ایریا»:

(نئی خبر)
    سفارت کاروں نے جمعرات کو روئٹرز کو بتایا کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان معاہدے کے بغیر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور چین نے جمعرات کو ایک قراردادکا مسودہ  پیش کر کے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے ممکنہ نفاذ میں تاخیر کے لیے ایک نئی کوشش کا آغاز کیا ہے۔  مغربی سفارت کاروں کے مطابق دونوں ممالک نے جمعرات کو سلامتی کونسل سے ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کے لیے کہا ہے، جس میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں جمعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن...
    ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔ Emirates reminds passengers: New rule starts October 1 Flying with Emirates? Major travel rule change in October....
    واشنگٹن: امریکا نے برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ضرورت محسوس کرنے پر برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ مذکورہ حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آجائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب مذکورہ بیان...
    غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بارنسلے میں پیدا ہونیو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض...
    کرکٹ کی دنیا کے عظیم اور لیجنڈری ایمپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈکی برڈ کا شمار ان ایمپائروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور غیر متنازع فیصلوں کے ذریعے عالمی کرکٹ کو ایک نئی پہچان دی۔ ڈکی برڈ کا اصل نام ہیرالڈ ڈینس برڈ تھا، وہ 19 اپریل 1933 کو انگلینڈ کے علاقے بارنسلے (یورکشائر) میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں وہ کرکٹر کے طور پر کھیل کے میدان میں اترے، لیکن ایک حادثے نے ان کا کھلاڑی بننے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب لکھا، اور یوں وہ ایمپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ انہوں نے 1973 میں...
    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہے، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر...
    پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔قومی ٹیم کے بیٹر  فخر زمان ناٹ  آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔ تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے۔ اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آئوٹ نہیں تھا۔ جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ذور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔انہوں نے اسے پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع...
    بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیف کمپنی نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکس چینج کو فراہم کردیں، فروزن بیف یو اے ای کو صنعتی و گھریلو پراسیسنگ کیلئے برآمد کیا جائے گا، معاہدے کے مطابق کمپنی 81لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرے گی۔ مزید :
     سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اورسینئرسفارت کار سردار مسعود خان نے امریکہ کی طرف سے خلیج عمان پر قائم چا بہار بندرگاہ پر پابندیوں کا بھارت کے لئے استثنیٰ واپس لینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران اور بھارت دونوں متاثر ہوں گے، لیکن یہ بھارت کے لئے خاص طور پر بڑا دھچکا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت کس طرح چالاکی سے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا تھا۔ بھارت ایک جانب امریکہ کا اسٹرٹیجیک پارٹنر تھا اور دوسری جانب امریکہ مخالف ممالک سے تیل اور دوسری اجناس کی تجارت کر رہا تھا۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش اس کے نتیجے میں تہران کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون مؤثر طور پر معطل کر دے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر سے پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا، قرارداد کی حمایت صرف چار ممالک نے کی، نو نے مخالفت اور دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، جس کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے شروع کیا گیا “اسنیپ بیک” (snapback) عمل تیزی سے...
    ایشیا کپ سپر 4 کے بڑے مقابلے سے قبل شائقین کی سب سے زیادہ نظریں پاکستان کے بولنگ اٹیک پر جمی ہوئی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کئی بار اپنے شاندار بالنگ اٹیک کے ذریعے بھارت کو مشکل میں ڈالا ہے اور یادگار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سب سے نمایاں کارکردگی 1985ء میں شارجہ کے میدان میں سامنے آئی، جب عمران خان نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ آج بھی پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف بہترین ون ڈے بولنگ ریکارڈ مانا جاتا ہے۔ اسی طرح 1997ء کے ٹورنٹو کپ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ...
    تہران: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران ایک بار پھر پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پابندیوں سے راستے روکے جا سکتے ہیں لیکن خیالات اور عزم نئے راستے بناتے ہیں۔" مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے واضح کیا کہ نطنز اور فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، مگر دشمن یہ نہیں سمجھتے کہ ان تنصیبات کو بنانے والے انسان ہیں اور وہی دوبارہ انہیں تعمیر کر سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی حد سے...
    تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی طاقتوں کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں دوبارہ سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کر دے گا۔  یورپی اقدامات پر سخت ردعمل ایران کی قومی سلامتی کونسل (SNSC)، جس کی سربراہی صدر مسعود پزشکیان کر رہے ہیں، نے ہفتے کو کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ (E3) کے اقدامات ’غیر دانشمندانہ‘ ہیں اور اس سے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مہینوں کی سفارتی کوششیں متاثر ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ کونسل کے بیان میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روا سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔...
    حالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں ختم کرنیکی قرارداد مسترد ہونے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرسکتا ہے، پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ اور خیالات راستے کھولتے اور بناتے ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ہماری جوہری تنصیبات نطنز یا فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن حملہ کرنے والے ہمیں روک نہیں سکتے، حملہ کرنے والے نہیں جانتیکہ نطنز کو انسانوں نے بنایا اور وہی اسے دوبارہ...
    نیویارک:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایران پر 2015ءکے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔  پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) پزشکیان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا، ''سنیپ بیک کے ذریعے وہ راستہ بلاک کرتے ہیں، لیکن یہ دماغ اور خیالات ہیں جو راستے کھولتے یا بناتے ہیں۔‘‘ سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟ اقوام متحدہ کے ادارے اور ایران میں جوہری معائنے پر پیش رفت پزشکیان کے بقول، ''وہ ہمیں روک نہیں سکتے۔ وہ ہمارے نطنز یا فوردو (جوہری تنصیبات جن پر جون میں امریکہ اور اسرائیل نے حملہ کیا تھا) پر حملہ کر سکتے ہیں، لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ انسانوں نے ہی نطنز کو بنایا تھا اور وہی اسے دوبارہ بنائیں گے۔‘‘...
    ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان...
    متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک،بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری تعینات کر دیا گیا ہےجس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف پر عدم اطمینان کرتے ہوئے دوسرا خط بھی آئی سی سی حکام کو لکھ دیا تھا، جس میں باور کروایا گیا تھا کہ اگر میچ ریفری کو ایونٹ سے نہ نکالا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔ نجی چینل کے مطابق متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک،بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کا ریفری تعینات کر دیا گیا ہے، بھارت کے...
    دبئی: ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور...
    جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے حالیہ سیلاب کو 1956 کے بعد سب سے بڑا سیلاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام اداروں نے مل کر کام کیا تاہم جنوبی پنجاب میں زیادہ نقصان اس لیے ہوا کہ وہاں لوگوں نے انتظامیہ کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ایک انٹرویو میں پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اس سال 1956 کے بعد سب سے بڑا سیلاب آیا ہے، پنجاب...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر کردیا گیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم سے مصافحے کے لیے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت...
    نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کے لیے پیش کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جنوبی کوریا کی پیش کردہ قرارداد کو مطلوبہ 9 ووٹ نہ مل سکے۔ صرف چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے اس کی حمایت کی۔ پاکستان کا مؤقف میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، آصف افتخار احمد نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کئی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم کسی ایسے اقدام کے حق میں...
    پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر  پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر...
    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سپر فور مرحلے کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے کے پیش نظر پاک بھارت سپر فور میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ساڑھے 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہینڈ شیک کا تنازع سامنے آیا تھا جس میں میچ ریفری اینڈ پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارت کپتان سے ہینڈ شیک کرنے سے...
    چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور، ملتان، سکھر: (آئی پی ایس) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، علی پور میں 4 افراد ڈوب گئے، لاشیں مل گئیں، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔علی پور کے موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا، دوسرے واقعہ میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جاں بحق افراد کی...
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے جس کے تحت تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ...
    پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے کہا کہ یورپی طاقتوں کی مذاکراتی کوششوں کو ایران نے سنجیدگی سے نہیں لیا، اسی لیے رواں ماہ کے آخر تک پابندیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق میکرون نے واضح کیا کہ ایران کی حالیہ تجاویز قابلِ عمل نہیں ہیں،ایران پر دوبارہ سے  پابندیاں بحال ہو جائیں گی کیونکہ ایران نے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی (ای 3) نے اگست کے آخر میں 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا تھا۔ یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو پیشکش کی...
    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش  کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی،جس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔...
