2025-05-23@13:40:10 GMT
تلاش کی گنتی: 46695
«کام نہ»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک سعودی وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خیال...
ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام...
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں آیا بھونچال سنبھلنے کا نام نہیں لے رہا، کانگریسی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالی بھاشن دینے کے بجائے ان کے 3 سوالوں کے جواب دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کی ویڈیو ٹیگ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے کھوکھلی تقریریں بند کرنے کا مطالبہ دہرایا، انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو...
22 مئی کو بدھ اور جمعرات کی شب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم پر وفاقی عدالت میں فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ 31 سالہ الیاس روڈریگ نے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے کولمبیا میں اپنی گرفتاری کی سماعت کے دوران کوئی درخواست داخل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار ایف بی آئی کے حلف نامے کے مطابق ملام پر فرسٹ ڈگری کے قتل، غیر ملکی اہلکاروں کے قتل، آتشیں اسلحے کے استعمال کے ذریعے ایک شخص کی موت اور تشدد کے جرم کے دوران آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ الیاس...
سڈنی: آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے تین افراد ہلاک اور ہزاروں افراد محصور ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک 590 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں کئی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھتوں سے نکالا گیا۔ حکام کے مطابق 50,000 سے زائد افراد کو انخلا کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ 140 فلڈ وارننگز جاری ہیں۔ 9,500...
اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ جون سے یکم اگست 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے چار اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں 26 مئی 2025 سے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، دن میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بھارت اوراسرائیل کے تعلقات ایک ایسے سفرکی کہانی ہے جوسردمہری اورنظریاتی تضادات سے شروع ہوکراب ایک سٹریٹجک اتحادمیں بدل چکاہے جہاں کبھی بھارت فلسطینیوں کے حق میں کھڑاتھا،وہیں آج اسرائیل نہ صرف بھارت کاقریبی اتحادی بن چکاہے بلکہ متعصب مسلمان دشمن بی جے پی کے درندوں کوغزہ میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے بھیجناہندودھرم کی خدمت سمجھ رہاہے اور کئی سو ہندوآج اسرائیلی فوج کے تحت یہ ظلم کررہے ہیں۔ جواہرلعل نہرواوران کی کانگریس پارٹی عرب قوم پرستی اورفلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے حامی تھے۔وہ فلسطینیوں کے حقوق کونظراندازکرنے پر اسرائیل کے قیام کے مخالف تھے۔بھارت نے آزادی کے فوراً بعد ہی فلسطینی عوام کی حمایت کااعلان کیا۔نہرواور ان کی کانگریس پارٹی نے اسرائیل کے قیام کوایک’’نوآبادیاتی منصوبہ‘‘...
آج کی دنیا جو بظاہر “مہذب” کہلاتی ہے، وہاں ایک ایسا انسانی المیہ جاری ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے بلکہ تہذیبِ انسانی کے ماتھے پر بھی کلنک کا ٹیکہ بھی۔ غزہ کی زمین اس وقت جس کرب اور بربادی سے گزر رہی ہے، اس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ یہاں نہ صرف بمباری جاری ہے بلکہ انسانیت کی بنیادیں لرز چکی ہیں۔ بچوں کی لاشیں، ماؤں کی آہیں، اور بھوک سے بلکتے جسم اس خطے کی روزمرہ حقیقت بن چکے ہیں۔ سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ ان مظالم کا ہدف وہ طبقہ بن رہا ہے جو سب سے زیادہ کمزور ہے یعنی عورتیں اور بچے۔ اسرائیلی بمباری میں...
مرنے سے ہر کسی کو ڈر لگتا ہے،لیکن اصل حقیقت تو یہی ہے کہ ایک نہ ایک دن موت کا ذائقہ تو ہر جاندار کو چکھنا ہی پڑے گا،قیامت کب آئے گی ؟اس کا علم تو اللہ پاک کے پاس ہے،لیکن آقا و مولیٰ ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں ہر صاحب بصیرت انسان بہت کچھ سمجھ سکتا ہے ہم سب نے ایک نہ ایک دن قبرستانوں کا رزق بننا ہے،اس لیے ہر کسی کو اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا ارشادہے جب میری امت میں چودہ خصلتیں پیدا ہوں تو ان پر مصیبتیں نازل ہونا شروع ہوجائیںگی، دریافت کیا گیا یا رسول اللہﷺ وہ کیا ہیں؟ فرمایا:-1 جب سرکاری مال ذاتی...
