2025-06-20@22:54:41 GMT
تلاش کی گنتی: 6793
«کراچی میں بارش»:
(نئی خبر)
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایران کے عوام، حکومت اور صحافتی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ اجلاس کی صدارت صدر نصراللہ چوہدری نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایرانی...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی، مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی 3.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 34 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ یکجہتی کیمپ کا مقصد گلوبل مارچ ٹو غزہ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے بعد الجیریا سے چلنے والا زمینی کاروان برائے غزہ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا مصر پہنچ چکا ہے جہاں سے غزہ کی طرف رفح کراسنگ جانا ہے تاہم...
کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز کراچی: صدر میں کسٹمز نے موبائل مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 3کروڑ روپے ہے۔ سکھر: پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر سیکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد کرلیںحکومت نے بھارتی ساختہ اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہٰذا تفتیش کی جارہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیاء کس طرح...
کراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی پر ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کےلیے میسج بھیجا گیا۔ اس حوالے سے ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔ ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ Post Views: 2
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے تحت ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار ہوئی تھی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان...
پاکستان کی یوتھ جاگ چکی ہے عمران خان کی رہائی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے خان کو رہا ، جھوٹے مقدمات ختم کرو، عدلیہ و میڈیا کو آزاد کرو، نوجوانوں کا مطالبہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے پی ٹی آئی سرپرست اعلی عمران خان اور سابق خاتونِ اول بشری بی بی کی رہائی کے مطالبے پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جانشیر جونیجو، مرکزی سینئر نائب صدر میر ولی مغیری، مرکزی نائب صدر نثار خان، پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فہیم خان، جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کراچی منصور خٹک، معراج شاہ، ولید ہاشمی اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ریلی حسن اسکوائر سے شروع ہوکر بہادر آباد، چار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ پاکستان کا انتظامی لحاظ سے بدترین صوبہ ہے، یہاں سڑکوں سے اسپتالوں اور اسکولوں تک صرف تباہی ہی تباہی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کیا گیا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ بظاہر اعداد و شمار کی چمک دمک سے مزین ہے، لیکن حقیقت میں یہ بجٹ عوامی امنگوں سے کوسوں دور، مخصوص طبقات کو خوش کرنے اور دکھاوے پر مبنی ایک روایتی مشق ہے جس کا نتیجہ ہمیشہ کی طرح صرف اخباری خبروں تک محدود رہے گا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ میں تعلیم، صحت، پنشن، ترقیاتی منصوبوں، اور فلاحی اسکیموں کا خوب چرچا کیا، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی سناتے ہیں۔ تعلیم کے...
—فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ 10 بج کر 5منٹ پر پر ریکارڈ ہوا ہے جس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ 10 بج کر 5منٹ پر پر ریکارڈ ہوا ہے جس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤںکے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی...
سٹی 42: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 40کلو میٹر تھی-زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلہ 10 بجکر 5 منٹ پر آیا-شہری کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے واضح رہے کراچی میں پچھلے کئی دنوں میں درجنوں زلزلے آچکے ہیں ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں بادل برس پڑے، شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار اور سرجانی میں بوندا باندی جبکہ گلشن اقبال اور اطراف میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔محکمۂ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند...
شہر قائد کی حدود میں پری مون سون سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہوا جس کے باعث شام سے ہی بادل چھانے لگے تھے۔ بادل چھانے کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، پھوار ہوئی تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے شہر میں بارشوں کی پیش گوئی...

محرم الحرام 2025ء، انتظامیہ شیعہ علماءکرام، جعفریہ الائنس اور دیگر تنظیموں سے تعاون کو یقینی بنائے، میئر کراچی
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک پانی سے بھرے ٹینکرز کی مساجد، امام بارگاہوں، مجالس، سبیلوں اور جلوس کے مقامات پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جعفریہ الائنس سمیت دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں کو پانی کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے غیر معمولی اور مثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اس ضمن...

