2025-10-14@15:04:02 GMT
تلاش کی گنتی: 13533

«دیں تو»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سیشن کورٹ کے جج سید نجف کاظمی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری طرف سے مہیا کیا گیا ریکارڈ پولیس نہیں لے رہی اور اسے پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی۔انویسٹیگیشن آفیسر نے بتایا کہ جو بھی ریکارڈ دیا گیا ہے وہ ضمنی کا حصہ بنا دیا ہے، ملزم گوگی بٹ 4سے 5مرتبہ تفتیش میں شامل ہوئے ہیں سب ریکارڈ میں منسلک ہے۔(جاری ہے) وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہے کیس کو ملتوی کیا جائے، ہم...
    کراچی: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل سیکٹر میں کارٹلائزیشن ثابت ہونے پر دو بڑی نجی اسٹیل کمپنیوں پر ڈیڑھ ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ سی سی پی کے مطابق دونوں اسٹیل ملز گزشتہ تین سال کے دوران قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث پائی گئیں اور اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خام اسٹیل کی فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سی سی پی کے آرڈر کے تحت ایک نجی اسٹیل مل پر 64 کروڑ 83 لاکھ روپے جبکہ دوسری پر 91 کروڑ 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیصلہ چیئرمین کمپٹیشن کمیشن...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز 26ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کر دی ہے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین پر انحصار کرتے ہیں، وکلا بھی آئین پر انحصار کرتے ہیں، جب تک آئین میں کوئی مزید ترمیم نہیں ہوتی، ہمیں موجودہ آئین پر ہی عمل کرنا ہوگا.(جاری ہے) 26 ویں ترمیم کو گزشتہ سال اکتوبر میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، عدالتی اختیارات اور مدتِ ملازمت میں تبدیلی سے متعلق ہے، اس ترمیم نے عدلیہ کی خودمختاری پر اثرات کے باعث سیاسی جماعتوں اور قانونی ماہرین کے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 19 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا...
    اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہو گا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل کیس میں نامزد 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ ملزمان محمد ارشد، محمد خالد، قاضی جنید، طلاء محمد اور محمد عاطف عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں، ملزمان اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے جنہوں نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی۔ پراسیکیوشن کےم طابق ملزمان نے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 20اکتوبر کو گواہوں...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔...
    پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں...
    سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے، عدالت عظمیٰ کا آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔گزشتہ روز آئینی بینچ نے فریقین کو سننے کے بعد کیس کی سماعت کا لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا تھا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت 27 جنوری 2025 کو ہوئی تھی۔گزشتہ سماعت پر فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ درخواستوں کی لائیو اسٹریم کی بھی گزارش کی گئی تھی۔
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ اس اہم معاملے کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ قبل ازیں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ سماعت کے دوران ترمیم کے آئینی دائرہ کار اور اختیارات پر دلائل دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہے۔ سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم سے متعلق...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ...
    فنانشل اکیڈمی فورم 2025 کا چوتھا ایڈیشن کل (بدھ) سے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (KAFD) کے کانفرنس سینٹر میں شروع ہوگا۔ یہ ایونٹ کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور فنانشل اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ محمد بن عبداللہ الکویز کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ #Saudi_Tadawul_Group is participating in the #Financial_Academy_Forum 2025 as a Gold Sponsor, reinforcing our commitment to a platform that convenes experts and leaders to advance the Kingdom’s financial sector. pic.twitter.com/24eANPTbqn — Saudi Tadawul Group | مجموعة تداول السعودية (@tadawul_group) October 7, 2025 فورم میں مالیاتی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز مقامی و بین الاقوامی ماہرین، فیصلہ ساز اور ایگزیکٹو رہنما شریک ہوں گے۔ ’ہم جدت لاتے ہیں تاکہ بااختیار...
    چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق نے شوگر ملز کی ٹریبیونل کیخلاف اپیل پر سماعت کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کہ  آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ...
    سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے معاملے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عروب جتوئی کی ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔ عروب جتوئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان...
    مسّی ساگا: کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم  مچ گئی، جہاں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا۔ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء  تک کینیڈا میں ہونے والے اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025ء  میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات ساز اداروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔ ATS شو کینیڈا کا ایک بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے جو شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر خطوں سے شرکا کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ 2025ء  کے اس ایڈیشن میں پاکستان، چین، بنگلا دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے یہ نمائش عالمی سطح پر سورسنگ اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر ہمیں 2005 کے اُس تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے، جب پوری قوم نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ زلزلے کی بیسویں برسی ہے، اور آج پاکستان ایک زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور پُرعزم قوم کے طور پر تابناک مستقبل کی تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 2 دہائیوں بعد بھی بحالی کا کام نامکمل ان کا کہنا تھا کہ اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ اُنہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں...