ان دنوں وفاقی کابینہ کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو فیڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی بحث زور شور سے جاری ہے۔ وہ خود ساختہ دانشوران بھی اس موضوع پر خامہ فرسائی کر رہے ہیں، جنہوں نے یہ دو الفاظ پہلی بار سنیں ہیں۔ حافظ جنرل عاصم منیر کو ملنے والے اس اعزاز کے حق اور مخالفت میں آپ جو مرضی رائے قائم کر لیں، لیکن اس فیصلے کی تہہ میں کارفرما سچائی یہی ہے کہ جس کے حق میں وفاقی کابینہ نے فیصلہ صادر کیا ہے۔اس سے قبل صدر جنرل ایوب بھی فیلڈ مارشل رہے جنہوں نے پاکستان کو بھارت کے خلاف 1965 ء کی جنگ میں سرخرو کیا تھا۔ لیکن یہ تاریخ کی کتابوں میں...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ایران کا اہم سفارتی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اور وزیراعظم آفس ان دوروں کے شیڈول اور تاریخوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں،وزیراعظم کے ممکنہ دوروں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کا مقصد خطے میں پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا وزیراعظم اپنے ان دوروں کے دوران بھارتی جارحیت، جھوٹے الزامات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر بھی دوست ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد پولیس کی جانب سے رواں سال مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف بھرپور آپریشن اور کریک ڈاؤن کے باعث وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس نے رواں سال مجموعی طور پر 8,784 ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ اس دوران شہریوں سے لوٹا گیا 81 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈکیتی، راہزنی، چوری اور گاڑی چوری میں ملوث 290 گینگز کے 649 اراکین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 152 مسروقہ گاڑیاں اور 320 موٹر سائیکلیں بھی بازیاب کرکے اصل...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی کوششوں میں متعدد رکاوٹیں اور ناکامیاں سامنے آئیں، تاہم حالیہ پیشرفت سے عمل میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی علاقہ جات کے لیے پی آئی اے کی پروازویں منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا پی آئی اے کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں ہیں اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔ اس بار الگ کیا ہے؟ ذرائع نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ مقررہ تاریخ کو نامزد بڈرز یا خریدار جو پی آئی اے...
ہارورڈ یونیورسٹی کی خطیر امداد منجمد کرنے کے بعد ایک اور تعزیری فیصلہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا کے داخلے کا اختیار ختم کر دیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کی سند کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کی نگرانی یو ایس ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن یونٹ کرتی ہے، جس کی سربراہی کرسٹی نوئم کرتی ہیں۔ This administration is holding Harvard accountable for fostering violence, antisemitism, and coordinating with the Chinese Communist Party on its campus. It is a privilege, not a right, for universities to enroll...
جب پاکستان تحریک انصاف کے قائدین، منتخب نمائندے اور کارکن اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے، عین اسی وقت خیبر پختونخوا کے دور افتادہ ضلع اپر چترال میں عوام 28 کلومیٹر سڑک کی 16 سال سے جاری نامکمل تعمیر پر حکومت کیخلاف سراپا احتجاج تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چترال کے ریاستی دور کی شاہی مسجد جس کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں اپر چترال کے علاقے تورکہو کے مکین جمعرات کے روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ تورکہو سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ضلعی ہیڈکوارٹر بونی پہنچی، جہاں مظاہرین نے بونی شندور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ تحقیقات کا مطالبہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بونی بوزند روڈ...
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں پراکسی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ الہندوستان اسپانسرڈ گروہ نے کیا، جو بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت سیکیورٹی ذرائع...
سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ ججز ٹرانسفرز کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں ججز سے ٹرانسفر پر رضامندی نہیں پوچھی جاتی، انڈیا میں اس لیے ججز سنیارٹی کیساتھ ٹرانسفر ہوتا ہے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی تقرری لازمی ہے، صدر پاکستان کے لیے جج کا تبادلہ کرنا لازمی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت کے پاس تبادلے کا آئینی اختیار ہے، صدر مملکت کو تبادلے کے لیے کوئی کیسے انفورس کر...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ،مغربی ہوائوں کے سلسلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، جھنگ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔آج اسلام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ہمیشہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفرنے کہاکہ بھارت پاکستان کو آبی طور پر اپنے زیراثر رکھنا چاہتا ہے،پاکستان میں پانی کا بحران پیداہورہا ہے،پانی بحران کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ہے ،پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ابتدا سے ہی پاکستان کو پانی کے معاملے پر پریشان رکھا، بھارت نے ہمیشہ پانی کو...