محرم الحرام 2025ء، انتظامیہ شیعہ علما کرام، جعفریہ الائنس اور دیگر تنظیموں سے تعاون کو یقینی بنائے، میئر کراچی
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک پانی سے بھرے ٹینکرز کی مساجد، امام بارگاہوں، مجالس، سبیلوں اور جلوس کے مقامات پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جعفریہ الائنس سمیت دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں کو پانی کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے غیر معمولی اور مثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اس ضمن...
کراچی پریس کلب پر کیمپ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ یکجہتی کیمپ کا مقصد گلوبل مارچ ٹو غزہ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی...
ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا، جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔ تیسرا نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کیلئے لائف گارڈز اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لائف گارڈز اور ایدھی بحری خدمات کی...
کراچی: شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ...
کراچی: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے۔ کراچی میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ پہنچے، اس موقع پر معروف صنعتکار سلطان چاؤلہ، جاوید بلوانی، مرزا اختیار بیگ، خالد تواب، عارف حبیب و دیگر بھی موجود تھے۔ شہر قائد کی صنعتی و تجارتی شخصیات سے اہم خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، تاجر معیشت کا ستون ہیں، تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریاست...
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے لانڈھی و کورنگی میں متعدد جرائم کا اعتراف کیا، محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا 2019ء تک کئی قتل اور 2021ء میں غیر قانونی اسلحے کے کیسز میں نامزد رہا، ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، اس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے انتہائی مطلوب ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد مشترکہ کارروائی کی اور ملزم محمد نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ، بھتہ خوری اور...
—فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے زلزلے کے دوران فرار ہونے والا ایک اور قیدی واپس آ گیا۔جیل حکام کے مطابق قیدی صادق نے کہا ہے کہ زلزلہ آنے پر سب بھاگ رہے تھے، میں بھی بھاگ گیا۔جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے 3 جون کو آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے دوران 225 قیدی فرار ہوگئے تھے۔جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے فرار 171 قیدیوں کو پکڑا جا چکا ہے جبکہ 54 کی تلاش تاحال جاری ہے۔جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں میں سے ایک فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ ایک نے خود کشی کر لی تھی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ سب سے بڑا چیلنج تھا، آج یہاں 400 گاڑیاں پارک کرنے کی فزیبلٹی بنائی ہے۔ایمپریس مارکیٹ میں گوشت سیکشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کےلیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں گے، کراچی والوں کی مدد سے بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگ مافیاز کے سامنے سر جھکا دیتے تھے، ہم مافیاز سے لڑ رہے ہیں، کارروائی کرتے ہیں تو یہ الزام لگاتے ہیں، اسٹے لے آتے ہیں۔اُن...
ہاکس بے سینڈازپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقےہاکس بے سینڈازپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کے لیے لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لائف گارڈزاورایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔ تیسرا نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے،سمندر سے بیہوشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیر اور منگل کے روز گرج چمک...
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور اس دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ نم ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں پیر اور منگل کو مضافاتی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو مضافاتی علاقوں میں بارش کے دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ اندرون سندھ میں گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اور عمر کوٹ سمیت مختلف...
اسامہ ملک: کراچی میں ہاکس بے کے سمندر میں تین نوجوان ڈوب گئے، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی، دوسرے نوجوان کو بھی بیہوشی کی حالت میں نکل لیاگیا،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا تیسرے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، متوفی کی شناخت 25 سالہ علی حسن کے نام سے ہوئی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل بیہوش نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی،کمشنر کراچی کی جانب سے سمندر میں نہانے پردفعہ144 نافذ ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ، گوادر(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹاؤن اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر53 منٹ پر محسوس ہوا، جس کی گہرائی35 کلومیٹر اور شدت3.2 ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا جو مجموعی طور پر39 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پچھلے ہفتے میں بھی قائد آباد سمیت ملیر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی،لاہور (صباح نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سے جدہ کیلئے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف سکھر-حیدرآباد موٹروے نہیں بلکہ حیدر آباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، جس پر کام جلد شروع ہوگا اور دو سال تک اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر-حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کی حیثیت میں میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وفاق میں رہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 5 سال بھی شامل تھے، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295 ویں عرس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1295 واں عرس مبارک 17 سے 19 جون منعقد ہو گا ، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ عرس کے مثالی انتظامات کئے جائیں اور زائرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں،ان کا کہنا تھا کہ پانی،واش رومز ، لنگر اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاہم دور ان عرس کسی قسم کی چارج پارکنگ نہیں ہوگیکمشنر کراچی نے بتایا کہ پولیس دن اور رات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کے حوالے سے میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں وفاق میں رہیں جن میں پیپلزپارٹی کے 5سال بھی شامل تھے، ان تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کئی سال ضائع کردیے۔عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ موٹروے کا اہم حصہ کراچی سے سکھر تک کی موٹروے کے ساتھ منسلک ہے، اگر کراچی موٹروے نہیں بنے گی تو موٹروے سے افادیت حاصل نہیں ہوسکتی، کراچی پورٹ کا موٹروے کے ساتھ منسلک ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سافکو نے اپنی مالیاتی خدمات کورنگی، کراچی تک بڑھا دی ہیں۔ لانڈھی میں برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے شہریوں میں کاروبار بڑھانے کے لیے چیک تقسیم کیے گئے۔ سافکو مائیکرو فنانس کمپنی کے بانی صدر اور سی ای او سلیمان جی ابڑو، منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ اور بزنس آپریشنز کے سربراہ بشیر احمد ابڑو نے مشترکہ طور پر لانڈھی میں ایس ایم سی ایل برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیمان جی ابڑو نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سافکو کی جانب سے تیز رفتار مالیاتی خدمات کی فراہمی سے کاروباروں کو فروغ مل رہا ہے، جس سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آ رہی ہے، جو سافکو کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پیرسے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں 16جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیرکو مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے،شہر میں اس دوران مطلع جزوی ابر آلود،موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی بی کالونی میں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کردی ، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا بھتہ خور فرار ہوگیا۔کراچی شہر میں بھتہ مافیا پھر سرگرم ہوگئی۔ پی آئی بی کالونی میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔بیرون ملک سے گنگ وار کمانڈر احمد علی مگسی نے دکان کے مالک سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
کراچی میں ہفتے کو بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت 37 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو دوسرے روز بھی نم ہواؤں کے سبب شہرمیں انتہائی گرمی محسوس کی گئی، جس کے دوران دوپہرکے وقت شدید حبس محسوس ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج اتوار کو شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران پارہ 35 تا 37 جبکہ نمی کاتناسب زیادہ رہنے کی...
معروف بینکر اور 2020 میں کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے والے واحد مسافر ظفر مسعود نے بھارتی شہر احمد آباد میں حالیہ پیش آنے والے طیارہ حادثے کو کراچی سانحے سے مماثل قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ‘سیٹ تبدیل نہ کرتا تو آج زندہ نہ ہوتا’ طیارہ حادثہ میں بچ جانے والا خوش قسمت مسافر کراچی میں اپنی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ظفر مسعود نے کہاکہ دونوں حادثات میں کئی حیرت انگیز مماثلتیں ہیں۔ ’احمد آباد کے حادثے میں بچنے والے وشواس کمار کی بھی پہلی نشست تھی، اور میری بھی پہلی نشست بھی، جبکہ ہم دونوں نے پرواز سے قبل اپنی سیٹیں تبدیل کیں۔‘ انہوں نے کہاکہ حادثے کے بعد سب سے...
