2025-07-27@07:53:17 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«کیلئے پالیسی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ، ورلڈ بینک میں 20ارب ڈالر کا پارٹنرشپ ایگریمنٹ معیشت کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،پاکستان کو یہ رقم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،تعلیم و صحت جیسے منصوبوں پر خرچ کرنیکی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور ورلڈ بینک میں پارٹنر شپ ایگریمنٹ پر اپنے بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں کے قرض سے جان چھڑانے کیلئے معاشی استحکام ناگزیر ہے ،قرضوں سے جان چھڑانے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پالیسیوں کی تشکیل ، معاشی استحکام کیلئے حکومت کیساتھ مکمل...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )حج عازمین کیلئے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار، سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کیلئے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے...
حکومت نے جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تھائی لینڈ سفر کے لیے ای ویزا درخواست دینے والے مسافر ہوجائیں ہوشیار ، تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں، ای ویزا درخواست دینے والے مسافر ویزہ درخواست کے ساتھ اصل دستاویزات جمع کرائیں۔ تھائی قونصلیٹ نے ای ویزہ کے لئے اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے، مسافروں کی درخواست کی جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔تھائی قونصلیٹ کا انتباہ جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو تھائی لینڈ کے سفر کے...
ویب ڈیسک: حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی، عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لیے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم...
کراچی: مضبوط کاروبار، تجارت اور برآمدات کے ذریعے معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے، ایکسپورٹرز، صنعت کاروں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک پرو بزنس اسٹرٹیجک ٹیکسٹائل پالیسی فریم ورک (STPF) تشکیل دے، اور ایک ٹیکسٹائل اور اپیرل پالیسی بنائے، پالیسی کے فوری نفاذ اور عملدرآمد کیلیے ایکسپورٹ سیکٹر کو ترجیح دی جائے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی میں پائیدار، قابل عمل، اور عملی اقدامات شامل ہونے چاہئیں، کیونکہ پچھلی 2020-2025 کی پالیسیوں میں بیان کردہ بہت سے اقدامات پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔لاہورہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021ء عدالت میں پیش کی، حکومت پہلے ہی آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی بنا چکی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پالیسی کے بعد یہ اپیل یا ایسی کوئی بھی رٹ پٹیشن بے اثر ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی نجی سکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نجی سکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی، مہنگا حج کرنیوالوں کے نام سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی نجی سکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ پالیسی کے مطابق مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں...
سی پی این ای سٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپناگناہ چھپانے کیلئے سیرت کو ڈھال بنارہی ہے،ڈیجیٹل میڈیاکیلئے اشتہارات کی پالیسی منظورہوچکی ہے،پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے،صحافیوں کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے،جرنلسٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئرپرسن کا تقرر چند روز میں کردیاجائے گا،ملک کو معاشی مشکلات سے نکلالنے میں آرمی چیف نے بڑامثبت کرداراداکیا۔تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کااجلاس ارشاد احمد عارف کی زیرصدارت جمعہ کے روز اسلا م آبادمیں ہواجس میں سیکرٹری جنرل سی اپی این ای اعجازالحق ، سینئر نائب صدرانورساجدی،نائب صدور عامر محمود، طاہر فاروق،بابر نظامی یحییٰ خان سدوزئی، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکرٹریز عارف بلوچ، رافع...
اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ ویزا کے حصول کے عمل کو بھی مزید آسان کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے بہتر سہولتوں پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ نئی پالیسی کے بعد سکھ اور ہندو یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے آمدورفت میں آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی سیاحت کی صںعت بھی ترقی کرے...