2025-11-19@04:30:52 GMT
تلاش کی گنتی: 375
«کہ ایک جج کو»:
(نئی خبر)
امریکا نے عمان کو 122 رنز کے تعاقب میں 57 رنز سے شکست دے کر بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا دیا۔ العامرات میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 54 ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر اسپن ٹریک پر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مہمان ٹیم کو 122 رنز تک محدود رکھا۔ امریکا کی جانب سے ملنگ کمار 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونز 16، سنجے کرشنامورتی 16، آندریز گوس 14، ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 3، یاسر محمد 2، سیتیجا مکاملا 2 رنز بنا کر جبکہ کپتان منانک پٹیل، نُستوش کنیگے اور سمت پٹیل بغیر کھاتا کھولے پویلین...
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک...
کینبرا:آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ کے ہائی اسکول میں ایک استاد نے طلبہ اور والدین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ استاد جو خود کو ایک بلی کے طور پر شناخت کرتا ہے، کلاس میں بلی جیسی حرکتیں کرتا ہے اور طلبہ سے بلی جیسی آوازیں نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس غیر معمولی رویے نے والدین میں تشویش پیدا کر دی ہے اور وہ اسکول انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم یہ استاد طلبہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسے ’’مس پَر‘‘کہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ...
بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ایکس کے نام سے مشہور اس شخص کے بارے میں رپورٹنگ کے دوران سیکرٹ سروس نے مخبروں کی شناخت کی تصدیق یا تردید کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی کے بارے میں عدالتوں کو گمراہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے بی بی سی کی تحقیقات کے حوالے سے لندن ہائی کورٹ کو غلط معلومات فراہم کرنے پر عوامی سطح پر معافی مانگ لی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ایکس کے نام سے مشہور اس شخص کے بارے میں رپورٹنگ کے دوران سیکرٹ سروس نے مخبروں کی شناخت کی تصدیق یا تردید کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہےکہ بیاینہ سامنے آتے رہیں،تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پاس یہی ایک طریقہ ہے کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں آئے اس کے لیے انھوں نے یہ خط کا ذریعہ اپنایا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد عمرنے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر وہ اپنے موقف کو بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا حق ہرکسی کو حاصل ہے، پی ٹی آئی بھی عدالتوں کے ذریعے انصاف کی...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہےکہ بیاینہ سامنے آتے رہیں،تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پاس یہی ایک طریقہ ہے کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں آئے اس کے لیے انھوں نے یہ خط کا ذریعہ اپنایا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد عمرنے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر وہ اپنے موقف کو بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا حق ہرکسی کو حاصل ہے، پی ٹی آئی بھی عدالتوں کے ذریعے انصاف کی...
احمدپور شرقیہ (نیوز ڈیسک) احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا، کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکا) کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے احکامات جاری کر دیے ۔ انہوں نے پینی کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے سکے بنانے سے روک دیا ، تاہم پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے نے کہا کہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کا سکہ بنانے میں 2سینٹ سے زائد کی لاگت آ رہی ہے،جو امریکی خزانے پر بوجھ ہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک سینٹ کا سکہ ختم کرنے کی اپنی خواہش کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا لیکن...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کا سکہ بنانے سے روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے کیونکہ اسے ڈھالنے کی لاگت ، سکے کی قیمت سے زیادہ ہے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ٹروتھ“ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کے جو سکے ڈھال رہا ہے ہمیں اس کی قیمت دو سینٹ سے زیادہ پڑتی ہے اس سے بہت نقصان ہوتا ہے.(جاری ہے) صدر ٹرمپ کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک سینٹ کے سکے ڈھالنا روک دیں صدر ٹرمپ کا یہ تازہ ترین اقدام ان کی نئی...
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔اداکارہ صاحبہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور تین دہائیوں سے سامعین کے درمیان اب بھی موجود ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور ایک کے بعد ایک ڈرامے کی زینت بن رہی ہیں۔صاحبہ نے ہمیشہ کام سے پہلے اہلخانہ کو ترجیح دی، ریمبو کے ساتھ ان کی کیمسٹری بے مثال رہی اور دونوں نے فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔صاحبہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صحیح شخص مل جائے شادی کر لینی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا...
کراچی: اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔ پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق...