پاکستانی بینکر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ احمد آباد اور کراچی طیارہ حادثے کو مشترک قرار دیا ہے۔کراچی میں 2020ء طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے واحد مسافر معروف بینکر ظفر مسعود نے احمد آباد طیارہ حادثے کا تذکرہ کیا ہے۔بریک فاسٹ ووڈ جنگ میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں ظفر مسعود نے کہا کہ احمد آباد اور کراچی طیارہ حادثے میں کئی چیزیں ایک جیسی تھیں۔ بھارتی طیارہ حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی گزشتہ روز بھارت کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 افراد ہلاک جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ انہوں...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں علامہ اقبال پارک کی تعمیر کے لئے آئندہ مالی سال میں 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ضلع جنوبی میں نہر خیام کی بحالی اور سیوریج کے پانی کا رخ موڑنے کے لئے 92 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ ضلع سینٹرل میں اسپورٹس کامپلیکس کی تعمیر کے لئے 66 کروڑ روپے مختص کرنے...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔(جاری ہے) گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد کے شہری جہاں جھلسا دینے والی گرمی سے نڈھال ہیں، وہیں موسم کی شدت سے ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی خوشخبری سنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے، جو موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے نے سندھ کے مشرقی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نم ہواؤں کا داخلہ...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہجرت کالونی میں کم عمر 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ویمن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور پولیس نے کم عمر لڑکی کے چچا اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے۔ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا ہے جبکہ بل کے متن کے مطابق بنا کوائف کے نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے رات گئے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، اپنے حصے کا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کے غیر قانونی کنکشن ختم کیے جائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عزیز آباد بلاک 2 میں 4 مہینے سے پانی کی فراہمی معطل ہے، ہماری لائن واٹر کارپوریشن نے کسی اور علاقے کو دے دی ہے۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے ایک ہزار گھر پانی...
روشنیوں کے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، آج صبح 9 بج کر 54 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزارِ ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا۔ماہرین کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) سندھ اسمبلی کی پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے سندھ بجٹ برائے سال 2025-26 کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے۔ یہ بجٹ اپوزیشن کی تجاویز کو بلڈوز کرکے پیش کیا گیا ہے، بجٹ میں کراچی کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے سندھ بجٹ برائے سال 2025-26...
کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 500 تکنیکی وجوہات کی باعث روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں مسافروں کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سیرین ائیر پرواز کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 7 بجے تھا، جسے اب تک 3 بار روانگی کا عندیہ دیا جاچکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے پرواز کی تاخیر کے معاملے پر کوئی مستند وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے ذریعے روانگی کےلیے آج صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ سیرین ائیر کے ترجمان کے مطابق پرواز میں تاخیر تکنیکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا پیش کردہ بجٹ2025-26 عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں بجٹ کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ردِ عمل میں کہا کہ وفاق کی طرح سندھ کا بجٹ بھی عوامی اُمنگوں کا ترجمان نہیں ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے ساتھ ناانصافی کی،بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی میگا پروجیکٹ شامل نہیں ،کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے پھر بھی نظر انداز کیا گیا ،سندھ میں احتجاج کرنے والی ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کا حصہ ہے وہ بتائے اس نے وفاقی بجٹ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کے مطابق جھٹکے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ اور قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں۔ امیر حیدر کے مطابق یہ کہنا فی الحال ممکن نہیں کہ یہ جھٹکے کب تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے مزید یاد دہانی کرائی کہ سال 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی اور اس وقت دو ماہ سے زائد عرصے تک ہلکے زلزلے ریکارڈ کیے جاتے رہے تھے۔ آپ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کے متعدد جرائم میں ملوث ہے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔رینجرز کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ملزم سہیل نے 1991 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مزدوروں کو قتل کیا، جب کہ 2003 میں دو مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو بھی نشانہ بنایا۔ملزم نے دورانِ تفتیش یہ اعتراف بھی کیا کہ اُس نے 2013 میں ایک 12 سالہ بچے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں...
رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی نے موسیٰ کالونی میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم 1991ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آٹھ مزدوروں کو قتل کرنے اور سال 2003ء میں مذہبی جماعت کے دو کارکنوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے۔ کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں امرا اضلاع کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں ایک بار پھر کراچی کو نظر انداز کرنے ، ساڑھے 3 کروڑ عوا م کو جائز اور قانونی حق نہ دینے اور شہریوں کو ریلیف نہ ملنے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ، حقوق کراچی تحریک کو از سر نو منظم وتیز کیا جائے گا اور بہت جلد احتجاج کی تفصیلات اور ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا ۔ اجلاس میں احتجاج اور تحریک کو مؤثر اور تیز کرنے کے حوالے سے شرکا نے اپنی آرا اور مختلف تجاویز پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.1 ڈگری رہا، نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، دیہی سندھ کے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر سائیکلونک سرکولیشن کے زیراثر شہر میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران دوپہر کے وقت کم رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے دیگر ویدر اسٹیشن پرسب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر ویدر اسٹیشن پر 40 ڈگری جبکہ جناح ٹرمینل پر39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی...
کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہفتے کی صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹاؤن اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 35 کلومیٹر اور شدت 3.2 محسوس کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک مختلف علاقوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلز لے کے جھٹکے نو بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیر سے 12 کلومیٹر جنوب میں آیا۔واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔
کراچی: شہر قائد میں کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش کرنے والے والدین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سول لائن پولیس اور وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے ہجرت کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کے الزام میں والدین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ہجرت کالونی میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی ۔ اطلاع موصول ہونے پر وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے فوری...
— فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 38 کلو میٹر تھی۔زلزلے...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے 24 گھنٹوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا نتاسب 79 فیصد ہے۔
ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے کراچی میں یکم جون سے اب تک معمولی نوعیت کے زلزلے کے 34 جھٹکے رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سےجدہ کےلیے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2 گھنٹے جبکہ شارجہ...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے بیرون ملک اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نجف سے کراچی، باکو سے لاہور، اور کراچی سے جدہ کے لیے 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کویت سے کراچی آنے والی ایک غیر ملکی ایئرلائن کی دو پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں EK-606 اور EK-607 دو دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نیو کراچی ٹاؤن کے عوام پریشان۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A دعا لان میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی کھلی کچہری میں خصوصی شرکت۔کھلی کچہری میں نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر زسے عوام کی شرکت، منتخب یوسی چیئرمیز،وائس چیئرمیز،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔معززین نیو کراچی ٹاؤن نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام سے اضافی ٹیکس وصول کرکے بنیادی سہولیات‘ بجلی،پانی اور گیس سے محروم کرنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے وفاقی بجٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے مراعات یافتہ طبقے اور IMF و دیگرمالیاتی اداروں کا بجٹ قرار دیاہے۔حکومت ایک جانب ارکا ن اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوںمیں پانچ سوفیصدتک اضافہ کررہی ہے دوسری جانب تنخواہ دار پینشن جیسے مظلوم طبقے کو مکمل طورپر نظراندازکیاجارہاہے۔حکومت نے IMF کی منشاء اور اس کی مرضی کے مطابق مزدور دشمن اور غریب دشمن بجٹ تشکیل دیاہے جس سے مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوگا اور غریب اور مفلوک الحال افراد دیوار سے لگ جائینگے۔نیشنل لیبرفیڈریشن مکمل طورپر وفاقی بجٹ کو مستردکرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غریب اور مزدور طبقہ پر رحم کرے اور صوبائی بجٹ میں سرکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے مالی سال -26 2025ء کے بجٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں ایک بار پھر کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل کراچی کو اس کے جائز ترقیاتی حقوق سے محروم کر رہی ہے، جو نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کراچی کے لیے کسی میگا پروجیکٹ کا اعلان نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں کراچی کہیں موجود نہیں۔
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 52 سالہ عابد عباس کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے شارع فیصل پولیس کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی مسائل کا شکار تھا جو گھر کے زیر زمین ٹینک میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں کام کے دوران گڑھے میں گرنے والا دوران محنت کش دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ روئی بنانے والی کمپنی میں کچرا جمع کرنے کے لیے بنائے گئے گڑھے میں کام کے دوران گرنے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس میں 25 سالہ لقمان دم گھٹ کر جاں بحق ہوگیا۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
بلدیہ گلشن غازی روٹ جی سیون پرانے اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ الہی بخش کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت صرف ایک قوم یا حکومت پر نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جمہوریہ اسلامی ایران پر صہیونی اسرائیلی دہشتگرد حملے کے خلاف بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل و امریکا سے اظہار برأت کرتے ہوئے فلسطین و ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صہیونی اسرائیل نے جمہوری اسلامی ایران پر جو شب خون مارا ہے، ان شاء اللہ...
