Nawaiwaqt:
2026-07-24@16:16:46 GMT

مردان:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ, 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

مردان:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ, 2 افراد جاں بحق

مردان کے علاقے کاٹلنگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر اور مرکزی ملزم محبوب اور ساس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی نے گھریلو تنازع پر بیٹے ، بہو اور پوتی پر فائرنگ کی، زخمی بچی اور لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی  ہسپتال منتقل کی گئیں۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں متقولہ خاتون کے سسر، ساس اور نند کے شوہر کو نامزد کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولہ کے سسر اور ساس گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ نند کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔دوسری جانب ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ مغوی پولیس اہلکار محمد اعظم ڈیوٹی سے واپس گھر جار ہا تھا، جس کی بازیابی کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھیرا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا، مغوی پولیس اہلکار تھانہ یونیورسٹی میں تفتیشی شعبہ میں تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیس نے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک