2025-10-26@15:43:35 GMT
تلاش کی گنتی: 313

«میں گھریلو»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ۔  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد کر دیا ۔  منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور...
    ویب ڈیسک : حکومت نے مقامی و گھریلو استعمال کیلئے آنے والے سامان کی تمام بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈاک ٹرمینل تک نقل و حمل کیلئے ٹریکنگ و مانیٹرنگ ڈیوائس کی تنصیب کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001ء میں مزید ترامیم کا مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور عام عوام کی آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسٹیک ہولڈر سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے پر اپنی آراء و تجاویز تین دن کے اندر اندر ایف بی آر...
    لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
    لاہور: ماڈل ٹاؤن  کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو...
    لاہور: سرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معما حل کرلیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔  ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے فارنزک آڈٹ اور رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے اور پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا ان پلانٹس پر اوور انوائسنگ کی گئی، آئی پی پیز میں تیل کی کھپت اور مہنگا فیول استعمال کرنے کے بارے میں غلط بیانی کی گئی جبکہ پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کو اسکروٹنی سے استثنیٰ نہیں ہے اور یہ آئی پی پیز کی 40 خاندانوں کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں...
    محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جارہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ...
    ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی، 19 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کھاریاں (گجرات) میں گھریلو صنعتوں کے مالکان اور انتظامی منیجرز سے ملاقات میں کہا کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح اول بنائی جائے۔ برآمدات میں اضافہ کے لیے غیرضروری درآمدات کا خاتمہ کیا جائے اور کاٹیج انڈسٹری کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔ اس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت گھریلو صنعتوں کے لیے ہر طرح کی سرپرستی دے۔ نیز غیرترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی اور آئی پی پیز، شرح سود میں ہونے والی کمی سے ہونے والی بچت کا عام آدمی کو ریلیف کا ثمر ملنا چاہیے۔ 17 جنوری کو ملک...
    لاہور  میں گھریلو حالات سے دلبرادشتہ جوان لڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 25 سالہ شائستہ کی خودکشی کا واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر لڑکی نے تیزاب پی لیا۔حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے  اس کی موت پر بات کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی  ہے۔
    بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...