کراچی: سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے 1400 ملین سے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام(پی ٹی ٹی پی) کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی ٹی پی حکومت سندھ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام این ای ڈی، کراچی، مہران اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 14 ہزار 428 طلبہ کی تربیت تھا لیکن ہدف عبور کرتے ہوئے 14 ہزار 565 طلبہ کو تربیت دی، اسی طرح 4 ہزار 503 این ای ڈی کے طلبہ، مہران یونیورسٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد کے باسیوں نے جمعہ کے روز ایک اور شدید گرم دن کا سامنا کیا، جب درجہ حرارت نے 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھولیا، تاہم اصل مشکل صرف درجہ حرارت نہیں تھی، بلکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچنے کے سبب شہریوں کو گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قریب سائیکلونک سرکولیشن کے باعث سندھ اور کراچی کے موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے، جس کا نتیجہ سخت حبس اور بےرحم گرمی کی صورت میں نکلا۔سرکاری سطح پر ڈیٹا ریکارڈ کرنے والے اولڈ ائیرپورٹ اسٹیشن کے مطابق دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری رہا،تاہم نمی کا تناسب 70 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں منعقدہ امراء اضلاع کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں ایک بار پھر کراچی کو نظر انداز کرنے، ساڑھے تین کروڑ عوام کو ان کا قانونی و آئینی حق نہ دینے اور شہریوں کو ریلیف سے محروم رکھنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اجلاس میں طے پایا کہ “حقوق کراچی تحریک” کو از سر نو منظم اور تیز کیا جائے گا، اور بہت جلد تحریک کے اگلے مرحلے اور احتجاجی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاء نے احتجاج کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں جن کی روشنی میں...
26-2025سندھ کے بجٹ 26-2025 میں کراچی کے میگا منصوبوں کے لیے 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کےلیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی اور ڈیجیٹل گورننس کے لیے بھی کئی اقدامات کیے جائیں گے۔ کراچی میں فراہمی آب کی سکیموں کے لیے 8866 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کراچی میں 333 پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ بھی بجٹ...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا، ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت و خودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے، امت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع...
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر میں بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا شخص بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔ 45 سالہ محمد فیصل ولد صغیر الدین نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ کریمی چورنگی عبدالرحمان گورنمنٹ اسکول کے قریب گھر میں 4 جون 2025 کو اپنی اہلیہ 35 سالہ ثنا اور بیٹے 10 سالہ محمد علی قتل کیا تھا، ملزم نے ثنا کو ذبح اور بیٹے کو مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا کر قتل کیا۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر انکے چچا کے حوالے کردیا، ایس ایچ او سرجانی...
کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی بھٹو چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد نوجوان مین ہول میں جا گرا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جاں بحق نوجوان کی عمر 23 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، چھیپا حکام کا کہنا ہے...
کراچی: آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او آرام باغ شاہ فیصل نے بتایا کہ نشاندہی کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل (ای وی ایس) پولیس موبائل کے ذریعے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ریڈ زون میں سندھ اسمبلی کی عمارت کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کار جس پر جعلی سرکاری نمبر جی ایس 0621 لگی ہوئی تھی جیسے ہی وہاں سے گزری وہاں موجود ای وی ایس پولیس موبائل میں تعینات عملے نے کار روک کر اس کے ڈرائیور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گاڑی کو...
کراچی: نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکرسے حادثے میں موٹر سائیکل سوار2 نوجوانوں کےجاں بحق ہونے سے متعلق ڈی آئی جی ٹریفک کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم کے راٹ نے اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ کے راٹ کی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری اور بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب پاپوش نگرتھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکرسے حادثے میں موٹر سائیکل سوار2نوجوان20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان جاں بحق ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان...
کراچی میں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مقابلے کے بعد کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا، کار سوار تین ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ گرفتار ڈاکو سہیل شکرا سے کلاشنکوف اور کار برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب باغِ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ Post Views:...
کراچی میں کیماڑی جیکسن سے پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک اور قیدی کو گرفتار کر لیا۔ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ملیر جیل گیا تھا۔ مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار مفرور قیدی کو ملیر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی میں بجلی وپانی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹرانسپورٹ اور تعلیم سمیت بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنا وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی ذمے داری ہے ۔عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، اہل غزہ وفلسطین کی حمایت وعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حکمرانوں نے ہر شعبے میں ظلم اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،حقوق کراچی مہم کو از سر نو منظم اورتیز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن)کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر‘کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 69 پسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔کمی کی درخواست اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ۔نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں کے الیکڑک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
حکومت سندھ نے مالی سال 2025/26 کے لیے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹ میں 15 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد اب گرانٹ 34 ارب سے بڑح کر 40 ارب روپے ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے ایچ ای سی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا جس کے تحت سندھ کی 32 سرکاری جامعات کی گرانٹ اب 34 بلین روپے سے بڑھ کر 40 بلین روپے ہوگئی ہے۔ گرانٹ کو اضافے کے ساتھ 13 جون کو پیش ہونے والے سندھ کے سالانہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرانٹ میں اضافے کی تجویز این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سربراہی میں قائم کی جانے والی...
کراچی کے علاقے بزرٹا لائن میں نجی کلینک میں 2 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اہل خانہ کا موقف ہے کہ بچے کو پیٹ میں مروڑ اور موشن ہوئے تھے، کلینک میں انجکشن لگایا گیا، کچھ ہی دیر میں بچہ دم توڑ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی اس وقت بجلی، پانی، خستہ حال سڑکوں، ناقص ٹرانسپورٹ، اور تباہ حال تعلیمی نظام سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے، جن کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ان کی اتحادی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے۔منعم ظفر خان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھے گی۔ اہل غزہ و فلسطین کی حمایت اور کراچی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہماری خدمت کا سفر رُکنے والا نہیں۔جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت “مہم چرم قربانی” میں نمایاں کردار...
فائل فوٹو۔ جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں کےدرمیان تصادم ہو گیا۔ جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق پولیس اور رینجرز کی نفری نے صورتحال کو قابو کرلیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد اور فائرنگ میں ملوث افراد کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا۔ ادھر اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا ہے، تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔
—فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 ماہ کے بچے کو موزمبیق اسمگل کرنے کی ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بچے کے جعلی ماں باپ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ نو عمر بچوں کی خرید و فروخت، 7 رکنی گروہ کی 3 خواتین سمیت 4 گرفتار کراچی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے نو عمر... بچے اور خاتون کے لیے جعلی دستاویزات بنوانے میں ملوث 2 ملزمان موزمبیق میں ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔موزمبیق پہنچنے پر بچے کو رقم کے عوض وہاں ایک فیملی کے...
کراچی کی ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 28 اہلکار تھے، ملیر جیل کی 313 اسامیاں ہیں صرف 251 اہلکار موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی وی آئی پی ڈیوٹیز میں مصروف تھے، محکمہ جیل کو پہلے ہی ڈیڑھ ہزار سے زائد اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، جیل ڈپارٹمنٹ میں6 ہزار 548 میں سے 1655 اسامیاں خالی ہیں۔محکمے کے 132 اہلکار وزراء اور سیاسی شخصیات کے پاس تعینات ہیں، محکمہ داخلہ میں جیل ڈپارٹمنٹ کے 10 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وزیر جیل خانہ جات سندھ کی ملیر جیل کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 67...