    چین، روس، الجزائر اور پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ جنوبی کوریا اور گیانا نے اس پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سیرا لیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقد ہوا اور مغربی ممالک کی جانب سے منفی ووٹ کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکام ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کو جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-9 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کے خلاف ووٹ دے دیا، جو تہران کے لیے ایک بڑا اقتصادی دھچکا ہے، جسے ایران نے سیاسی جانبداری قرار دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں پابندیوں کو روکنے کی قرارداد 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکام ہو گئی، جس کا مطلب ہے کہ اگر اس سے پہلے کوئی بڑا معاہدہ نہ ہوا تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر تک دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔روس، چین، پاکستان اور الجزائر نے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ سلامتی کونسل کے 9 اراکین نے پابندیوں میں نرمی کے خلاف...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف سی ایریا تھانے کی حدود لیاقت آباد سی پی ایل سی آفس کے سامنے مین شارع پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ناظم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر جانے والی دونوں شاہراہیں آمد و رفت کے لیے بند ہو گئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی روز سے پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے باعث ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا کی...
    چین، روس، الجزائر اور پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ جنوبی کوریا اور گیانا نے اس پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سیرا لیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔  اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقد ہوا، اور مغربی ممالک کی جانب سے منفی ووٹ کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکام ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کو جاری...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اقتصادی پابندیاں مستقل طور پر اٹھانے کے خلاف ووٹ دے دیا، جو تہران کے لیے ایک بڑا اقتصادی دھچکا ہے، جسے ایران نے سیاسی جانبداری قرار دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں پابندیوں کو روکنے کی قرارداد 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکام ہو گئی، جس کا مطلب ہے کہ اگر اس سے پہلے کوئی بڑا معاہدہ نہ ہوا تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر تک دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ روس، چین، پاکستان اور...
    پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپی طاقتوں کی حالیہ مذاکراتی کوششوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، اسی لیے رواں ماہ کے آخر تک ایران پر پابندیاں بحال ہو جائیں گی۔ میکرون نے اسرائیلی نیوز چینل 12 کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جی، ہاں میرا خیال ہے پابندیاں بحال ہو جائیں گی کیونکہ ایران کی حالیہ تجاویز سنجیدہ نہیں ہیں۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی(ای 3) نے اگست کے آخر میں 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا تھا تاکہ ایران پر...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون 2025اب مکمل ختم ہوچکا ، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تمام دریاﺅ ں میں اب صورتحال نارمل ہوگئی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ سیلابی کیفیت میں جو بھی صورتحال ہوئی، اس کے بارے آگاہ کریں گے، تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ستلج میں پانی کا بہا ﺅتھوڑا سا زیادہ ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ایم فائیو موٹروے سیلابی پانی کی وجہ سے متاثر ہوئی، ایم فائیو موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے، گزشتہ 48گھنٹے سے پانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی طرف ایک اور قدم اٹھا سکتی ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز نیویارک میں ووٹنگ شیڈول ہے۔ کونسل میں یہ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہو گی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودہ قرارداد کو موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے درکار نو ووٹ نہیں ملیں گے، جس کے تحت پابندیاں معطل رہتیں، اور اس طرح ایران پر دوبارہ سزائیں (پابندیاں) عائد کر دی جائیں گی۔ روس اور چین، جو پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، کو 15...
    کراچی: کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ناظم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر جانے والی دونوں سڑکوں کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شہر کے مصروف ترین علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں نہ پانی دستیاب ہے نہ ہی بجلی، جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ احتجاج کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی...
    دراصل ایران کیخلاف امریکہ کے محکمہ خزانہ کیجانب سے لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں پہلے سے ہی نافذ ہیں اسلئے ان پابندیوں کا ایران پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسوی صدر "امانوئل میکرون" نے اسرائیلی چینل 12 کو ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس مہینے کے آخر تک ایران پر پابندیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی؟، تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، میرے خیال میں ایسا ہی ہو گا۔ قبل ازیں آکسیوس کے ایک صحافی نے اطلاع دی کہ "اسنیپ بیک" نامی طریقہ کار سے متعلق ایک قرارداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ واپس لے لیاہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرولیفریشن ایکٹ کے تحت 2018 میں دیا گیا استثنا واپس لے لیا ہے، یہ استثنا افغانستان کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے دیا گیا تھا، چابہار پر پابندی کا فیصلہ 29 ستمبر2025 سے مؤثر ہو گا، 29 ستمبر کے بعد چاہ بہار بندرگاہ کو آپریٹ کرنے والے افراد پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔یہ اقدام صدرٹرمپ کی ایران کو تنہا کرنے کیلئے”زیادہ سے زیادہ دباؤ” ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک کے لیے بھی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔یاد...
    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ میچ میں امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ یو اے ای کی اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے گیند بولر صائم ایوب کی جانب اچھالی جو سری لنکن امپائر روچیرا پالیاگروگے کے جا لگی۔ فزیو نے میدان میں آ کر ان کا معائنہ کیا اس دوران میچ کچھ دیر تک رکا رہا۔ Umpire got Haris’s best shot of the season ???? #AsiaCup2025 #PAKvsUAE pic.twitter.com/CU2lKsc8pE — Gulshan Zahra (@GZ_Vibes) September 17, 2025 امپائر میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ ریزرو امپائر غازی سہیل نے میچ میں فرائض نبھائے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے یو اے ای...
    ---فائل فوٹو محکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمۂ انہار  کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ...
    ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو بڑا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب تک کا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں نشریاتی معاہدوں اور اسپانسرشپس سے آنے والی آمدنی متاثر ہوجاتی جب کہ دوسری جانب سونی پکچرز کا 48 ارب روپے کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہوسکتا تھا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی آمدنی کا 75 فیصد 5 ٹیسٹ...
    لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان‘بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ ناخوشگوار واقعہ...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے سیاست پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے امید ہے، وہ عمدہ پرفارمنس دکھائے گئی، قوم کو کہوں گا کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک انہیں سپورٹ کریں، اگر...
    ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعے پر آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی، جس کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔ میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.twitter.com/uaNe1f3Ehr — Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف میچ کے دوران پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والی صورتحال ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔...
    ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی، متنازعہ ریفری پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق متنازع میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل کو دو خطوط لکھے تھے، جس میں پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی ایکشن نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
      پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا...
    ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔ آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی...
    اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا قوی امکان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) درمیانی راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، آئی سی سی کے اعلی حکام نے تنازع کے حل کے لیے دبئی میں ہنگامی...
    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر جوابی خط میں بھی سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا ہے جس کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج طے شدہ میچ کے انعقاد پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹائے جانے پر...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding...
    ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 8...
    ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہاو نارمل ہو رہا ہے اور دریائے سندھ ،جہلم، راوی اور دریائے چناب میں مرالہ خانکی قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اورپنجند میں پانی کا بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار ہو چکا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو بھی نارمل ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں...
    آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار...
    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اہم میچ سے قبل ایک اہم پیش رفت میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب یہ میچ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن سپروائز کریں گے، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سپر 4 مرحلے میں رسائی کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ یہ پیش رفت بھارت اور پاکستان کے 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارت نے پاکستان کا 128 رنز کا ہدف سوریا کمار یادو کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ 16ویں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے باقی میچز سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کا رویہ جانبدارانہ تھا، اور انہوں نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحے کی اجازت نہیں دی، جو کھیل کی روح کے منافی سمجھا گیا۔ اسی بنیاد پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ...
    ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف میچ میں حصہ لے گی۔ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آئےگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے افراد اور کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے،  ان پابندیوں کا مقصد ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور اس کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اس کے ان اقدامات کا نتیجہ ہیں جو عالمی قوانین اور امریکی مفادات کے منافی سمجھے جاتے ہیں،  نئی فہرست میں متعدد افراد اور کمپنیاں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس، تجارت اور توانائی کے...
    امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی مختلف سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔واضح رہے امریکا نے چند روز قبل بھی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کر کے عالمی منڈی میں فروخت کرتا تھا۔امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا تھا کہ ایرانی تیل پر مبنی آمدنی کے ذرائع ختم...
    امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی ایران کی کئی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے۔ ایران کی مدد کرنیوالی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یوے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ Post Views: 5
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔  تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی...
    ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔ بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی تسلیم نہیں کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ پر متنازع اقدام کیا، گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہی پائی کرافٹ کو “ہینڈ شیک” نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے لیے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی متفقہ حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے، اور آئی سی سی کی جانب سے اس پر آج جواب دیے جانے کی توقع ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں شامل نہ کرنے کا آپشن موجود ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو وہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائی کرافٹ کو ہٹانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس...