2025-08-05@00:45:25 GMT
تلاش کی گنتی: 8332
«کراچی میں بارش»:
(نئی خبر)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دینے پر ہماری جماعت نے مزاحمت کی، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایف بی آر حکام ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ...
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار...
کراچی: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 490 گرام افیون برآمد کر لی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مشیات بینجو (آلہ موسیقی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں جنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مسجد کے باہر موجود تھا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو زخمی ہونے پر تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے، قمیض شلوار پہنے مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے۔ان پر نومبر 2024 میں بھی ڈیفنس میں حملہ ہوا تھا جس میں ان کے ہاتھ پر گولی لگی تھی۔
اسکرین گریب دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔ سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے، جو قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر اس پرچم کو لہرائیں گے۔ یہ منفرد تقریب یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ملی جوش و جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025) کراچی میں ڈیفنس فیز میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، خواجہ شمس الاسلام کو 3 گولیاں لگی تھیں، واقعے کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طو رہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، بتایاگیاہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فیز6میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اتر ے تو نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند گولیاں برساں دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مسجد کے باہر فائرنگ سے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے خواجہ شمس الاسلام بیٹے سمیت زخمی ہوئے، خواجہ شمس الاسلام کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے، ان پر 2024 میں بھی ایک قاتلانہ ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
کراچی میں ایک روز قبل شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا...
کراچی: کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔ اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس کے بیٹے کی عمر 8 سال اور بیٹی 4 سال کی تھی۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن...
فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60...
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر مسٹر لینس ڈوم بھی شریک تھے وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ معاونِ خصوصی قاسم سومرو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی موجود تھے وزیرِ اعلیٰ نے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کو سی ایم ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا برطانوی ہائی کمشنر نے مراد علی شاہ کو تیسری بار وزیرِ اعلیٰ بننے پر سراہا وزیراعلیٰ سندھ کا کهنا تها که چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے میں خاطر خواہ کام کیے ہیں، سب سے پہلے امن بحال کیا اور کراچی کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر رات گئے کسٹمز حکام نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی کے لیے موقع پر موجود رہی۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ نان کسٹم شدہ اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا اور کارروائی کے دوران مارکیٹ کے اطراف علاقے کو جزوی طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس نوعیت کی اشیاء برآمد ہوئیں، تاہم کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ Post Views: 2

کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
فائل فوٹو کراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی...
کراچی: شہر قائد آج بھی سرمئی بادلوں کے نرغے میں ہے، مخلتف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کی بھی توقع ہے۔ شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب، سندھ کے متعدد اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص،...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ...
کراچی: نیوکراچی لاسی گوٹھ کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے جاں بحق ہوگئی ۔ ورثا لاش اسپتال لائے اور موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کے بغیر واپس لے گئے۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی لاسی گوٹھ روٹ نمبر ایچ 2 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ حسینہ بی بی زوجہ عبدالواحید کے نام سے کی گئی ، جس کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ۔...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
کراچی: ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنے سہ ماہی اجلاس کے دوران 3 نئے اراکین کو شامل کرلیا،اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس میں سابق سینیٹر جاوید جبار، مہتاب اکبر راشدی، طارق کرمانی، روشن خورشید بروچہ، فوزیہ مسعود نقوی، علی حبیب، منیزہ ہاشمی، سی او او ناپا سمیتا احمد اور سی ایف او واصف خرسو نے شرکت کی،بورڈ ممبر ظفر مسعود لاہور سے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ناپا میں شمولیت کرنے والےنئے ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی، ظفر مسعود اور علی حبیب شامل ہیں،منیزہ ہاشمی فیض فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور لاہور میں سالانہ فیض فیسٹیول کی مرکزی منتظم ہیں،وہ پی ٹی وی کے ساتھ 40 سالہ کیریئر کے ساتھ میڈیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
فائل فوٹو کراچی میں ایک شخص نے دو بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی اور چھیپا فاؤنڈیشن کے غوطہ خور موقع پر پہنچے اور تینوں کی تلاش شروع کردی۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کیلئے تحقیقات...
ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت ہے، کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے، جو...
ایف آئی اے امیگریشن کراچی سرکل نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کی کوشش کرنے والے مسافروں کو دھر لیا، کارروائی کے دوران 7 مشکوک مسافروں کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے افراد میں عدنان ظہور، عثمان رفیق، آفتاب احمد، محمد اعزاز، عماد حسین، مبشر حسین اور احتشام الہٰی شامل ہیں۔ یہ تمام مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے رویے اور بیانات مشکوک پائے گئے، جس پر تفتیش کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی میاں بیوی کی لاشوں میں سے مقتول نوجوان ساجد کے ورثاء نے اس کی میت سرد خانے سے وصول کر لی۔نوجوان ساجد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ساجد کی اہلیہ کی میت وصولی کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے...
کراچی میں سی ویو پر کے مقام پر ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں 3 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹمیں روانہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق40 سالہ شخص اپنے 2 دو بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر آیا، پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی ، عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان ہیں۔ پولیس نے کہا کہ تینوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو ان کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے راستوں کی بندش کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے اور اربعین کے موقع پر زائرین اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی، جو محفل شاہ خراسان سے شروع ہو کر امام بارگاہ علی رضا تک نکالی گئی۔ ریلی...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا ہے، بجلی کے بلوں میں چارجز اور ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو شے دی، کے الیکٹرک 25 سال پہلے جہاں تھی آج بھی وہیں ہے، سندھ کے علاوہ وفاق کے لوگ بھی کے الیکٹرک کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کراچی کے لوگوں کو کے...
کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جب کہ ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2025 کے پہلے سالانہ امتحانات ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو کی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات طارق کریم نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم اگست سے دیے گئے شیڈول کے مطابق مارکس شیٹس بورڈ آفس کی دوسری منزل، بلاک B، کمرہ نمبر 59 سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک حاصل کریں۔ مارکس شیٹس حاصل کرنے کے لیے اسکول ہیڈ ماسٹر یا ان کے بااختیار نمائندے کو دستخطی مہر اور اتھارٹی لیٹر ہمراہ لانا لازمی ہوگا، بصورت...
کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔ انہوں...
گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سےلاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نےاعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائےگا، پولیس ذرائع نے کہا کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو...
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی...
ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔ ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چائنہ پورٹ پر جوڑے کا...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حاشر وڑائچ: گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں۔گوادرکے لئے پروازیں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے بحال ہوئی ہیں، پی آئی اے کی کراچی سے گوادرکے لئے نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے،صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے،پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر جنید انوارکاکہناہے کہ گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے،فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے...
کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے ملنے والی میاں بیوی کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل خاتون کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا ہے، اس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی اس ہولناک واقعے میں ملوث ہیں۔ ملزمان عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھےکراچی گئے۔ مقتول ساجد کےساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی گیا تھا۔ پولیس کے مطابق احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے۔ شبہ ہےکہ احتشام کےذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا۔ قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے جبکہ ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم عباس کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ پاپوش نگر میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں اہلکاروں کی غفلت، ملزم کے فرار اور غیر ارادی قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ملزم عباس کو لاک اپ سے نکال کر ڈیوٹی افسر کے کمرے میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران وہ پولیس کو چکمہ دے کر تھانے سے باہر نکل گیا۔ سنتری اظہار الحق اور اہلکار خادم حسین نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے ریلوے پل...
عزیر بلوچ ہو، رحمان بھولا ہو یا عبید کے ٹو سمیت کوئی بھی عام قیدی ہو جب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کبھی اپنا جرم تسلیم نہیں کیا اور شہر قائد میں تو جرائم بھی ایسے ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے، جیلوں میں اسی تناسب سے قیدیوں کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی کیسے فرار ہوئے؟ جرم جو بھی ہو اس میں قید شخص جیل میں جیسی زندگی بھی جی رہا ہو لیکن لواحقین کا جینا دوبھر ہوجاتا ہے، روزانہ ملاقات کی درخواست جیل کے چکر کاٹنا اس کے بعد بھی اگر کامیابی مل جائے تو کئی مراحل کے بعد اہل خانہ اپنے عزیز سے ملاقات...
کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کر لیا۔ یہ بات گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کر دیں گے۔
گلشن معمار سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق 8 سالہ محمد رضا کے والد کا بیان سامنے آگیا۔مقتول بچے کے والد اللّٰہ بچایا نے بتایا کہ اس کی خاندان میں دشمنی چل رہی ہے، مخالفین نےاس کی بیوی اور ایک بچے کو پہلے ہی سے اغواء کیا ہوا ہے۔اللّٰہ بچایا کا کہنا ہے کہ میرے مخالفین چاہتے ہیں کہ میں ان سےصلح کرلوں۔اس سے قبل پولیس کا اپنی تفتش میں کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، بچے کو 4 ملزمان نے ذاتی رنجش پر اغوا کرنےکی کوشش کی، بچے کے چیخنے چلانے پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ملزمان میں وسیم، بشیر، محسن، اقبال شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کراچی: خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی حالات اور سماجی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کے مؤقف کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیامِ امن وقت کی اہم ضرورت ہے...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے محمد پور سوسائٹی میں فائرنگ سے 8 سالہ محمد رضا سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی رنجش کی بنا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے ۔
کراچی: شہر قائد میں جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فون کر کے واقعے...
عوامی کالونی پولیس نے باغ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ فاروق اور 25 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی جبکہ دونوں ڈاکوؤں کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔
شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے میں تفتیش کے دوران فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اہل خانہ نے ماورائے عدالت قتل کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ مارے جانے والے ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس نے...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے owui جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے...
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز...
کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے...
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ گلبہار کے علاقہ قادر آباد نہر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کراچی اور قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود قادر آباد نہر کے قریب فائرنگ سے وزیر رحمان ولد تور گل ساکن ضلع اپر کرم اور شہباز خان ولد نظر جان، محلہ اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی لگ کر جان بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے پاپوش نگر تھانے سے فرار کی کوشش کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تھانہ سٹی شجاع آباد سے ملزم فرار پولیس کی دوڑیں لگ گئیں انہوں نے بتایا کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں پاپوش نگر تھانے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم پر فائرنگ کرنے والے اہلکار سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعے کو شہر میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، 3 روزکے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت...
مبینہ ٹاؤن پولیس نے جامعہ کراچی کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔ جامعہ کراچی کے پوائنٹ (بس) پر فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا تھا جس کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے کو انتظامیہ کی جانب سے منگل کی شب دی گئی تھی۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری زاہد نے بتایا کہ واقعہ بس اور کار سوار کے درمیان کسی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا تھا تاہم پولیس نے بس پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال گلستان...
کراچی کی ایک خاتون نے 20 سالہ جوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے، جاں بحق بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں۔کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ماں نے تاریخی اقدام کیا، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پروفیسر خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی ماہر ہیں، خاتون پروفیسر خود ایمبولنس میں لاش لیکر اسپتال پہنچیں۔با ہمت خاتون نے پیغام دیا کہ میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردے کسی اور انسان کی زندگی بچا سکتے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز نے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے 11 سالہ کمسن شاگرد کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر قاری کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان اور شواہد میں تضاد ہے۔پراسکیوشن کے مطابق جون 2023 میں ملزم نے اسکیم 33 سے گیارہ سال کے بچے کو اغواء کیا، بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس کے دینی تعلیم دینے والے ٹیچر نے اسے اغواء کیا۔پراسکیوشن کے مطابق ٹیچر اسے پنجاب لے گیا، تشدد کیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ عدالت نے کہا اس کیس میں کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے، مقدمہ دو دن کی تاخیر سے درج کروایا گیا۔ عدالت نے...
کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متقول کے اہلخانہ کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔ راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کر کے چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 18 مئی 2025 کو بدین میں عبدالرحمان نامی شخص کے قتل میں ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔
سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کیلئے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے،...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میٔر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول...
