2025-06-27@20:13:57 GMT
تلاش کی گنتی: 11728
«برائے داخلہ»:
(نئی خبر)
ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز)ایران نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام کے مغربی الحسکہ صوبے میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے فورا بعد امریکی فوجی اڈے کے مرکزی داخلی راستے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔میڈیا سمیت کسی کو بھی امریکی فوجی اڈے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث درست خبروں کا حصول مشکل ہوگیا ہے، تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی...
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران میں خلیجی ملک قطر میں امریکا کے فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ قطر کے دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ان حملوں کے بعد دوحہ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔ اس سے قبل امریکا کےایران پر حملے کے بعد مشرق وسطٰی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جانے پر قطر کی جانب سے ہنگامی فیصلہ...
ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز دوحا (سب نیوز)ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل فائر کیے ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آسمان پر فلیئرز دکھائی دیے جبکہ دھماکوں کی زور دار آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں دھماکا سنا گیا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق ایران نے 6 میزائل قطر میں امریکی فوجی اڈے پر داغے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق فضا میں روشنی کے گولے دیکھے گئے، جو عام طور پر فضائی دفاع یا حملے کے ردعمل میں استعمال ہوتے ہیں۔حکام نے تاحال کوئی باضابطہ بیان...
ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغ دیے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی 2023ء کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔ مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023ء کو مختلف شہروں میں احتجاج...
اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما، ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں بھائی چارگی، باہمی احترام اور امن کے فروغ کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف و نگراں مذہبی امور عبدالحسیب کی قیادت میں علما کمیٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد کے آغاز سے مختلف مکاتب فکر کے علما و اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا، وفد میں شامل ایم کیو ایم مرکزی رہنما اشرف علی اور انچارج مذہبی امور کمیٹی حاجی ناصر یامین و اراکین موجود تھے۔ ملاقاتوں میں محرم الحرام میں مذہبی...
سابق چیئرمین ،ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی ،بہاولپور اٹھارہ (18)جون کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان چیف آف دی آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید آصف منیر کی وائٹ ہاوس میں ظہرانہ پر ہونی والی ملاقات کو پاکستان میں ایک بڑی سفارتی کامیابی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیا،اور کہا کہ فیلڈ مارشل آصف منیر نے میرے کہنے پرجنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور میں نے اس بات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے انہیں امریکہ مدعو کیا ہے۔ پاکستانی اچھے لوگ ہیں میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنا چاہتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں شدید میزائل کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کا ایک اہم پاور پلانٹ براہِ راست نشانہ بنا۔ اس حملے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ عوام نے گھنٹوں پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو کر خوف و ہراس کی کیفیت میں وقت گزارا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل ملک کے اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب آ کر گرا، جس سے پاور سپلائی میں شدید خلل پیدا ہوا۔ نہاریا، حیفا، میعیلیا اور مغربی بیت المقدس سمیت متعدد شہروں میں فضا...
سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ ایکسپریس نویز کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت کو 30 جون تک ملتوی کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر...
شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے مغربی الحسکہ صوبے میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد امریکی فوجی اڈے کے مرکزی داخلی راستے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ میڈیا سمیت کسی کو بھی امریکی فوجی اڈے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث درست خبروں کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ قبل ازیں رات گئے سے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو نامعلوم سمت سے مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد امریکی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور کئی فوجی ہیلی کاپٹرز کو فضا میں بھیجا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حملے کے بعد امریکی فوجی دستوں نے اڈے کے گرد و نواح کی جامع تلاشی لی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔خیال رہےکہ خطے میں امریکی اور ایرانی تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حال ہی میں امریکا نے ایران...
بانی پی ٹی آئی عمران خان : فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور صحافیوں کو بتایا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ 9مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں نہیں تھے بلکہ وہ زیرِ حراست تھے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے کم از کم اجرت 42000 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ 42000 روپے ہوگی، کوشش ہے کہ اسی مہینے اعلان کردیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں گزشتہ 7 روز سے جاری بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کررہی ہے، سندھ حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کو سہولتیں مہیا کی ہیں۔مراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مارکیٹ میں فراہمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں بے لگام اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بورڈ نے واضح طور پر شوگر مل مالکان کی من مانی اور ذخیرہ اندوزی کو قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں چینی کی فراہمی اور اس کی قیمتوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی، تاکہ مصنوعی قلت کا...
