2025-05-19@20:17:15 GMT
تلاش کی گنتی: 45402

«سند کا»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں، کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024ء کی بات کر رہے ہیں، اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں، اسے پکڑیں، ہم ریکارڈ منگوالیں گے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیخلاف نظرثانی کیس میں جسٹس امین الدین نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ مزید کتنا وقت لیں گے، سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہاکہ اعتراضات پر تفصیل سے دلائل دوں گا،کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر میں ایک سماعت اور لے لوں گا،میں کل بھی یہاں ہوں گا کل دلائل دے دوں گا۔ جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ اعتراضات پر اتنے لمبے دلائل دے رہے ہیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ میرے لیے یہ کیس ضروری نہیں اور میرا موکل بھی ضروری نہیں ہے، میرے لیے عدالت کا نظرثانی دائرہ سماعت ضروری ہے، ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں مزید 140 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس نے غزہ بھر میں “وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن” کا آغاز کر دیا ہے اور کئی علاقوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے شمالی غزہ میں ایک اسپتال سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کو آزاد کرانا اور حماس کو شکست دینا ہے۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی...
    لاہور: بھارت سے جنگ کے بعد بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔ لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کی۔ شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے اور جشن کا سماں رہا۔ شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔
    پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سرکار اور مسلح افواج   تاحال تڑپ رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک مضمون لکھا ہے  جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مزید دو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب  طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالت کے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی ہے، جدید سائنسی مرکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔منصوبے کیلئے بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی اور فزیبلٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں یو ای ٹی لاہور نے کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہر شعبے کیلئے ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے، آبزرویٹری میں جدید خود کار کمیونی کیشن سسٹم نصب کیا جائے گا، اس سے سائنسی تحقیق کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)خاوند نے بیوی کا گلاکاٹ ڈالا،خود بھی زخمی حالت میں گرفتار۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق گائوں 3ون آر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غلام علی نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ صدف بی بی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس کے مطابق دوران واردات ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، آلہ قتل برآمد کیا اور ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ نجی چینل کو موصول ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ 11 ہزار لٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔ رپورٹ میں...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے.  کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔  وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے ، جہاں وہ پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔  وزیراعظم  معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ  کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ...
    راولپنڈی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بدعنوانی اور خرد برد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر کسٹم اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں امداد علی کسٹمز میں پرنسپل آپریزر تعینات تھا جس نے صابر علی نامی ملزم کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں اور شپمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈر انوئسنگ دستاویزات پیش کیں۔ ملزمان...
    اسلام آباد: سینٹ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز ٹیسٹنگ بل پر ووٹنگ کا بل مسترد کر دیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں  سینیٹر محسن عزیز نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق بل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادادوں میں ڈرگز پازیٹیو آنے پر پہلے وارننگ اور پھر 15 دن اسکول سے معطل کیا جاتا ہے اور تیسری بار بھی بچہ اگر ایسا کرے تو جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔ اجلاس میں اے این ایف حکام نے کہا کہ بچوں کو اس معاملے میں مجرم تصور کیا جاتا ہے جب کہ اصل مجرم وہ ہیں جو بیچنے...
    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات  سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم  سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا دورہ کامرہ ایئر بیس، آپریشنل تیاریوں و جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ وزیراعظم دورہ کراچی میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے pic.twitter.com/6Pb3poD9Wk — WE...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی...
    پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے ( 31.4 ارب ڈالرز) سے زائد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک نجکاری سے کوئی آمدنی نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرونی مالیاتی فرق 26-2025 کے اگلے بجٹ میں 19.75 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے اور مالی سال 27-2026 میں یہ 19.35 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ کے مطابق 28-2027 تک مجموعی غیر ملکی ذخائر 23 ارب ڈالر ہونگے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 3.85 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ ترسیلات زر بڑی حد تک 36 ارب ڈالر کے اسی بریکٹ...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں ڈاکوؤں نے دکان پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتلکراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن میں جوس کی دکان میں فائرنگ کے واقعے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو دکان میں آئے، دکان میں کام کرنے والے نوجوان عابد نے بھاگنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے عابد پر فائرنگ کر دی، جواب میں...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکانگرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان بلوچستان کے جنوبی سمیت بیشتر...