سربراہ فنانس بن گئے،چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کا عہدہ بھی ہے،نجی ٹی وی واٹرکارپوریشن کے مالی امور شدید متاثر،میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل کراچی واٹر کارپوریشن میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایک ہی افسر کو بیک وقت تین عہدوں سے نواز دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واٹر کارپوریش میں سول انجینئر سکندر زرداری کو فنانس کا سربراہ بھی بنادیا گیا، ان کے پاس چیف انجینئر بلک ٹرانمیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حب کینال کے عہدے بھی ہیں۔سکندرزرداری کے ڈی ایم ڈی فنانس بننے کے بعد مالی امور شدید متاثر ہوگئے، واٹرکارپوریشن کے میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں و ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں معطل ہوگئی ہیں، مزدور رہنماؤں نے...
کراچی: ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قتل میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان 18 مئی کو بدین میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے چار خطرناک ملزمان محمد سجاد عرف شادو ولد نذیر احمد، عبید علی عرف عبیدی ولد محمد اسلم، محمد عمیر اصغر عرف عمیر ولد اصغر علی اور شکیل احمد ولد خلیل احمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پنجاب سے بذریعہ ٹرین کراچی پہنچے تھے اور فرار ہونے کی کوشش کر...
کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا۔ یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی 29 جولائی 2025 کو کی گئی جب ملزمان کراچی سے ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، گرفتار ملزم سمیت 3 دہشتگرد ہلاک گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد 18 مئی 2025 کو ضلع بدین میں ہونے والے قتل کی واردات میں ملوث پائے گئے جس کا مقدمہ تھانہ بدین میں نمبر 117/2025 کے تحت درج ہے۔ حکام کے مطابق واردات...
شرکاء نے شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص اورنگی ٹاؤن، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں عزاداری سے متعلق درپیش مسائل اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے وفد کو تمام ممکنہ تعاون اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کمشنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مولانا محمد صادق جعفری نے کی جبکہ وفد میں سید رضی حیدر رضوی، سید زین رضوی، عمران نقوی اور دانش زیدی شامل تھے۔ ملاقات میں چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر منعقدہ مجالسِ عزا، جلوسوں اور انتظامی امور سمیت دیگر...
مقررین نے کہا کہ زائرینِ کربلا کا راستہ بند کرنا ان کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی روڈ زیارتِ اربعین پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے اور زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ زائرینِ امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر عائد پابندی کے خلاف کراچی میں شاہراہِ پاکستان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین زائرین شریک ہوئے۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ زائرینِ...
کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کے سلسلے میں گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر شامل ہیں۔ مقتول ساجد کے والد، عارف مسیح، کراچی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عارف مسیح نے بتایا کہ ان کے بیٹے ساجد کے دوست احتشام اور ثنا کے بھائی سمیت 5 افراد پر انہیں شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد 14 جولائی کو گھر سے...
—فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پہلا واقعہ قصبہ کالونی نمبر 2 میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ دوسرا واقعہ سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔ ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار جونیئر نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں۔ پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں۔ کراچی 70کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں۔ لیاری میں تقریباً 150 عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کیلئے یہاں موجود ہوں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کوگھر فراہم کرے۔ لیاری کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔ لیاری کے لوگوں کے حقوق کے لئے لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ ایل ڈی اے کی سکیم 42 میں لیاری متاثرین کو جگہ...
کراچی: جامعہ کراچی کی طلبہ پوائنٹ پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی کی پوائنٹ گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع تھانہ مبینہ ٹاؤن کو نمازِ عشاء کے بعد دی گئی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پوائنٹ کے ڈرائیور اور ایک کار سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کار سوار نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے پوائنٹ کا...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔عارف کا کہنا ہے کہ احتشام میرے بیٹے ساجد کا دوست تھا اور گوجرانوالہ سے ہی ساتھ نکلا تھا، بیٹا 14 جولائی کو گھر سے نکلا جس کے بعد کچھ نہیں پتہ وہ کہاں گیا۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مقتول کے والد عارف نے بتایا کہ اگلے ہی دن ثناء کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیے۔ اطلاعات کے مطابق ملازم بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو اس سے 35 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے قائمقام ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر وسیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واردات دن میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں ثناء آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقتول ساجد کا والد کراچی پہنچ گیا ہے جس کا بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن...
کراچی: سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک سائنس گروپ کا متوقع نتیجہ کم و بیش مزید 15 روز کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اس نتیجے کے 1 لاکھ 80 ہزار طلبہ منتظر ہیں اور 1 لاکھ طلبہ پورٹل کے ذریعے سرکاری کالجوں میں داخلوں کی درخواستیں بھی دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں یہ نتائج 31 جولائی کو جاری ہونے تھے جبکہ میٹرک بورڈ کی انتظامیہ نے بھی یہ نتائج بروقت جاری کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم میٹرک بورڈ کے ذرائع کے مطابق اب ایسا ممکن نہیں رہا اور بہت کوششوں کے ساتھ میٹرک سائنس گروپ کا نتیجہ اگست کے دوسرے ہفتے...
کراچی: شہرقائد میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن 13 نمبر کے قریب دھوبی کی دکان پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مصطفیٰ نامی شہری جان سے چلا گیا۔ دکان مالک انیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ سے قبل کئی شہریوں کو لوٹا تھا، مصطفیٰ کے پاس چھوٹا فون تھا، وہ بھی لے گئے جان بھی لے لی۔ مقتول کے بھائی نعمان نے بتایا کہ مرحوم بھائی پانچ بہن بھائیوں میں بڑا اور غیر شادی شدہ تھا۔

کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی
—جنگ فوٹوز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے...
ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی(فائل فوٹو)۔ گریڈ 20 کے پروفیسر اور شپ اونر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی کو ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قاضی ارشد حسین صدیقی کو اسی گریڈ کے عہدے ریجنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کالج کراچی ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ قاضی ارشد حسین صدیقی ریاضی کے پروفیسر ہیں جو اس سے قبل پروفیسر انوار احمد زئی کے دور میں سکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے ڈائریکٹر مقرر ہونے کے بعد گریڈ 20 کے کامرس کے پروفیسر عبدالرشید شیخ کو شپ اونر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، کراچی کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔ عبدالرشید شیخ ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج،...
کراچی: شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 36 کلو میٹر (20 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب، مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ منگل کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد...
لاہور: لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بزنس ٹرین کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا، بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز کی سہولت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو آمدن میں گزشتہ مالی سال 93 ارب کا منافع کمایا ۔ پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت لاہور سےراولپنڈی تک بلٹ ٹرین بھی شروع کرنے جارہے ہیں ۔ ...
کراچی: سندھ اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین پر 50 ارب کا بوجھ ڈالنے کی منظوری کے خلاف اور نیپرا، سیپکو، حیسکو، کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہیرسوہو، عامرصدیقی اور شبیرقریشی نے سیپکو، حیسکو اور کے الیکٹرک کے خلاف قراداد ایوان میں پیش کی۔ ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے قرارداد پر کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے کراچی کے عوام پر 50 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا نیپرا یہ فیصلہ واپس لے، نیپرا نے 18 جولائی کو حکم نکالا یہ...
سٹی 42: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا لاہور کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوےسٹیشن پر منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی ،معاون خصوصی طلحہ برکی غزالی سلیم بٹ،سینئر صحافی مجیب الرحمنٰ شامی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ،نجم ولی خان،عمران یعقوب خان ،افتخار احمد، حفیظ اللہ نیازی ،منصور علی خان، رضی دادا، عثمان بھٹی ،راؤ دلشادحسین،حسن رضا سمیت ریلوے حکامبھی تقریب میں شریک تھے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں سفرکی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن، ڈائیننگ ایریاز کی...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسدسد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بے گناہ قرار دے دیا, عدالت نے ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔ وکیل صفائی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے گاڑی میں صرف صولت مرزا کو دیکھا تھا،...
شہر قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا.تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 20 تا 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے. شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا. تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی...
ڈسکوز کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپےکی کمی مانگی گئی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی، ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی سستی کرنے کے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...