تنازعات سے گھرے بھارتی بلے باز پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ٹرانسفر کی درخواست کر دی۔ پرتھوی شا کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملنے والے قابِل قدر مواقع دینے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سیٹ اپ کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایسوسی ایشن کو پیش کی جانے والی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ کیریئر کے اس موقع پر ان کو ایک دوسری ریاست سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، جو بطور کرکٹر ان کی مزید نشو نما کرے گا۔ اس ضمن میں، ایسوسی ایشن ان کو...
مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور اور خود امریکہ کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ اور کشمیر ویمن الرٹ فورم کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے اپنے ایک شدید ردعمل میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو عالمی امن کے لیے کھلا خطرہ قرار دیا ہے۔ سمعیہ ساجد نے کہا کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے قابلِ مذمت ہیں۔ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور اور خود امریکہ کے آئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر تازہ ترین میزائل حملے میں پہلی بار ملٹی وارہیڈ قدر-ایچ بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ حملہ “آپریشن وعدہ صادق 3” کا حصہ تھا، جو ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق یہ اسرائیل پر 21واں حملہ تھا، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سالڈ اور لیکوئیڈ فیولڈ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس حملے میں ملٹی وارہیڈ قدر-ایچ میزائل کا پہلی بار استعمال کیا گیا، جو ایک سے زائد اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا...
اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا، تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
حکومت کا نئے بجٹ میں 36ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے نئے مجوزہ فنانس بل میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ بحث کے بعد منظوری بھی دے دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر لیوی ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا سفارش پر عمل آئی ایم ایف شرائط کے باعث مشکل ہے، پھر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بھی بات ہوئی، قائمقام کمیٹی چیئرمین اور...
پیرس :اس سال کا پیرس ایئر شو دھوم مچا رہا ہے، شو میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ منظر ہے جہاں میزبان ملک فرانس کے “رافیل” لڑاکا طیارے کے اسٹال کے بالکل سامنے چین کے J-10C طیارے کی نمائش ہو رہی ہے۔ چین، پاکستان اور بھارت کے ناظرین اس منظر کی رمزیت فوراً سمجھ جائیں گے۔ واضح الفاظ میں کہوں تو بات یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے مطابق ،حالیہ پاک-بھارت فضائی جنگ میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کو 0-6 سے شکست دی تھی، اور “رافیل” کو مار گرانے والا پاک فضائیہ کا J-10C طیارہ ہی تھا۔ اب پیرس ایئر شو میں “رافیل” اور J-10C کا آمنے سامنے نمائش کرنا، اگر کوئی کہے کہ اس ترتیب میں...
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے،...
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے اجرت 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں بارہ فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ42 ہزار ہوگی، کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کردیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریر کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کو بدتمیزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے احتجاج کے وقت اسمبلی قوائد کی بھی پاسداری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایوان میں قطعی اکثریت ہے ہم بجٹ خود پاس کرا...
صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ divisional public school vehari WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاوسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔حکام نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ایک اور شدید میزائل حملہ کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کے اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے قریب گرا، جس کے بعد بجلی کی ترسیل میں خلل آیا۔ حملے کے بعد نہاریا، حیفا، میعیلیا اور دیگر شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس پر شہریوں نے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔ رائٹرز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان پر میزائلوں کو پرواز کرتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم آج جاری ہو گا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنانے کی ہدایت
حکومت نے نئے مجوزہ فنانس بل میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ بحث کے بعد منظوری بھی دے دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر لیوی ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا سفارش پر عمل آئی ایم ایف شرائط کے باعث مشکل ہے، پھر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بھی بات ہوئی، قائمقام کمیٹی چیئرمین اور وزیر مملکت خزانہ سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تلخ کلامی بھی ہوگئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں نئے مجوزہ فنانس بل پر...
لاہور:پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کےلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار سکولوں ا ور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3 ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق فلٹریشن پلانٹس اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کرے گی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے چیک دےدیئے گئے ۔ نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت اورنگرانی کرے گی، تمام فلٹریشن پلانٹس پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، اس پراجیکٹ ماڈل میں چوکیدار...
نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلا وگھیراو کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواستوں پرسماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرنے بتایا سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے درخواست گزار تو نیب کی حراست میں تھے جب انہیں سپریم کورٹ پیش کیا گیا توانہیں باہر کے حالات کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے جلاو گھیراو کی مذمت کی، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرے۔پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے فیصلہ پرامریکا نے چین سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ آبنائے ہرمز بند ہو نے کے فیصلہ پر امریکہ نے چین سے مدد مانگ لی ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا آبنائے ہرمز کو بند کرنا معاشی خود کشی کے مترادف ہوگا۔ چین ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے میں مدد کرے۔ مارکو روبیو نے کہا آبنائے ہرمز کی بندش سے چین، بھارت اور جاپان کو سخت نقصان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اس طرح کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے آپشنز موجود ہیں لیکن دوسرے ممالک کو بھی اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ان...
لاہور(نیوز ڈیسک) پری مون سون بارشوں کا آغاز، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج مزید بارش بھی متوقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ گاڑی چلانے کے دوران رفتار کم رکھیں اور فاصلہ برقرار رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پری مون سون بارشوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔ مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی...
ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا،اس حوالے سے اہم تاریخی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ایران، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ایران کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، زیادہ لوگ ملک کے مغربی نصف حصے میں آباد ہیں، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا کہ اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے۔ واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا۔ ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا، ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ...
— فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو معلوم نہیں کہ اس کو حکومتی بنچز پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو سندھ کی عوام کا گلا کاٹا اور چولستان کینال کی اجازت دی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور اب امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل...
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی، چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا،ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، شوگر مل مالکان کی من مانی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار، چینی کی قلت پر قابو پانے...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے آگاہ ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسلبمی کے اجلاس کے دوران ایوان میں بجٹ پر تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، حکومت نے مالی اخراجات کو کم کیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں، دو ہفتوں میں محنت کے ساتھ بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گریجوایٹی پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا، 75 سال...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کراچی الیکٹرک کے سروس ایریا کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میٹر ریڈرز کا کردار بتدریج ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ نامی ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ میٹر ریڈنگ ایپ جلد لانچ کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد میٹر ریڈنگ کے موجودہ نظام کی جگہ ایک شفاف اور خودکار نظام متعارف کرانا ہے۔ فی الوقت میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی کے میٹرز کی تصویر لے کر متعلقہ ڈسکوز کے ذریعے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی یعنی پی آئی ٹی سی کو بھجواتے ہیں، جس کی بنیاد پر بجلی کے بل تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اس...
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ Post Views: 6
پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال...
سول اسپتال کراچی میں تین جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن کنٹرول کے عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر 40 سے 45 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور دو ماہ کے اندر اس پر کام کا آغاز متوقع ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ موڈیولر او ٹی منصوبہ گزشتہ دو برسوں سے زیر بحث تھا، جس کی باقاعدہ منظوری مالی سال 2025-26 میں صوبائی حکومت نے دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا کریڈٹ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر ریحان بلوچ...
کراچی:سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں پہلے دو انسپکٹرز تھے جو گاڑیوں کی فٹنس دیکھتے تھے لیکن اب سندھ حکومت نے مشنری کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس لازمی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس پر کام کر رہا ہے۔ پہلے فٹنس سرٹیفیکیٹ ہاتھ سے جاری ہوتے تھے، کسی نے گاڑی دیکھی نہ دیکھی سرٹیفیکیٹ مل جاتا تھا لیکن اب کیو آر کوڈ کے ساتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوتا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات نے ایک ایپ بنائی ہے جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے، پرائیویٹ اور سرکاری ادارے اپنی نوکریاں...
اسرائیل کا فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ، تہران میں یونیورسٹی پر بھی بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے، صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے صوبہ قم کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فردو جوہری مرکز پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔(جاری ہے) جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے 2 آپشن ہیں وہ سندھ طاس معاہدہ مان لے اگر نہیں مانتا اور ڈیمز یا کینال نکالے گا تو پاکستان جنگ کرے گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی ایک سستی کاپی ہے، ہم نے بھارت کو جنگ، سفارت کاری اور بیانیے کے میدان میں ہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے عوام کے فائدے کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے عوام کا فائدہ امن میں ہے ، بھارت چاہتا...
نومئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی...
شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایک گرجا گھر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب گرجا گھر میں عبادت جاری تھی، جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا تھا، جس نے ماضی میں بھی شام میں کئی مذہبی و شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
جمیعت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا مگر ایران نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دیکر اسلام دشمن قوتوں کے ہوش اڑا دئیے، ہمیں ملکر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا مگر ایران نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دیکر اسلام دشمن قوتوں کے ہوش اڑا دئیے، ہمیں ملکر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ایران نہیں بچے گا تو ہم میں سے...
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، امریکہ نے مذاکرات کے بہانے دھوکے سے ایران پر حملہ کیا ہے، امریکی مفادات اور امریکی اڈوں پر حملے کرنا اب ایران کا...
فائل فوٹو کراچی میں رات گئے قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے قائدآباد اور اطراف میں رات 3 بج کر 14 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ کا مرکز ملیر تھا جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ کراچی: لانڈھی، ملیر اور اطراف میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکےکراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک6 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔ گزشتہ روز بھی ملیر اور قائد آباد میں رات سوا 8 بجے بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی، گہرائی 50 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز ڈی...
تہران (اصاف نیوز)ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری۔ اپنے بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور تباہ ہو گئیں ہیں تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ افزودہ مواد اب بھی محفوظ ہے، مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں بھی موجود ہیں اور سیاسی ارادہ بھی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ اپنے جائز حق دفاع کے ساتھ سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق ہاتھ میں ہوگا جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے اقدامات سے بچتا ہے۔ علی شمخانی کا...
تل ابیب(اوصاف نیوز) ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے واپسی جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں میں چوبیس ایہودی ہلاک جبکہ 1213 اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے جب تل ابیب نے ایرانی شہروں پر فضائی حملوں میں اضافہ کیا۔ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے۔ اسرائیل نے تہران، کرمانشاہ اور حمدان پر حملے کا جواب دیا آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ 20 جیٹ طیاروں نے 30 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اہداف فوجی تھے۔ ایک ایرانی میزائل مداخلت سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کریں تو 6 کے 6 دریا اپنی عوام کو دلوائیں گے، اللہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے خطے میں نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے، ہماری کمیٹی نے پاکستان کا موقف اور بیانیہ پیش کیا، جہاں ہم گئے پیچھے سستی کاپی والے بھی پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ جیت چکے تھے، ہمارے خطے میں امن نہ ہونا پاکستان اور بھارت کے عوام کے حق میں نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا...

پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا: بلاول
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پر...
ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے 2 آپشن ہیں، یا سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگر وہ نہیں مانتا، ڈیمز اور کینال نکالے تو پاکستان جنگ کرے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اللّٰہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی، ہم جنگ جیت چکے تھے، ہمارے خطے میں امن نہ ہونا پاکستان اور بھارت کے عوام کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے، ہماری کمیٹی نے پاکستان کا مؤقف اور بیانیہ پیش کیا، جہاں ہم گئے پیچھے سستی کاپی والے بھی پہنچے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا...
مودی کے اقتدار میں اقلیتوں پر حملے معمول بن چکے، مسلمان، عیسائی اور دیگر اقلیتیں مسلسل انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ جبکہ اقلیتوں کی جان و مال اور عبادات سب خطرے میں ہے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ کی عیسائی برادری پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملے بڑھنے لگے اور اس حوالے سے بھارتی تجزیہ کار، ڈاکٹر اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہا پسند ہندوؤں کے ظلم کو آشکار کر دیا۔ ڈاکٹر اشوک سوائن نے بتایا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع ملکانگیری میں عیسائی برادری پر مہلک ہتھیاروں سے بہیمانہ حملہ کیا گیا، ہندوتوا غنڈوں کے بہیمانہ حملے میں 28 افراد شدید زخمی ہوئے، مودی...