اشرف خان: عوام کی سنی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف کی اُمیدیں بڑھنے لگی ، حکومت قابلِ ٹیکس سالانہ آمدنی کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو یکم جولائی 2025 سے سالانہ 10 لاکھ روپے آمدن تک ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی یعنی تنخواہ دار طبقہ اس حد تک مکمل ٹیکس استثنیٰ حاصل کرے گا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد آمدنی پر ہی ٹیکس لاگو ہوگا اور اس سے لاکھوں...
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم حیدر منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہوا تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہدا میں 4 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے، اور اب دونوں ممالک کے دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع...
اوکاڑہ(نیوزڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی نقل کر کے جعلی مصالحے بنانے والا ایک یونٹ پکڑ لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پپلی پہاڑ روڈ پر کی گئی اس کارروائی کے دوران 303 کلو گرام جعلی مصالحے ضبط کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مصالحہ جات میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹی مرچیں اور ہلدی پاؤڈر کی پیکنگ کے لیے معروف برانڈز کا نام استعمال کیا جا رہا تھا جعل سازی کرنے پر مالک کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعل سازی...
میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو...
نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے تین اہم سوالات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی مفادات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قربان کر دیا اور بھارت کی عزت کا سودا کیا۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں بند کریں اور عوام کو اصل حقائق بتائیں۔ راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی سے تین سوالات کیے: آپ نے پاکستان کے دہشتگردی سے متعلق بیان پر یقین کیوں کیا؟ آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ آپ کا غصہ صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آتا...
اسلام آباد: عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں ۔ کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔ اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
کراچی: سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔ ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔ چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق کھانانی، نوید اسلم، سعید...
— فائل فوٹو چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں مقتولہ نجمہ بی بی کے گھر کا دورہ کیا۔حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران تعزیت کی اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ یہ بھی پڑھیے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔پولیس کے مطابق نجمہ بی بی کو شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی نے زندہ جلا کر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا پانی بند کرنا ممکن نہیں۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللّٰہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے، فی الحال ایسا نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ مذاکراتی نشست کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ...
— فائل فوٹو وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، جب ڈیم بھر جائیں تو پانی چھوڑنا پڑتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے نہ گنجائش، بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا اسٹرکچر نہیں، بھارت کے ساتھ جب کبھی انگیجمنٹ ہوئی تو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات ہوگی۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمیں کوئی معاشی نقصان پہنچا سکتا ہے، مودی نے آپریشن سندور کو سیاسی طور استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بھارت...

پاکستان کو قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے کیا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف
جولی کوزیک— فائل فوٹو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے کیا۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ قرض کی قسط کےلیے ایگزیکٹو بورڈ کی ووٹنگ خفیہ رکھی جاتی ہے، ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر کی تقرری اور استعفیٰ کسی بھی ملک کا اپنا اختیار ہے، ایگزیکٹو بورڈ میں بھارتی ممبر کے استعفے سے بورڈ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔نیوز کانفرنس میں جولی کوزیک سے بھارتی صحافی نے اپنی مرضی کا سوال کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ کیا پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشتگردی میں استعمال کرسکتا ہے؟اس پر جولی کوزیک نے...

پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، کانگریس رہنما نے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025ئ)کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی جبکہ مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی،کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کرلی، بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگرس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دئیے ، کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا،کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)امریکا کی حکومت نے دنیا کی ممتاز ترین تعلیمی اداروں میں شمار ہونے والی ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے غیرملکی طلبہ کے داخلے کی اجازت ختم کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کے تحت اب ہارورڈ یونیورسٹی غیرملکی طلبہ کو امریکا میں تعلیم کے لیے داخلہ نہیں دے سکے گی۔(جاری ہے) محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایک خط کے ذریعے اعلان کیا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ایکسچیج وزیٹر پروگرام کے تحت سرٹیفیکیشن فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔یہ وہ مرکزی نظام ہے جس کے تحت غیرملکی طلبہ کو امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی آج بروز منگل دوپہر 2:30 بجے اہم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں سکول بس پر حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایاجو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ برطانیہ: بارشیں نہ...