ویلز میں 2,573 ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر موجود ہیں، جن میں سے 360 کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔ نومبر میں پیش آنے والے کُمٹیلیری حادثے کے بعد جس میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے نتیجے میں تقریباً 40 گھروں کو خالی کرانا پڑا حادثہ نومبر میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا، جب اسٹورم برٹ کے باعث مٹی اور ملبے کا یہ ڈھیر کھسک گیا تھا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ایک اور ایبرفین سانحہ رونما ہو سکتا ہے، جس کا خمیازہ معصوم عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ جنوبی ویلز میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیروں کے قریب بسنے...
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہوگیا ، دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر پابند سلال ہیں ، عطا اللہ تارڑ
لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم...
کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں ایک علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے پر سعودی عرب کو مضحکہ خیز مشور دے ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو نے مزید کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس بہت زمین ہے وہاں فلسطینیوں کو آباد کرکے ایک الگ فلسطینی ریاست بنا دے۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اب اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو اس سے اسرائیلی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ نیتن یاہو کے اس مضحکہ خیز اور شرانگیزی پر مشتمل تجویز کو...
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جواسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر...
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ ہو، ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہم اداروں کو ٹیکس سرحدوں کے تحفظ کیلئے دیتے ہیں، لیکن وہ پارٹیاں بناتے اور گراتے ہیں، ہمارے بیڈ رومز اور واش رومز میں کیمرے لگاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ محسن نقوی کو شرم آنی...
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ دوبارہ وہی کریں گے ، ایک دفعہ عمران خان حکم دے دے ہم تمھارا چال ڈھال ٹھیک کردیں گے، میں اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ ہو کیونکہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ کے صدر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) شہباز شریفاور ان کی سیاسی جماعت کو پاکستان میں اقتدار میں آئے ایک سال ہو چکا ہے۔ تاہم ان کی حکومت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔ جیل میں قید عمران خان کی مقبولیت ملک میں اب بھی برقرار ہے اور ان کا موقف ہے کہ ان کو سزا سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ فروری 2024ء سے اب تک شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر انہوں نے آٹھ فروری کو احتجاج کی کال بھی دی۔ پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہے؟ پی ٹی آئی عمران کی وزیر اعظم کے...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدریطلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی...
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، جس کے خلاف جنگ اکیلے نہیں لڑی جا سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، اس کے باوجود ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب کر دیا تھا، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، 1700 جانیں ضائع ہوئیں اور ملک کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ وفاقی وزیر نے اسموگ کو بھی ایک سنگین...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کے لئے فوری اقدامات بہت ضروری ہیں۔اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کا فوری طور پر تدارک کرنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے، ہمیں گرین پاکستان کی طرف جانا ہو گا، ہم تاخیر نہیں کر سکتے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل رہی حکمران کو اعتراف کرلینا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر “ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے’’ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو...
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری...
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ’فاکس بزنس‘ کو بتایا کہ ’آج امریکا سے گوانتانامو بے کے لیے غیر قانونی تارکین...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگا دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خاتون نے پھندہ ،ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی پولیس نے کہا کہ زخمی شخص کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص عدنان نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔عدنان نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔
مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں. جنید اکبر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کرلیں تورہا ہوجائیں گے مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں. ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کہاتھا کہ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں...
نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دولہے کو بالی وڈ کے ایک مشہور ڈانس نمبر پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دولہا بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کے دوستوں نے اسے ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ جب بالی وڈ کا مقبول ڈانس نمبر بجایا گیا تو وہ اپنے آپ کو روک نہ سکا۔ شادی کی تقریب میں موجود مہمان دولہے کا منفرد رقص دیکھ کر لطف اندوز ہوئے لیکن نوجوان کی یہ حرکت لڑکی والوں کو پسند نہ آئی۔دلہن کے والد نے غصے میں گانا بند کروایا اور شادی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا جس سے ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا...
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا بلکہ پر امن مگر گرینڈ احتجاج ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشنز کو ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا جس میں پورے صوبے سے ورکرز شریک ہوں گے، باقی صوبوں کے لوگ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر احتجاج کریں گے، احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جنید اکبر صوبائی صدر ہیں، میں ان سے بصد احترام اتفاق نہیں کرسکتا کہ پی ٹی آئی میں نرم گوشہ رکھنے والے لوگ تھے اور اب سخت گیر موقف...
اپنے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ نون اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے۔؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے۔؟ حافظ...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا پراسس ختم نہیں ہو گا دوبارہ شروع ہو جائے گا، موجودہ صورتحال میں ایک آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت ہے اور اگر عمران خان اس میں شرکت نہیں کرے تو پھر یہ بھی بے کار ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا پراسس دوبارہ شروع ہو جائے گا اور یہ ختم نہیں ہوگا، جب بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی ملاقات ہی نہیں کر سکتی تو کیا مذاکرات کرے؟ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے تو بانی پی ٹی آئی نے ہی کرنے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے...
حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کو چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے تصدیق کی کہ 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، ان میں سے 150 غزہ پہنچے جبکہ 32 مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں بس سے اترے، جہاں ایک بڑے ہجوم نے ان کا استقبال کیا، مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے ایک قیدی کو مصر جلاوطن کر دیا جائے گا۔ اسرائیل کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے علی البرغوتی نے بتایا کہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں، حالانکہ ہم نے درد اور مشکلات کے دن گزارے۔ علی البرغوتی کا کہنا...
ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں، محکمۂ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمۂ تعلیم سندھ کا...
آج کے ڈیجیٹل دور میں نیوز انڈسٹری کا منظر بڑی تیزی سے بدل رہا ہے۔ خبریں عموماً دو طرح کی ہوتی ہیں کسی حادثے یا جنگی جھڑپ کی خبریں اچانک نمودار ہوتی ہیں پرانے زمانے میں میڈیا کی زبان میں بریکنگ نیوز وہ خبر ہوتی تھی جو اچانک واقعہ ہو جائے اب تو ہر خبر کو بریکنگ نیوز کہنے کا رواج ہے۔ حادثے یا جنگی جھڑپ یا کسی آدمی کی اچانک وفات کی خبر کے علاوہ کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جن کا پہلے سے یقین ہوتا ہے کہ فلاں پراجیکٹ کا افتتاح ہونا ہے یا کوئی اعلیٰ سطحی وفد یا سربراہ مملکت پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے یہ خبریں پہلے سے اعلان شدہ ہوتی ہیں اور ان...
گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
’جیو نیوز‘ گریب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر آئی، ایک خط نے پورے نظام کو تبدیل کر دیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بینچ ہی سنے گا، یہ ایشو پاکستان کے عوام اور نظام کی بقاء کے لیے حل ہو گا۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ آزاد جج چاہئیں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں، لوگوں کی اُمید آج عدلیہ، پارلیمان اور میڈیا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے حقوق اور عوام کے لیے جدوجہد کر رہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا مجھے اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا؟ کیا یہ خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے حوالے سے سچ بتایا جائے گا جس سے تمام کرداروں کو پتا لگ جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جیل میں...
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
کے پی میں قیام امن کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو کردار ادا کرنے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہے ہمارے اندر ایک تحریک جنم لے لیتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائل کے ووٹ بھی نہیں تھے لیکن مقتدر حلقے اس پر بھی ناراض تھے۔ ، ہم سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی لوگ ہیں ہم قوم کے پاس جائیں گے اور ہم پر پابندیاں لگا دی، پھر ایک وقت آیا امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا، میں نے مقتدر حلقوں...
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں کہ کچھ معاملات اسٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں، جرگہ عمائدین کو شکایت ریاست سے ہے۔ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کی آواز کو سنا جائے، ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے، جس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔اس سے قبل قبائلی علاقوں کے مشران نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا، جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران شریک تھے۔ یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
ہمارے معاشرے میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کو پالنے کا رجحان عام ہے۔ گھروں میں شوق کے طور پر رکھے جانے والے پرندے اور جانور جب مر جاتے ہیں، تو اکثر انہیں زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے یا کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک نوجوان، جہانگیر خان جدون، نے اس روایت کو بدل دیا ہے۔ ان کے خاندان نے ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے، جس کے تحت جانوروں اور پرندوں کی باقیات کو محفوظ کر کے ان سے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ جہانگیر خان جدون کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ ان کے دادا نے 1918 میں شروع کیا تھا، جو وقت کے ساتھ خاندان کی روایت بنتا گیا۔ ان کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کرلیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا ’دو اداروں کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملنے والا یہ قرض قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لیے ہیں، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی صدر کا عہدہ دوسری بار سنبھالا۔ حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں سوشل میڈیا ایپ ” ٹک ٹاک” کے سی ای او چو شوزی بھی شامل تھے۔اس ایپ کو امریکہ میں بار ہا پابندی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چینی کمپنی کے قائم کردہ ٹک ٹاک سوشل پلیٹ فارم نے 2018 میں امریکی مارکیٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد حاصل کرلی۔ سال 2024 کے اختتام تک ، ٹک ٹاک کے امریکہ میں تقریباً 170 ملین صارفین ہیں ، جو امریکی آبادی کا تقریباً نصف ہے۔ ٹک ٹاک کی کامیابی کی ایک اہم وجہ اس کے جدید مواد، الگورتھم اور...
منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو غیر آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا: جسٹس اطہر من اللہ
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ آج کل عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، عدالت اگر فیصلے پر عمل درآمد نہ کراسکے تو اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کیسز کی سنوائی ہوئی. جبری گمشدگی کے حوالے سے فیصلہ اسی عدالت عالیہ نے دیا، بنیادی حقوق کے بارے میں بہت سے فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملیں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے.عدالت اگر...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جمعرات کی صبح ممبئی کے علاقے لنکنگ روڈ پر ایک رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔ اداکار پر ان کے گھر میں چوری کے دوران بار بار چاقو کے وار کیے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی اور رکشہ روکنے کا کہا۔ وہ اداکار کو ان کے گھر کے گیٹ سے اسپتال لے جانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ڈرائیور کو ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ بھجن سنگھ رانا کے مطابق، ’وہ سفید قمیض پہنے ہوئے تھے جو خون سے بھری ہوئی تھی، ان کے ساتھ ایک بچہ...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد ’بند لفافے ‘ کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔واضح رہے کہ 17جنوری کو عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو...
آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک شاکا قلندرز کی ٹیم کا محمد ندیم اور دیگر آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میںمزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔پہلے میچ میں شاکاکلب نے فرینڈز کلب کوسات وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں میر فتح نے شاکا قلندرز کوآٹھ رنز سے ہرا دیا ،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر123رنز اسکور کئے ،حسن علی نے53،فہد نے24اور الیان نے11رنز بنائے ۔شاکا کلب کی جانب سے نعمان نے21رنز دے کر تین جبکہ ظہور اور ولید نے دو...
لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ زرائع کے مطابق آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے’امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی’ بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔ ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے...
غزہ میں حماس اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے۔ ہم تمام مزاحمتی گروپس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں، خاص طور پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین کو جو اسلامی جہاد کی صف اول کے ساتھی ہیں۔ یہ تعمیر، دلجوئی اور غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ ہے۔ یہ یکجہتی اور ہم دردی کا مرحلہ ہے، جس کے ذریعے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، جو تعمیر کرتی ہے، تخریب نہیں۔ ہم وہ سب کچھ دوبارہ تعمیر کریں گے جو قابض افواج نے برباد کیا ہے۔ جنگ بندی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی جوڈیشل کمیشن میں خواتین کو برابر کی نمائندگی نہ ملنے پر بول پڑے، کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن جو بنا ہے اس میں صرف ایک خاتون ہے، کیا وجہ تھی کہ خواتین کو کمیشن میں برابری کی سطح پر نمائندگی نہیں دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صنفی برابری کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے یہ کانسپٹ ہمارے رویوں میں شامل نہیں ہوسکا، میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: محسن اختر کیانی توہین عدالت کیس: صحافی رپورٹنگ کریں...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی جس میں صحافیوں کو عدالتی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ...
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت...
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے: ملالہ یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ ان کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا...
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ان کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر...
اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔ ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے، جمہوریت ہی نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے، وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے، جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں، ہم اندھیرے کو روشنی ہی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے، اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی...
اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا اُن کو روشن مستقبل کے حصول سے روکتا ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے اس کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔ رابطہ عالم اسلامی اور حکومت پاکستان کے زیرِاہتمام بین الاقوامی سکول گرلز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت 150 بین الاقوامی شہرت کی...
مشہور کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں ایک بائیوگرافر سیٹھ ابراہمسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسک “شدید ذہنی دباؤ” کا شکار ہیں اور ان کی موجودہ حالت امریکی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سیٹھ ابراہمسن خود کو ایلون مسک کا بائیوگرافر کہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کئی پوسٹس میں لکھا کہ مسک کی ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور دباؤ کے حوالے سے ان کے اپنے اعترافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ایلون مسک کے رویے کو پچھلے دو سالوں سے ٹریک کیا ہے، اور ان کے خودساختہ مسائل کی بنیاد پر یہ...
محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے نالے میں قائم غیرقانونی جھونپڑیوں کو مسمار کردیاگیا،جب کہ غریب خاندان سامان اکھٹا کررہا ہے
محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے نالے میں قائم غیرقانونی جھونپڑیوں کو مسمار کردیاگیا،جب کہ غریب خاندان سامان اکھٹا کررہا ہے
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں...