2025-10-05@04:47:39 GMT
تلاش کی گنتی: 218
«کے سربراہان»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کمی بنتی تھی لیکن ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نمائندہ طلبہ کے اجتماع سے خطاب میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت پر عوام کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی طلبہ کو ملکی ترقی میں مثبت شراکت کے قابل بنائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نمائندہ طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا، آرمی چیف نے تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے طلبہ کی...
لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم،...
حیدرآباد ،جے یو پی کے ماہانہ درس حدیث سے مفتی محمد زبیر ہزاروی ودیگر خطاب کررہے ہیں
ملتان میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد غوث آباد میں ہوا،جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشدالقادری، مہمانِ خصوصی پیرافضل فرید چشتی، پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری تھے۔ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان...
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑے عرب سربراہان سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ اردن، سعودی عرب اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی سعودی، مصری...

ہاربن: صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ 9ویں ایشین ونٹر گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو
ہاربن: صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ 9ویں ایشین ونٹر گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلادیش کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...
صیہونی کابینہ میں کافی تناؤ کے باوجود 19 جنوری 2025ء کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے پہلے فیز کا آغاز ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا کہ پریذیڈنٹ "عبد الفتاح السیسی" نے اُردن کے بادشاہ "عبدالله دوم" سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں مکمل جنگ بندی کے اجراء اور اس پٹی میں بلا روک ٹوک تعمیر نو کے عمل کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل خطے میں قیام امن کی کنجی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی کابینہ میں کافی تناؤ کے باوجود 19...
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 1روپے 3پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے مسلسل 6ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے جی نے کہا کہ اس سے قبل صارفین سے نومبرکے ایف سی اے کی مد...

ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے چاول کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ نے 2024-2025 کے لیے اہم چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاراہا ہے
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے چاول کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ نے 2024-2025 کے لیے اہم چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاراہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے...
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ حامدالرحمن نے یوٹیوبر رجب بٹ کو قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں مجرم گردانتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سال تک کمیونٹی سروس کرنے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران وہ ہر مہینے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیا کریں گے، اگر مجرم اس پر عمل کرنے میں ناکام رہا تو اسے قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں مؤقف اپنایا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے...
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔ سی سی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی۔ دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے بارے میں شقوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے ایرانی صدر آج صبح دو روزہ تاجکستان کے دورے کے بعد روس کے...
بھارت میں ایک 19 سالہ شادی شدہ لڑکی نے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں پیش آیا، جہاں شاہانہ ممتاز کو منگل کے روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپی سیاح گرفتار میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہانہ کے خاندان کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ گوری رنگت نہ ہونے اور انگریزی بول چال میں مہارت نہ رکھنے پر شاہانہ کا شوہر اور دیگر سسرالی اسے ہراساں کرتے تھے، روز روز کے طعنوں سے تنگ آکر شاہانہ نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،...

ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر کاز پر اصولی حمایت کی تعریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال،...