    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
    نامور موسیقار اسماعیل دربار نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’انا پرست‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ ان کے ساتھ کسی بھی منصوبے پر کام نہیں کریں گے، چاہے انہیں اس کے عوض 100 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے۔ یہ بیان انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیا۔ اسماعیل دربار نے ماضی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کامیاب فلموں ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ میں بطور موسیقار کام کیا تھا، جن کی موسیقی کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کی ہدایت کاری کے لیے کتنامعاوضہ لیا؟ اسماعیل دربار کے مطابق تنازع اُس...
    ٹیکساس نیشنل گارڈ کے دستے شکاگو کے قریب الینوائے میں آرمی ریزرو سینٹر پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جو ٹرمپ انتظامیہ کے اس متنازع منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مختلف امریکی شہروں میں فوجی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے صدر ٹرمپ پر فوج کو ’سیاسی مہرے‘ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ شکاگو اور الینوائے کی حکومت نے عدالت سے اس اقدام کے خلاف رجوع کر رکھا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے داخلی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے لیے نیشنل گارڈ کی مدد لینے کا عندیہ دیا ہے،...
    ایکواڈور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد احتجاجی لہر کے دوران صدر ڈینیئل نوبوآ پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ منگل کے روز ایکواڈور کی وزیرِ ماحولیات و توانائی اینیس مانزانو نے بتایا کہ صدر نوبوآ کی گاڑی پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ صوبہ کانیار میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ تقریباً 500 افراد نے صدر کے قافلے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا۔ گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ وزیر کے مطابق، صدر نوبوآ محفوظ ہیں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنا، پتھراؤ کرنا اور سرکاری املاک کو...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما علی امین گنڈاپور نے 12 جولائی کو لاہور میں عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی کے دوران 90 روزہ تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم 90 دن میں عمران خان کو رہا کرائیں گے ورنہ سیاست چھوڑ دیں گے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ اب جبکہ اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں تو یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا علی امین گنڈاپور اپنے وعدے کے مطابق سیاست اور وزارتِ اعلیٰ کا منصب چھوڑ دیں گے؟ 12 جولائی کو پی ٹی آئی قیادت...
    راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا  کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول  کیلئے  تیار...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں شامل تھے ۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف چھتیس درخواستوں پرسماعت براہ راست دکھانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس جمال...
    کراچی (این این آئی)سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے صدر مملکت کی طلبی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے کے بعد وزیرداخلہ کی سندھ کے وزرا سے ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار  کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کیا...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج پھر کرے گا۔ ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اپنایا کہ کمپنیوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ ایف بی آر کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا کیس ٹیکس ریٹرن سے متعلق ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے ان کی دلیل تسلیم نہ کی تو ان کے مؤکلین کے حقوق متاثر ہوں گے۔ 2001ء کے آرڈیننس میں کوئی ابہام نہیں، اس کا ماضی سے جائزہ نہیں لیا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس  کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی...
    پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کے حالیہ سیاسی بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہی پرانی سیاست ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے جو 1997 میں مسرت شاہین کے نام سے لانچ کی گئی تھی۔ فراز مغل نے کہا کہ مولانا خاندان اب سیاسی مسرت شاہینوں کے سہارے اپنی دم توڑتی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاءالرحمان کو پہلے اپنے حلقے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی سیاسی حیثیت دیکھنی چاہیے، جہاں کے عوام نے مولانا خاندان کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف  درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 36 درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل،  جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ براہ راست نشریات عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاہم اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے، اس کا غلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر تے ہوئے عمران خان کو اگلی سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رہا ہوں۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی...
    ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز (رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویومیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر رہی ہے‘ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل...
    ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی سرپرستی ، 5/872, 6/284 پر بالائی منزلیں تعمیر تعمیراتی مافیا کے ہتھکنڈوں سے انسانی المیوں کا خطرہ ، شہری انتظامیہ مکمل ناکام شہر قائد کے گنجان آباد اور تاریخی علاقے لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی طور پر کھڑی کی جانے والی بلند و بالا عمارتوں نے نہ صرف مقامی رہائشیوں کی زندگیاں دشوار بنا دی ہیں بلکہ ایک بڑے انسانی المیے کے امکان کو بھی پیدا کر دیا ہے ۔ان غیر محفوظ تعمیرات نے نقل و حمل، ہوا اور روشنی کے راستے بند کر کے علاقے کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے ۔جرآت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقے کے ایک بزرگ رہائشی عبد الستار کا کہنا ہے کہ”ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) چینی بحران،حکومتی انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز کو کلین چٹ دیدی گئی۔ملک میں چینی کے بحران کی ذمے داری موسمی حالات سے گنے کی پیداوار میں کمی پر ڈال دی گئی،شوگر ایڈوائزری بورڈ کو بھی قیمتوں میں اضافے سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی دستاویزات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ حکومتی پالیسیوں اور فیصلوںکے باعث نہیں ہواہے بلکہ چینی کی پیداوار میں کمی فطری عوامل کی وجہ سے تھی جو انسانی قابو سے باہر ہیں۔ وزارتی دستاویز ات کے مطابق کسی فرد یا ادارے کو کم پیداوار یا قیمتوں کے بحران کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا ہے، حکومت اب چینی کے شعبے کو...