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا، وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ ایرانی قیادت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بعد کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بتایا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان اور مصالحانہ کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر عالمی و علاقائی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، مریم نواز...
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے...
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ،اقتصادی تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔صدر آصف زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے آئی ایم ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا، آئی ایم ایف اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی...
معرکہ حق بُنیان مرصوص میں بھارت کی تاریخی شکست پر کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست کے بعد وہاں کی سیاست میں بھی بھونچال آ چکا ہے۔ بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار کیا ہے اور انہوں نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دے دیا۔ کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا...
میانوالی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنائے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں تین دہشگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں ، 3 دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے میانوالی میں پولیس چوکیوں پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکے ڈائریکٹر جنرل اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آئی ایس پی آر میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پریس کانفرنس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔ Post Views: 5
بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز ‘ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی فلم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ اداکار پریش راول جو بابو بھیا کے کردار میں نظر آتے تھے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم سے علیحدہ ہو رہے ہیں تو مداح مایوس ہو گئے۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ بابو بھیا کا کردار کون سا اداکار ادا کرے گا۔ ایسے میں کئی خبریں سامنے آئیں کہ اداکار پنکج ترپاٹھی بابو راؤ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ مگر حال ہی میں پنکج ترپاٹھی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا اور پریش راول کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے...
چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز چکوال (آئی پی ایس) فوڈ اتھارٹی چکوال نے موٹر وے پولیس کی مدد سے نیلہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2100 کلو باسی اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی دو گاڑیوں کے خلاف کی گئی جن میں مضر صحت گوشت چھپا کر لے جایا جا رہا تھا۔ ویٹنری ڈاکٹر کی جانچ کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 16 لاکھ 8 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے فوری...
بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بھی پاکستانی اداکار علی خان نئی بھارتی ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 9 مئی کو نیٹ فلکس پر بھارتی ویب سیریز ’دی رائلز‘ ریلیز ہوئی جس میں پاکستانی اداکار علی خان نے شاہی سازشوں اور اقتدار کی کشمکش میں گرفتار ’نواب آف ڈھونڈی‘ کا اہم کردار ادا کیا۔ سیریز میں دیگر اداکاروں کی نسبت علی خان کی کارکردگی نمایاں رہی اور اُنہوں نے ناظرین و ناقدین سے یکساں داد وصول کی جبکہ اگر پوری سیریز کی بات کی جائے تو شائقین نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ علی خان کی بھارتی ویب سیریز میں زبردست اداکاری نے سوشل...
کانز فلم میلے کی چکا چوند اور رنگارنگی کے دوران چند احساس دل رکھنے والوں نے غزہ کے لیے احتجاج کو یاد رکھا اور دنیا کو اسرائیل کے وحشیانہ مظالم دیکھا کر عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج بھی کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے لیکن میلے میں ان کی آمد نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ اس کی وجہ ان کی وہ ٹی شرٹ بنی جس کے اب دنیا بھر ڈنکے بج رہے ہیں اور جو گوگل پر سرچ کی جانے والی مقبول شے بنتی جا رہی ہے۔ شرٹ کی مقبولیت کی وجہ اس کا خصوصی برانڈ ہونا یا کسی انہونی خاصیت کا حامل ہونا نہیں تھا بلکہ اس پر لکھے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں ہندوستان کی جانب سے پھر امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہداء کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 10 سے 20 لاکھ تک امداد احسن اقدام ہے، حکومت آزادکشمیر نے ایل او سی ایکٹ کے تحت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے امدادی رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی، حکومت پاکستان کا ہر مشکل میں بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بھارت شاید بین الاقوامی سرحد پر جارحیت...
آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ آج دوپہر اڑھائی بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس خطے کی تازہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی اشتعال انگیز بیانات، آبی جارحیت اور خضدار میں اسکول بس پر حملے کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہوگی۔ مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے نہ صرف بھارتی حملہ ناکام بنایا بلکہ فوج کی پیشہ وارانہ برتری سے قوم کا اعتماد مزید مستحکم ہوا۔...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاپ کارن کو انوکھے انداز میں کھانے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ویڈیو میں ٹام کروز کو لندن کے ایک سینما میں فلم مشن امپاسیبل کی اسکریننگ کے دوران جلدی جلدی نشانے لگا کر پاپ کارن کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کروز پاپ کارن کو تیزی سے منہ میں ڈال رہے تھے اور جب ایک مداح نے دیکھا کہ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے پاپ کارن ختم ہوگئے تو وہ ان کیلئے مزید پاپ کارن لے کر پہنچ گیا۔ یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی تھی، جس...
پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ کرنے کے بعد مودی سرکار نے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو مودی سرکار کے نشانے پر رکھ لیا ہے، پاکستان سے کشیدگی میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا، مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے تحت سیاحوں پر حملے کی آڑ میں بھارت میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے انہیں غیر قانونی طور پر ملک...
لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے اور رواں ماہ کے پہلے 23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی کی ہے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور 11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں۔...
گوگل نے ویو 3 (Veo 3) نامی اپنی نئی AI ویڈیو جنریٹر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، جس نے لانچ ہوتے ہی سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ویو 3 صرف خوبصورت اور حقیقت سے قریب ترین ویژولز تخلیق نہیں کرتا، بلکہ اس میں حقیقت سے ہم آہنگ آوازیں، جیسے کہ کرداروں کی گفتگو اور جانوروں کی آوازیں، بھی قدرتی انداز میں شامل ہوتی ہیں، جس سے یہ اپنے طرز کی ایک منفرد AI ٹیکنالوجی بن چکی ہے۔ جہاں دیگر پلیٹ فارمز، جیسے کہ OpenAI کا Sora، صرف ویڈیوز کی تخلیق پر توجہ دیتے ہیں، وہیں گوگل کا ویو 3 سِنکرونائزڈ آڈیو کو براہ راست ویڈیو کے ساتھ ضم کر کے AI ویڈیو جنریشن کو...
لاہور: عدالت نے منشیات کیس میں مجرم اشرف کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2024 میں ملزم کیخلاف 1320 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز...
شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں آج شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
—فائل فوٹو ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی میں 47، سکھر اور بہالپور میں 46، ملتان میں 45، پشاور میں 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکانبحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں، دھوپ...
انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، وہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انگلش کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے وکٹر نیاچی کی جانب سے 80ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر یہ کارنامہ انجام دیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کرکٹر بننے کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے لیجنڈ جیک کیلس کے پاس...
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز کے خطاب پر سخت ردعمل دیا ہے اور اس میں عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنی جاری کردہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کے راجستھان میں عوامی اجتماع کے دوران دئیے بیانات مکمل مسترد کرتے ہوئے سخت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔ مزید :
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ عید الاضحیٰ 2025ء پر ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو اور لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔ ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں ان سے ایک سوال میں جب فلم کے بجٹ...
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ دو حریف ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور ہی خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جو کہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وہ ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری دوپہر ڈھائی بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔ مزید :
امریکی کورئیر کمپنی کا طیارے خطرناک حادثے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو لینڈ کروالیا۔ امریکا کے نیو یارک ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکرانے کے باوجود طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معروف کوریئر کمپنی کے طیارہ بوئنگ 767 ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکراگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران جہاز کے فرسٹ آفیسر نے 5 سو فٹ کی بلندی پر 3 سفید پرندے دیکھے اور فوری چلایا، جس پر جہاز کے کپتان نے دھماکے کی آواز سنی اور...
برطانیہ میں درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ جہاں گرمی کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے وہیں ماحولیاتی ایجنسی کی طرف سے بارشیں نہ ہونے کی شکل میں خشک سالی کا خطرہ سر اٹھا سکتا ہے ۔ مئی کے دوران گرمی کی لہر میں تیزی آئی جبکہ یکم مئی کو درجہ حرارت 29.3سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ماحولیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے اگر قابل ذکر بارشیں نہ ہوں تو خشک سالی کے درمیانے خطرے میں ہوں گے۔ ایک پیش گوئی کے مطابق ہفتے کے اختتام تک موسمی تبدیلی متوقع ہے‘ کم دباؤ بحراوقیانوس سے داخل ہوتا ہے جس سے بارش کا ضروری سلسلہ شروع ہو سکتا ہے مغربی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ شمالی مغربی سکاٹ...