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بھاری حملہ کیا گیا، ایران کی خودمختاری کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے تھی، ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے جھوٹا الزام عراق پر لگایا گیا اور اب ایران کیخلاف بھی ویسا ہی حربہ آزمایا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کی تجویز کو بھی کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ماہرین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مستقبل...
ملک بھر میں پری مون سون سیزن جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے 25 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی مقامات پر آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم حبس کی شدت بدستور برقرار ہے۔ اسلام آباد کے سیدپور میں 27 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی کے شمس آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا حکام کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال شدید کشیدگی اختیار کر گئی ہے، ایران نے ردعمل میں اسرائیل پر خیبر سمیت درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے جدید ترین B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے تین اہم ایٹمی مراکز— فردو، نطنز اور اصفہان—کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے اس حملے کو اعلانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے، ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں...
لاہور: محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار...
کراچی (اوصاف نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے سبب شہری خوف زدہ ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 8 کلومیٹر، مرکز ملیر تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ...
پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے، امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ، تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکہ کا ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر...
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا کہنا ہے کہ مضبوط اسرائیلی دفاع کے فریب کو ایران نے تار تار کر دیا، ایرانی حملے سے واضح ہوگیا کہ اسرائیل ناقابل تسخیر نہیں، بس مسلمان ممالک کو متحد ہونے اور دفاعی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ آئرن ڈوم اور مضبوط دفاع کا جو مفروضہ اسرائیل کے بارے میں جو قائم کیا گیا تھاکہ کوئی حملہ نہیں ہو سکتا، اس فریب کو ایران نے تار تار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امت مسلمہ کے تمام ممالک ایران کیساتھ...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پورے ملک میں امریکہ مردہ باد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ اگر امریکہ نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنیوالے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے ایران پر امریکی حملے کیخلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ...
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران پر حملوں کے بعد یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر سکتا ہے، اور اسرائیل اس آپشن پر غور کر رہا ہے۔ اگر ایران نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، تو اسرائیل اور امریکا مل کر ایران کے حساس تنصیبات اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر دوبارہ حملہ کریں گے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے ’وائے نیٹ‘ کے سینئر صحافی رونین برگمین کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے موجودہ اور سابق اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ موجودہ کشیدگی کو محدود کرنے کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کا آپشن زیرِ غور لا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، اگر ایران جنگ بندی کو تسلیم کرتا ہے تو وہ اسے اپنی...
ویب ڈیسک: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔ تاہم بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اس سلسلے میں نوٹم سہہ پہر تک جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر...
طیب سیف: پی ٹی آئی کا یوٹرن ، عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی خیبر پختونخواکا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ, بجٹ منظوری کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کیا. فیصلے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق منظور کیا جائے ، بجٹ منظور نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار ہو جائے گی جس سے وفاق کو فائدہ ہو گا ۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب خیبر پختونخواہ کی عوام نے پی ٹی آئی پر بھروسہ کیا ہے اسے برقرار رکھا جائے، بجٹ منظوری کے حوالے سے پیٹرن انچیف سے ملاقات نا کروانا حکومت کی بدنیتی ہے ۔...
کراچی: حکومت پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج جاری ہونے والے نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) کے ذریعے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل کو بھارتی طیاروں کے لیے بند کی گئی تھی، جس کے بعد 23 مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے کی پابندی کا نوٹم آج ختم ہونے جا رہا ہے، اور اس کے اختتام پر مزید ایک ماہ کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نوٹم جاری کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم میں بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ محرم میں پنجاب بھر میں1 لاکھ 10 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 38 ہزار 217 محرم مجالس کی...