    عطاء تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔لاہور میں معرکۂ حق میں کامیابی پر پاک فوج اور سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سپہ سالار عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اسحاق ڈار نے جے شنکر کا حملے کی پیشگی اطلاع کا دعویٰ مسترد کر دیانائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے 6...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد نے سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ  کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع  کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا ، بہنوں نے ملاقات میں سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات کی،بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کے موقف سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیدیا۔ پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ موجودہ حکومت کو...
    حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام...
    پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر...
    پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے وقت شدید...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ چینی اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم نشستیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے  اور ساتھ ہی چین کی اعلیٰ قیادت سے بھی متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے جب کہ اس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ دفتر خارجہ نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کا...
    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ مصباح اور سرفراز کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت امید کی کرن ہے۔ ’ایکسپریس نیوز‘ کے پروگرام ’اسپورٹس ورلڈ‘ میں میزبان حفضہ امتیاز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ جب تک گراس روٹ لیول سے کام شروع نہیں کیا جائے گا بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز نے دشمن عناصر کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے چند سالوں میں ٹیسٹ فارمیٹ میں زوال کا شکار ہوا،  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نویں نمبر پر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ اس وقت جو اقدامات...
    ابوجا: نائیجیریا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے لیے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی مکمل ادائیگی کر کے خود کو قرض سے آزاد ملک قرار دے دیا۔ یہ رقم نائیجیریا نے کووِڈ 19 کی وبا کے دوران 2020 میں ہنگامی بنیادوں پر حاصل کی تھی۔ وائس آف افریقہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا نے یہ ادائیگی 30 اپریل 2025 کو طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کی، جسے مبصرین نے نائیجیریا کے بہتر مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی خودمختاری کی علامت قرار دیا ہے۔ یہ قرض ری پیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (RFI) کے تحت فراہم کیا گیا تھا، جو مالی دباؤ کے شکار ممالک کے لیے فوری امداد کا ذریعہ ہوتا ہے۔ نائیجیریا نے...
    سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ساتھ ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ دے دیا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ اگر ریلیف بنتا ہوا تو دیدیں گے ورنہ شہید کردیں گے۔ سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل سلمان صفدر  نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کی 2013 سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کر دی ہے، ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اور اغواء پر دس سال سزا سنائی گئی۔ سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریپ پر عمر قید سے بڑھا کر سزائے موت کر دی، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمر قید یعنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرے لئے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بنچ کے کسی ممبر کے وقار پر بھی کوئی سوال نہیں، میرے 11رکنی بنچ کی تشکیل پر آئینی و قانونی اعتراضات ہیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ واضح کردوں کہ دونوں ججز نے خود بنچ سے علیحدگی اختیار کی،2ممبران کی  خواہش پر 11رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل حامد خان نے کہاکہ میں نے عدالت میں 3درخواستیں دائر...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ابھی عدالت تک نہیں پہنچیں، رجسٹرار آفس سے درخواستوں کے بارے میں پتا کریں۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستیں کیس: سنی اتحاد کونسل کی 3 متفرق درخواستیں دائر حامد خان کے بعد سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بینچ کے کسی ممبر کے وقار پر...
    آج کی تحقیقی دستاویز میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پرممکنہ جنگی صورتحال کاایک فکری،قانونی اورتہذیبی تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔اس میں تاریخی پس منظر،سیاسی بیانات،فوجی توازن،بین الاقوامی قانون، اورعالمی اداروں کے کردارکاجائزہ لیا ہے۔ تحریر میں ادبی شائستگی،فکری گہرائی اورلسانی وقارکاخاص خیال رکھاگیاہے تاکہ یہ محض ایک رپورٹ نہ ہو بلکہ ایک فکری وعلمی شہادت بن سکے۔ برصغیرکاخطہ،جس نے کبھی دریائے سندھ کی روانی میں تمدن کی کشتیاں بہائی تھیں، آج اسی پانی کی دھارپرشمشیرآبدار تھامے کھڑا ہے۔ دریائوں کی سرزمین،جوکسی زمانے میں زندگی کی علامت تھی،اب باہمی عدم اعتماد، جغرافیائی رقابت اورسیاسی ترجیحات کے ہاتھوں جنگ کی دہلیزپرکھڑی ہے۔بھارت کے حالیہ جارحانہ بیانات اورپاکستان کاردِعمل ایک ایسے المیے کی نویددے رہے ہیں جو...