انگلینڈ اور ویلز کے قیدی، جن میں کچھ سنگین مجرم بھی شامل ہیں، اب نئی اصلاحات کے تحت اپنی سزا کا ایک تہائی پورا کرنے کے بعد رہائی کے اہل ہوں گے۔ جسٹس سیکرٹری شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سزا کے آزادانہ جائزے کی زیادہ تر سفارشات کو قبول کیا ہے لیکن انہوں نے سنگین ترین مجرموں کی جلد رہائی کی اجازت دینے کے خلاف فیصلہ کیا۔ سابق کنزرویٹو لارڈ چانسلر ڈیوڈ گاؤک کی طرف سے کئے گئے بڑے جائزے میں یہ تجویز کیا گیا تھا کہ کچھ سنگین متشدد اور جنسی مجرم جلد رہائی کے اہل ہو سکتے ہیں، ایک تجویز جسے حکومت نے مسترد کر دیا۔ شیڈو جسٹس سکریٹری رابرٹ جینرک...
اگر آپ کا مہنگا سفر ضائع ہونے کے قریب ہو اور آپ کا کوئی مددگار نہ ہو، تو کیا کریں گے؟ ایک ذہین ریڈٹ صارف نے کہا: ’’چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگو!‘‘ اور پھر… پیسے بھی واپس لے آئے! جی ہاں، ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے! اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔ ریڈٹ پر "Never take no for an answer" کے عنوان سے کی گئی پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جمعرات کے روز ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے یونیورسٹی کو اس فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ہارورڈ کو ایک خط میں بتایا کہ یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے باعث اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام کی سرٹیفیکیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ہارورڈ اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، جبکہ موجودہ غیرملکی طلبا کو دوسرے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر کرنا ہوگا۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے...
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران سورج کی تپش اس قدر بڑھ گئی ہے کہ سڑکیں تپنے لگی ہیں اور گرم ہواؤں سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دوپہر کے وقت لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خشک اور ہو سکتا ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا...
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔ سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں ۔ دوران بحث غزہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو...
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 35 روز کی ریکارڈ مدت میں انڈر پاس پراجیکٹ مکمل ہوا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری اور باسہولت سفر کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ Post Views: 6
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال اب بھی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریسی ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیے۔ مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر کانگریس نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شریعت کورٹ تعیناتی کا ججز کے تبادلے سے کیا تعلق؟ ہائیکورٹ سے جج کی شریعت کورٹ میں تعیناتی کا درجہ اوپر ہے،دو ہائیکورٹس کے درمیان جج کا تبادلہ برابر حیثیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ بھارت میں ججز سے ٹرانسفر پر رضا مندی نہیں پوچھی جاتی،جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز کی تقرری لازمی ہے،صدر پاکستان کیلئے جج کا تبادلہ کرنا لازمی نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
میانوالی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز میانوالی: (آئی پی ایس) میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو...
معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل (اے سی ایم) اورنگزیب احمد، جو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب قیادت کے بعد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور وہ ہے نادیہ خان کا ان کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ۔ نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔ نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب 1989ء میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ورلڈ بینک شہباز شریف کے اقدامات کا معترف ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرواکنامک سطح پر اصلاحات میں تیزی لائی جائیگی اور عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہء پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر اور ایران کا دورہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،وزیراعظم بھارتی الزامات اور بیانات دوست ممالک کے سامنے رکھیں گے۔ مزید :
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کے درست معاشی سمت پر گامزن ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے گفتگو کرتے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ صدر آصف علی...
مودی سرکار کا جنگی جنون ذلت آمیز شکست کے بعد بھی تھم نہیں رہا، بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں اب روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنا شروع کردیے ہیں۔ بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے ایک بار پھر مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت نے اب رُخ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی جانب موڑ لیا ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنے شروع کر دیے ہیں، حالانکہ یہ افراد پہلے سے رجسٹرڈ اور اقوام متحدہ کی جانب سے...
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا...

تنازعات کو بڑھاوا دینے سے کسی کا فائدہ نہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان مودی کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا
پاکستان نے راجستھان میں حالیہ عوامی خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق تحریفات، غلط بیانیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے بھرے ان ریمارکس کا واضح طور پر تنگ سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک...
