2025-09-18@08:14:18 GMT
تلاش کی گنتی: 218

«امریکی سفارت خانے کے»:

(نئی خبر)
    محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس...
    کوئٹہ میں امریکا سے واپس آئی 13 سال کی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں 13 سال کی لڑکی کے قتل کے کیس میں والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے سالے کے ساتھ مل کر بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کوئٹہ، 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درجکوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کے قتل کا کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن...
    فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، تفتیش جاری ہے، اہل خانہ کے مطابق 13 سالہ حرا کی امریکن شہریت تھی اور وہ اپنے والد کے ہمراہ امریکہ سے آئی تھی۔ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتلکراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لڑکی کے والد انوار الحق نے بتایا ہے کہ وہ 28 سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں، 15جنوری...
    بعض ہندسے بڑے دلچسپ انداز سے ایک دوسرے سے میچ کرجاتے ہیں۔ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں اور 47 ویں سربراہ ہیں، جبکہ ہمارے یہاں سیاست کے ایوانوں میں، اپوزیشن کے جلسوں میں، اخبارات کی خبروں میں، ٹاک شوز کی بحثوں میں فارم 45 اور فارم 47 چرچا رہتا ہے اور یہ شاید اس وقت تک رہے جب تک کہ امریکا میں 48 واں سربراہ نہ آجائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہمارے وزیراعظم شہباز شریف میں نمبر 47 ہی مشترک نہیں ہے بلکہ کئی اور چیزیں بھی مشترک پائی جاتی ہیں۔ ٹرمپ کا سارا زور امریکی معیشت کو بہتر سے بہتر بنانے پر ہے ہمارے وزیراعظم کی بھی ترجیح اوّل ملکی معیشت کو بام عروج...
    ویب ڈیسک — امریکی سینیٹ نے وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔ جمعے کی شب 100 رکنی سینیٹ میں پیٹ ہیگزیتھ کی توثیق کے لیے ووٹنگ ہوئی تو 50 ارکان نے ان کی حمایت جب کہ 50 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ نامزد وزیرِ دفاع کی توثیق کے لیے ووٹ برابر ہونے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے بطور کاسٹنگ ووٹ اپنے فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ امریکی نظامِ حکومت میں نائب صدر سینیٹ کے صدر ہوتے ہیں اور سینیٹ ارکان کے ووٹ ٹائی ہونے کی صورت میں نائب صدر فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکی تاریخ میں دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ نائب...
    نومنتخب امریکی صدر نے اپنے بیرون ملک سفارت خانوں اور مشن کے دفاتر پر پرائیڈ فلیگ (ہم جنس پرستوں کا جھنڈا) یا بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فاموں کی حمایت میں ) کے جھنڈوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ’’پرچمِ واحد‘‘ کی پالیسی نافذ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی روزانہ کی بنیاد پر ایگزیکیٹو آرڈرز جاری کرنا شروع کردیئے۔ ان میں سے ایک آرڈر میں بیرون ملک میں تمام امریکی سفارت خانوں اور مشن پر صرف اور صرف امریکی پرچم لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر سال جون کے مہینے کو عالمی سطح پر ہم جنس پرستوں کی حمایت میں ماہِ فخر کے طور پر منایا جاتا ہے۔  جوبائیڈن دور میں دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں پر اس مہینے...
    پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہییں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ عمانویل ماکروں نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے، تاہم ہم یورپ کے قرضے نہیں بڑھا سکتے، دوسرے براعظموں کی صنعت، دولت ، معیشت اور ملازمتوں کو سبسڈی دینے کے لیے اپنے دفاع پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے۔ بعض رکن ممالک دفاع میں اضافے کا یہ مطلب سمجھتے ہیں کہ امریکا سے زیادہ سازوسامان...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ پر خرچ کیے جانے والے ٹیکس دہندگان کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے،...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکا کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔ خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقاتوزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھالیا ہے، امریکی سپریم کورٹ...
    حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا ملازمین (ملازمت سے ہٹانے کا بل) 2025 منظوری کے لیے پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا ملازمین (ملازمت سے ہٹانے کا بل) 2025 منظوری کے لیے پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کی گئیں۔ ان بھرتیوں کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حکومتی ارکان کے اعتراضات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی...
    نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انکے خصوصی ایلچی، قومی سلامتی کی ٹیم اسرائیل اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر کام کرتی رہے گی، ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ غزہ دوبارہ کبھی دہشتگردی کی پناہ گاہ نہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا بہترین معاہدہ نومبر میں ہماری تاریخی فتح کے نتیجے میں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی فتح نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ میری انتظامیہ امن کی پیروی کرے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی قیدیوں...
    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔ جنگ بندی جمعرات سے شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدہ سے دونوں طرف کے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی، فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، فائر بندی...
    چینی حکام مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں اگر یہ پلیٹ فارم امریکی حکام کی مجوزہ پابندی سے بچنے میں ناکام رہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق حکام ٹِک ٹاک کو اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس لمیٹڈ کے ماتحت رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اس حوالے سے ہنگامی بات چیت جاری ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر...
    آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کا تیز ہواؤں کی وجہ سے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے...
    شام کے انتظامی سربراہ احمد الشرع اطالوی وزیرخارجہ سے مصافحہ کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے اس کی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر اْبھرنے سے روکا جا سکے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے بالخصوص ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں ہزاروں داعش کے سابق جنگجو اور اْن کے خاندان کے افراد موجود ہیں۔ اندازے...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر ابھرنے سے روکا جا سکے. امریکی نشریاتی ا دارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہاں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے خاص طور پر ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں دسیوں ہزار داعش کے سابق جنگجو اور ان کے خاندان کے افراد موجود ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کیمپوں میں داعش کے آٹھ سے دس ہزار جنگجوں کو رکھا گیا ہے...