    جب بھی دنیا میں جنگ کے شعلے بھڑکے، بندوقوں سے پہلے زبانوں نے آگ برسائی اور تلواروں سے پہلے قلموں نے معرکے لڑے۔ تاریخ گواہ ہے کہ میڈیا نے ہر دور میں جنگوں کے میدان سجانے اور بگاڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی جنگوں میں میڈیا کا کردار مختلف ادوار میں نمایاں رہا ہے، جس نے قوم کی ذہن سازی، حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر مؤقف پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1965 ء کی جنگ میں میڈیا نے قوم کو یکجا کیا۔ 1971 ء کی جنگ میں سنسرشپ اور معلومات کی کمی نے مشکلات پیدا کیں۔ 1999ء کے کارگل تنازعے میں میڈیا کی غیر واضح حکمت عملی نے اثرات مرتب کیے اور 2019ء کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ابراہیمی معاہدے کے فریق ممالک میں سے کسی بھی ملک نے فلسطین کے ساتھ مشترکہ پلیٹ فارم پر بات چیت نہیں کی تھی۔ کیوں کہ یہ معاہدے بنیادی طور پر فلسطین سے الگ ہو کرطے پائے تھے۔ اہل غزہ اس معاہدے کے فریق نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایران بھی اس معاہدے کا فریق نہیں ہےلیکن ٹرمپ نےاپنےخطاب میں کہاہےکہ ایران حزب اللہ جیسی پراکسیز بند کرے تو ہم اس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کئی مواقع پرکہہ چکی ہےکہ وہ امریکہ کےساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات چاہتے ہیں، لہذا محسوس ہوتا ہےکہ ایران اس معاہدے کی جانب پیش رفت کرےگا اور شاید اس طرح دو ریاستی فارمولہ...
    لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔غیر ملکی خبر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی ہمراہ تھے۔محسن نقوی نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے) وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے، انڈر پاس کی تعمیر سے ایئرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی، شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔چیئرمین سی...
    کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔ Post Views: 3
    سپریم کورٹ کا نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر آج ہی فیصلہ دینے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر آج ہی فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کی اور پھر کیس نہ سنا جائے، 10، 10 سال تک لوگ ڈیتھ سیل میں رہتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، ریلیف بنتا ہوا تو دے دیں گے ورنہ شہید کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت...
    بیجنگ: چین کے قومی ادارہ شماریات نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اپریل  میں  چین کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں نامزد سائز سے بالا  صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت 3.7174 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.1 فیصد   اور ماہانہ بنیادوں پر 0.24 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے اپریل تک  ملک بھر میں فکسڈ اثاثوں (دیہی گھرانوں کو چھوڑ کر) میں  سرمایہ کاری کی مالیت...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعدآج شام 5بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں ہوگا۔اجلاس کیلئے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔اجلاس میں وقفۂ سوالات کی کاروائی ہو گی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق  آسیہ ناز تنولی ۔نزہت صادق اور زہرہ ودود فاطمی اسلام آ باد۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رواں مالی سل کے اختتام پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گی۔ اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزاکالعدم  وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل2024منظوری کیلئے...
    بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب   کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔ Post Views: 5
    جنید ریاض: لاہور بورڈ کی بلڈنگ کی تزئین وآرائش پر کام شروع کردیا،تعلیمی بورڈ کی تزئین وآرائش کیلئے 27 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ کی بلڈنگ کی تزئین وآرائش پر کام شروع کردیا۔لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں امیدواروں کی سہولت کیلئے جدید لفٹ لگائی جائے گی۔ لاہور بورڈ میں پہلی بار ڈے کئیر سنٹر بھی بنایا جائے گا۔امتحانات میں سال 2026 سے امیدواروں کی حاضری بائیو میٹرک کے زریعے سے ہوگی۔رواں سال امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 ہی ہونگے۔تعلیمی بورڈ کی تزئین وآرائش کیلئے 27 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔  پانچ سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے بد بخت باپ کو پھانسی دینے کے خلاف اپیل خارج Ansa Awais Content Writer
    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کر دیا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا...
    بھارتی سینما کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے ہدایت کار سائی راجیش کی فلم ’بیبی‘ کے ریمیک سے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے وضاحت فراہم کر دی ہے۔ بابل خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے سائی راجیش کے ساتھ اس فلم کے پروجیکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیا۔ دونوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر الگ الگ پوسٹس کے ذریعے اس اشتراک کے خاتمے کی تصدیق کی۔ بابل خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے لیے اس فیصلے تک پہنچنا ایک مشکل عمل تھا اور انہوں نے غیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) دنیا کے بہت سے دیگر بحرانوں کے درمیان، کچھ دنوں سے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بین الاقوامی میڈیا میں نظر انداز ہوتی رہی ہے، تاہم اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاکھوں لوگ طالبان کے زیر انتظام حکومت کے تحت منظم حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے کا کام، کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے سپرد ہے، جو ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھتا ہے اور اس بارے میں اپنی باقاعدہ رپورٹیں بھی جاری کرتا ہے۔ ادارے نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کے...
    سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کرتے ہوئے آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر  نے مجرم کی 2013 سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کر دی، ان کے مطابق ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اور اغوا پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ کی سزا عمر قید سے بڑھا کر سزائے موت کردی تھی۔ وکیل سلمان صفدر کے مطابق ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عمر قید یعنی کم سزا دینے کی وجوہات ٹرائل کورٹ نے نہیں بتائیں، ابتدائی...
    ظہور احمد: خفیہ معلومات فروخت کرنے کا الزام، پولیس اہلکار عدالت سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے زبانی فیصلہ سنایا، جب کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویزات نہیں کہا جا سکتا۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز ملک اور دیگر...
    بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں شروع کردی، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ (جس کی میزبانی خود بھارت کر رہا تھا) میں شرکت نہیں کرے گا۔ بی سی سی آئی کے...
    صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس پر قابض اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملوں کے دوران ''خواتین کے بھیس میں'' انجام پانیوالے غاصب صہیونی رژیم کے ایک ''خصوصی فوجی آپریشن'' کی ناکامی کی اطلاع دی ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی جانب سے عالمی برادری خصوصا انسانی حقوق کے ''علمبردار'' عالمی اداروں و ''اکابر'' اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی کے سائے میں غزہ کی پٹی کے خلاف کھلم کھلا جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ خان یونس میں ''سنگین ہوائی بمباری کے دوران'' انجام پانے والا قابض اسرائیلی فوج کا ''خصوصی آپریشن'' ناکام ہو گیا ہے...
    ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے ہوگا۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق اعلی معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے۔
    پنجاب اسمبلی میں وزرا ء کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزرا کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے ایجنڈے میں ہر تحریک التوا ئے کار کے سامنے اس وزیر کا نام بھی درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا ئے کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وزرا ء...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ہریانہ کالونی میں گزشتہ روز رونما ہوئے ایک انوکھے واقعہ میں مبینہ طور پر اہل علاقہ نے ری ہیب سینٹر میں علاج کی غرض سے داخل منشیات کے عادی 125 افراد کو فرار کروا دیا۔ پولیس کے مطابق منشیات کے عادی افراد ری ہیب سینٹر کی دیواریں،چھتیں پھلانگ کربھاگے، جن کی تلاش جاری ہے، ری ہیب سینٹر کے ساتھ رہائش پذیر شہریوں نے ری ہیب سینٹر کے سامنے احتجاج کیا جو توڑ پھوڑ میں تبدیل ہوا۔ پڑوسیوں کاکہنا ہے کہ ری ہیب سینٹر کی وجہ سے اہل محلہ متاثر ہورہے تھے، ری ہیب سینٹر سے نشے کے عادی افراد فرار ہوکر گھروں میں گھستے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں کئی بار شکایات درج کراچکے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے  دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ملزم ظاہر جعفر کی 2013سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی،ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اوراغوا پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ پر عمر قید کو بڑھا کر سزائےموت کردیا،ہائیکورٹ نے کہاکہ عمر قید...
    اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، اس عدالت کے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
    لاہور: پنجاب میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر سنائی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورا صوبہ اس وقت شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور سورج گزشتہ ہفتے سے آگ  کے گولے برسا رہا ہے، جس سے سڑکیں تندور کے مانند گرم اور پوری صورت حال سے شہری پریشان ہیں۔ دریں اثنا موسمیاتی ماہرین نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم پنجاب میں موجود ہے، جس کے تحت آج  لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ ممکنہ بارش کے بعد گرمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پیر کو علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت دن رات اور ہفتے کے ساتوں دن کام جاری رکھا جائے۔(جاری ہے) انڈر پاس کی تعمیر سےائیرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔ شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز آنے والی آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے. محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، چترال، سوات، دیر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں اور کوہاٹ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ڈی آئی خان میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ...
    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک...
    آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب(پاکستان اور بھارت)سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایک طرف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ کردیا،عدالت نے آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ ریلیف بنتا ہو تو دیں گے، ورنہ فیصلہ کردیں گے،عدالت نے کہا کہ آج مخصوص نشستوں والا کیس ہے، بنچ ٹوٹا تو نور مقدم کیس سنیں گے،مخصوص نشستوں والا بنچ نہ ٹوٹا تو ایک بجے سماعت ہوگی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ ججز کو تھوڑی بہت پین لینی چاہئے،اپیل منظور کرکے سماعت نہ کرنا درست نہیں،10،10سال تک لوگ ڈیتھ سیل میں رہتے ہیں۔ نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا ...
    چترال میں جاری کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار ’’چلم جوشی‘‘ اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ چلم جوشی تہوار وادی کیلاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے، جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سالانہ چلم جوشی فیسٹول 13 سے 17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا۔ تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا، دوسرے مرحلہ میں وادئ بمبوریت میں سرگرمیاں جاری رہیں۔ آخری مرحلہ میں بریر وادی میں یہ خوبصورت تہوار رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تہوار کو دیکھنے کےلیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستان بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
    ڈھاکا: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر اُن کے خلاف موجود وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Somoy English (@en.somoynews.tv) 31...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر بھارتی میڈیا...
    لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب ایشیا کپ کے پیچھے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔     واضح رہے کہ مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ...
    جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJyz30rNbVq/ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی  وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی،وکیل علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہمارا آرڈر کیا تھا جس کی خلاف ورزی ہوئی؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہاکہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کرانے...
    اسلام ٹائمز: زیادہ تر شیعہ محققین کا ایک منصفانہ اور معتدل نظریہ ہے کہ اگرچہ کتاب کافی بے شمار خوبیاں اور اہم خصوصیات رکھتی ہے، لیکن اس میں کچھ ایسی روایات بھی موجود ہیں، جو ضعیف السند (یعنی سند کے اعتبار سے کمزور) ہیں۔ تحریر: ساجد علی گوندل sajidaligondal55@gmail.com  کتاب کافی، صرف اوراق کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک روحانی سفرنامہ ہے، جو قاری کو عقل و نقل کے سنگم پر لا کھڑا کرتا ہے۔ شیخ کلینی کی یہ عظیم تالیف اُن زمانوں کی یادگار ہے، جب علمِ روایت زبانی و حفظی خطوط سے قلمی زباں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ کتاب اسلامی فکر کی تہذیب، اخلاق اور روحانی تاریخ کا معتبر حوالہ ہے۔ جس میں فقہ، عقائد،...
    چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نوم پنہ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے چین-کمبوڈیا تعاون کے ایک اہم منصوبے کے طور پر کمبوڈیا میں بنیادی شہری سہولیات کے منصوبوں کے لیے زبردست مدد فراہم کی ہے جس سے ملک کے ترقیاتی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے اور علاقائی رابطے کو مضبوط کیا گیا ہے۔کمبوڈیا کی رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ میں قائم کمبوڈیا 21ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ ریسرچ سینٹر کے بانی ڈائریکٹر نیک چندریتھ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اس انیشی ایٹو کے اہم منصوبوں نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار...
    قیصر کھوکھر : پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں کو تیس جون تک تمام بجٹ خرچ کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) بورڈ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اختتام تک، یعنی 30 جون 2025 تک، مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا سو فیصد استعمال یقینی بنایا جائے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ چوتھے کوارٹر کا بجٹ مکمل طور پر خرچ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ فنڈز لیپس تصور کیے جائیں گے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق، سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر  لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل انتہائی جارحانہ ہوگا، بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جہاں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ’ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 1314 شہید ہیں، 2500...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مئی 2025ء) کیا دنیا کسی آئندہ وبا سے نمٹنےکے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکتی ہے؟ یہ سوال کل جنیوا میں شروع ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا بنیادی موضوع ہو گا جس میں ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشش کی جائے گی جس کے ذریعے ہر ملک کو وباؤں اور طبی بحرانوں میں بہتر تحفظ میسر آئے۔ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اقوام متحدہ کا بنیادی طبی فورم ہے جہاں حکام وباؤں کا مقابلہ کرنے کی تیاری سے لے کر موسمیاتی مسائل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طبی خطرات، ذہنی صحت، زچگی میں نگہداشت اور ماحولیاتی انصاف تک بہت سے اہم موضوعات پر گفت و شنید کرتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔ ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے رقم...
    عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد اسرائیل نے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کے لیے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کہ امداد کس طریقہ کار کے ذریعے غزہ لے جائی جاسکے گی اور امداد کی فراہمی کب سے شروع ہو گی۔ مکمل ناکہ بندی کے باعث اسرائیل نے ایک دانہ خوراک اور ایک بوند پانی بھی غزہ جانے نہیں دی۔ واضح رہے کہ غزہ پر کل صبح سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔...
    رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی نکوسر ڈین نے کامیابی حاصل کرلی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار George Simion کو شکست ہوئی ہے۔ George Simion نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں نکوسر ڈین پر چار لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ اس سے پہلے ایگزٹ پولز نے بھی نکوسر ڈین کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق انتخابی نتائج پر یورپ بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ Post Views: 2
    بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، جارحیت کا بے رحمانہ جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی بھارتی بالادستی کے آگے نہیں جھکیں گے، وہ یہ بات جتنی جلدی سمجھ لے، علاقائی امن اور دنیا کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونےو الے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے خٹکوپل میں پیش آیا، جہاں 2خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں3خواتین بھی شامل ہیں، لڑائی جھگڑا فیملی مسائل کے باعث پیش آیا۔ ہم امن پسند لوگ، بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا: ترجمان پاک فوج
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت لاس اینجلس میں پاکستان امریکن ٹیک کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے فروغ اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ سینئر ایگزیکٹوز، سرمایہ کاروں، اور کاروباری افراد سمیت کونسل کے چالیس سے زائد ممتاز ارکان نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد 17 مئی 2025 بروز ہفتہ پاکستانی قونصلیٹ، لاس اینجلس میں ہوا، جہاں قونصل جنرل عاصم علی خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے قونصلیٹ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اپنے...
    ذرائع کے مطابق فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے "نیوکلیئر فلیش پوائنٹ، دی کشمیر کنفلیکٹ” کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے "نیوکلیئر فلیش پوائنٹ، دی کشمیر کنفلیکٹ” کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق ویبنار میں سینیٹر زرقا سہروردی تیمور، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، آر آئی اے جے کی صدر اور سینئر صحافی عابد عباسی، سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز طیبہ خورشید اور فرینڈز آف کشمیر کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون شریک تھے۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک مستقل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی یکطرفہ منسوخی نہ صرف اقوام متحدہ کی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا۔ تاہم لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔ بھارت کی خلائی ایجنسی ISRO نے تصدیق کی کہ وہ اپنے EOS-09 آبزرویشن سیٹلائٹ کو مطلوبہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہی ۔ اس ناکامی کی وجہPSLV-C61 لانچ وہیکل میں پیش آنے والا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ناکامی کی تفصیلی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ مسئلے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے نقصان سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ بھارت 1960 کی دہائی سے...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تونتائج  دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے،  اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی انہوں نے...
    برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...