ٹوکیو: جاپان میں پولیس نے ایک سابق ٹیکسی ڈرائیور کو نشہ آور دوا دے کر خواتین سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس شخص کے قبضے سے تقریباً 3,000 ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ مبینہ طور پر 50 سے زائد خواتین پر جنسی حملے کرتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق، 54 سالہ ملزم نے گزشتہ سال ایک 20 سالہ خاتون کو نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا، پھر اسے اپنے گھر لے گیا اور غیر اخلاقی حرکتیں کر کے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کی تصدیق متاثرہ خاتون کے بالوں میں سلیپنگ پلز کی موجودگی سے ہوئی ہے۔ میڈیا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ میں یہ جادوئی صلاحیت ہے کہ آپ تمام معاملات کا بہت زیرکی سے مطالعہ کرسکتے ہیں۔ آپ جبکہ ان سب کاموں میں مصروف بھی ہیں اور مزید کھوج کررہے ہیں۔ اور یہ کائنات کے خزانوں کا آپ پر خاص انعام ہے۔ آج نوٹ کریں کہ جب آپ اس جگہ ہوتے ہیں جو آپ کو چیزوں کو ایک غیر جانبدارانہ نقطہ نظر سے دیکھنے دیتی ہے تو آپ کے پاس کیا خیالات آتے ہیں۔ اپنے مادی وسائل کی بھرپور حفاظت کرنے کے بجائے، اپنے آپ کو ان تمام چیزوں سے دور کرنے پر غور کریں جو محسوس کرتی ہیں کہ یہ آپ کا فائدہ اٹھانے کےلیے ہے۔ اور پھر اپنی زندگی کو تخلیق...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے صارفین کو کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر حقیقی منافع کی پیشکش کرنے والی غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب برتیں۔ یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے ایس ای سی پی کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پلیٹ فارمز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے جعلی پلیٹ فارمز کو سوشل میڈیا کے ذریعے پروموٹ کیا جا رہا ہے جو عوام کو...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)قائد ایم کیوایم لندن ، الطاف حسین کو بڑا جھٹکا ، الطاف حسین کا قریبی ساتھی بھارت میں انتقال کرگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم لندن کا جاوید لنگڑاکراچی میں گرینڈ آپریشن کے دوران بھارت فرار ہوگیا تھا،وہ دہشت گردی سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ جاوید لنگڑا کراچی کے علاقے لائنز ایریا سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق سابق ایم کیو ایم لندن کے عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ جاوید لنگڑا ڈائیلاسز پر تھا اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا، گزشتہ رات اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وادی نیلم میں تاحال جنگ کا خوف طاری ، نہ پھٹنے...
ویب ڈیسک: بنوں کی پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ریجنل پولیس آفیسرسجاد خان کے مطابق پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئےدہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا ، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر پولیس ٹیم کی قیادت کرنے آرپی او بنوں سجاد خان اور ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن کی قیادت کے لیے خود پہنچ گئے۔ کلرک کی مرحوم چوکیدار کے اہلخانہ سے ہراسانی اور بدسلوکی، نوکری سے فارغ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوا...
سلفیت کے مغرب میں واقع بروقین نامی فلسطینی قصبے پر قابض اسرائیلی آبادکاروں نے دھاوا بولتے ہوئے متعدد فلسطینی گھروں و گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ کی کارروائیاں کیں جنکے باعث 8 فلسطینی شہری جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ رات گئے قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک بڑے گروہ نے مغربی کنارے کے شمالی قصبے بروقین پر دھاوا بول دیا اور متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروں کو آگ لگا دی۔ اس بارے فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 8 فلسطینی شہری جھلس گئے ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد پہنچائی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی...
انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعرات کو اپنے شاندار سرخ گیند کے کیریئر ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانیوالے واحد ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران ہی یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا، جب انہوں نے 80 ویں اوور کی پہلی ڈلیوری پر وکٹر نیاچی کی گیند پر اپنا 28 واں رنز مکمل کیا۔ https://Twitter.com/ESPNcricinfo/status/1925595383666749943 جو روٹ بالآخر 44 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد 83 ویں اوور میں بلیسنگ مزاربانی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، تاہم، ان کی 34 رنز کی نسبتاً مختصر اننگز انہیں...

عالمی بینک پاکستان کی ترقی میں کلیدی شراکت دار ہے، 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں ایک مؤثر اور کلیدی شراکت دار کے طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری پر اس کی شکر گزار ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز، اینا بیئرڈہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جو جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے...