2025-09-18@12:14:04 GMT
تلاش کی گنتی: 218
«ریلیف ملا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے ریلیف کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ...
لاہور: جماعت اسلامی نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں عوامی حقوق کے لیے جاری تحریک سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے شوریٰ کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بعد پہلے مرحلے میں مین شاہراہوں پر دھرنے دیں گے، پھر گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا، حکومت کے لئے پھر عوام کو ریلیف دینے کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ائی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام...
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈویژنل کمشنرز کو رمضان میں اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے بیس لائن ڈیٹا تیار کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج منظور اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ 24 فروری کو اشیا کی قیمتوں کو بطور بیس لائن ڈیٹا لیا جائے گا اور رمضان کے دوران اشیا کی قیمتوں کا موازنہ بیس لائن سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عوام کو رمضان کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، انہوں نے انتظامیہ کو رمضان المبارک...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بغیر اجازت احتجاج کرنے کا شوق رکھتی ہے اور مظاہرے کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتی ہے، قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بغیر اجازت احتجاج کرنے کا شوق رکھتی ہے اور مظاہرے کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتی ہے، قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ ...
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام گرفتار کارکنوں کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے تمام کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم...
لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ پاکستان کے حکمران امریکا کی...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نان فائلرز کو رکشہ، موٹر سائیکل، 800 سی سی کار، ٹریکٹرز خریدنے کی اجازت کی تجویز منظور کی گئی اور متوسط طبقے کو انکم ٹیکس سیکشن 114 سی میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اسلام آباد میں ہوٹلز پر پوائنٹ آف سیلز انسٹال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کاروبار، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی آمدن سے زائد ٹرانزکشنز رپورٹ دی جائے گی، بینکوں کو کاروبار، ایسوسی آف پرسنز کی ٹٰکس ریٹرن میں آمدن...

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف-جی-آر-ایف) دعوت اسلامی نے اپنے آئندہ فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دعوت اسلامی فلسطینی یتیم بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کرے گی اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گی۔ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے ہیڈ حاجی عبد الحبیب عطاری کے مطابق ایف جی آر ایف فلسطینی عوام کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اپنی انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے...
پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے، پی ٹی آئی میں ہرایک کے مفادات...
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت...
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان...
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی نے17جنوری کو ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کرنے کااعلان کردیا، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فیصل آباد میں بھی 14مقامات پر مظاہرے ہونگے۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے ضلعی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر مقررہ مدت میں عملدرآمد نہیں کیا،حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی و گیس کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو فوری ریلیف دے۔ حکومت نے دکھاوے کیلئے چند آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا مگر باقی سارے موجود ہیں،حکومت فوری طور پر جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور تنخواہ دار طبقے اور تاجروں کو ٹیکس میں...

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے،ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سینٹرل پولیس آفس میں پیر کو ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات دیئے۔اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی...
کراچی : رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کو فیسوں کے حوالے سے بڑا ریلیف مل گیا تاہم امتحانات مارچ کےمہینےمیں منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی اسکول انتظامیہ کو اس سال میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سے جون اور جولائی کی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کراچی رافعہ جاوید نے بتایا کہ کچھ نجی اسکولوں کے خلاف میٹرک کے طلبہ سے جون اور جولائی کی فیسیں مانگنے کی شکایات درج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو میٹرک کے طلباء سے جون اور جولائی کی فیسیں وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے جو مارچ 2025 میں ہونے والے امتحانات میں شریک...