14ہزار 131ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے فنانس بل میں 36ارب کا گیپ آ گیا، قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں فنانس بل تجاویز میں تبدیلیوں سے ریونیو گیپ آیا سرمایہ کاری پر عائد 25فیصد ٹیکس بڑھا کر 29فیصد عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تنخواہوں میں 6کی بجائے 10فیصد اضافے میں سے 4 فیصد کا خلاء نئے ٹیکسز سے پُر ہو گا، ذرائع وزارت خزانہ فنانس بل 2025 کی منظوری سے قبل ہی حکومت مِنی بجٹ لے آئی، مزید ٹیکسز لگا دیے گئے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے اور سولر پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی گئی جب کہ 36 ارب روپے کے مزید ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیرمحمد تونیو نے این ایف کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر NLF کراچی کے صدر خالد خان سے بجٹ 2025 کے مسائل پر نشست ہوئی۔ خیر محمد تونیو نے حکومت کے بجٹ کو مزدورو ں پر خو د کش حملہ قر ا ر دیا ہے۔ کم ازکم تنخواہوں میں اضافہ نہیںکرنا جبکہ سر کا ری ملا زمین کی تنخو اہو ں میں 10فیصد اضافہ کر کے سر کا ری ملازمین کے منہ پر طمانچہ ما را ہے۔ حکو مت پنشن میں اضا فہ کیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے متر ادف ہے۔ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نا بجٹ کا انتظار نا کسی تہوار کا...
فاطمہ بھٹو—فائل فوٹو مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ایران پر بم باری کر کے امریکی صدر ٹرمپ امریکی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حکومتی ایوان کی مرضی کے بغیر ایران پر حملہ کیا اور نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل برسادیے، جن کے نتیجے میں تل ابیب ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں 86 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں اسرائیلی فوج کی 14 تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، سپورٹ بیسز، بایولوجیکل ریسرچ سینٹرز شامل ہیں۔ایران نے دعویٰ کیا کہ لانگ رینج میزائلز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت...
شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔ تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے میڈیا نے دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملے کی اطلاع دی ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔ شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاص طور پر بحرین اور کویت نے ہنگامی اقدامات اور حفاظتی پالیسیوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ سعودی عرب میں بھی ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بحرین کی حکومت نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ملک گیر ریموٹ ورک پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، یہ فیصلہ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں فوری طور پر نافذ العمل ہے، البتہ ہنگامی خدمات اور اہم شعبے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔بحرینی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ...

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر قائد آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زمین کے اندر گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ 8 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 55 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث یہ زلزلے آ رہے ہیں، یہ سلسلہ کب تک رہ سکتا ہے اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ...
اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا لیکن اپنا دفاع جاری رکھیں گے اور اس جنگ میں بھی پہلی جنگوں کی طرح کامیاب ہوں گے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ہمارے دفاع میں شامل نہیں ہے۔ اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پریس کلب میں امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور انہوں نے کہا کہ 13 جون کو امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات طے تھے، اس کے باوجود اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کیا اور ہمارے کمانڈرز، سائنس دانوں اور شہری آبادی کو شہید کیا گیا۔ انہوں...
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو یہ اس کی سب سے بدترین غلطی ہو گی۔ امریکی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں ہے، ایران میں جنگ نہیں چاہتے، دنیا 24 گھنٹے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ محفوظ اور مستحکم ہے، ایران کے خلاف کسی باقاعدہ فوجی آپریشن کا منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہے، ہماری پیشکش ابھی بھی موجود ہے، ایران میں حکومت کی تبدیلی امریکا کا مقصد نہیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ کہنا بالکل ٹھیک ہو گا کہ ایران کے...
اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ (یو این) کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے مظالم کر رہا ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔نائب...
ماسکو: روس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ، آئی اے ای اے اور دیگر اداروں سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملے، پیش کردہ جواز سے قطع نظر بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی بلا مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، دونوں ممالک...
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر چکا ہے اور دنیا کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، او آئی سی فوری مشترکہ اقدامات کرے تاکہ امریکا کی مزید جارحیت کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کا ڈھول عراق کی یاد دلاتا ہے، یہ خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں، کل کوئی اور ملک...
سٹی 42: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیمامرکز کےمطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 50 کلو میٹر تھی-زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے شمال میں 5 کلو میٹر دور تھا۔زلزلہ 8 بجکر 14 منٹ پر آیا- کراچی میں زلزلے کےجھٹکوں کی تعداد نصف سنچری عبور کرگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام نکالی گئی “مردہ باد اسرائیل ریلی” میں شرکت کی، وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی شامل تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملہ ایک بار پھر اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو ہمیشہ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، جس کا مقصد مسلم دنیا کو کمزور کرنا...