    مملکت ِ پاکستان چند اکائیوں پر مشتمل ایک ایسا حسین گلدستہ ہے جس میں کھلتے ہوئے پھولوں کی خوشبو سے یہ وطن مہکتا ہے۔ کشمیر کی جنت نظیر وادیاں ہوں یا گلگت بلتستان کے برف پوش بلند و بالا پہاڑ، بلوچستان کے نیلگوں ساحل ہوں یا خیبر پختونخوا کی بل کھاتی وادیاں اورشور مچاتے چشمے، سندھ کی قدیم تہذیب کو اجاگر کرتی ٹھٹھہ کی شاہ جہانی مسجد ہو یا مکلی کا تاریخی قبرستان اور پنجاب کے سرسبز لہلہاتے کھیت ،یہ سب اس مملکت خداداد کے وہ پھول ہیں جن کی ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے آبیاری کی۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی یہ ریاست ہمیشہ دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی رہی ہے۔ وہ اس گلدستے کو بکھیرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کہا ہے کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ مزید موثر انداز میں غزہ جانے کا اعلان بھی کیا۔سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی سفیر اجمل اقبال کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے خیریت پوچھی اور صورتِ حال معلوم کی۔ مشتاق احمد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پورے قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور قائدین کا شکریہ ادا کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کہا ہے کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ مزید موثر انداز میں غزہ جانے کا اعلان بھی کیا۔سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی سفیر اجمل اقبال کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے خیریت پوچھی اور صورتِ حال معلوم کی۔ مشتاق احمد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پورے قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور قائدین کا شکریہ ادا کیا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی درخواستوں پر نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے جو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے انتظامی فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھی اور اس کے بعد جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی الگ،الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججوں نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی...
    پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اہلکار صفدر خان کے قتل میں مبینہ طور پر ان کا اپنا جگری دوست اور پولیس اہلکار ملوث نکلا ہے تاہم ملزم پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ 8 ستمبر 2025 کو تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل کے قریب اراضیات سے اے ایس آئی صفدر خان کی لاش ملی تھی اور ابتدا میں شبہ تھا کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، جیوفینسنگ اور دیگر شواہد کے ذریعے وہ قاتل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی...
    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کے اجلاس میں شریک پاکستان، چین، روس، ایران اور بھارت سمیت بڑی علاقائی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ریاستیں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ملک کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ یہ اعلامیہ پیر کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری کیا گیا۔ اجلاس اس وقت ہوا جب چند ہفتے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن بگرام ایئر بیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہےکیونکہ یہ چین کے...
    پاکستان تحریکِ انصاف نے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر پارٹی کی خاموشی سے متعلق الزام حقائق کے منافی ہے۔ تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اپنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مختلف بیانات اور تحریری مؤقف پارٹی کے سرکاری پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، جن میں اسرائیلی حملوں کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی ضمیر کی بیداری کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟ بیان...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کو دکھ یا رنج پہنچا ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں، کیونکہ ان کی نیت کسی کی تضحیک یا بے ادبی نہیں تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کی تقریر کا مقصد صرف ایوانِ بالا کی بالادستی کا اصول اجاگر کرنا تھا، نہ کہ کسی فرد یا ادارے کو نشانہ بنانا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی ایمل ولی خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ روز ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم...
    پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبۂ دینیہ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ علمی و فکری نشست ایمان افروز اور روحانی فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے قومی مرکزی کچہ پکہ میں مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام پُرمعارف اور روحانی علمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، یہ سعادت مولانا سید شمیم حسین نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض مولانا تطہیر حسین اور مولانا شفاعت حسین نے انجام دیے۔ مہمانِ خصوصی میں سید نعیم الحسن نقوی تھے، جبکہ مقررین میں مولانا اقبال بہشتی، مولانا احسان اللہ محسنی اور مولانا سید اعوان علی شاہ تھے۔ تمام مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور...
    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام...
    پٹیشن میں گراں فروشی اور آٹے کے بحران سمیت اشیائے خور و نوش کی قلت پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ سے متعلقہ فریقین کوفوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت سمیت ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ پٹیشن میں گراں فروشی اور آٹے کے بحران سمیت اشیائے خور و نوش کی قلت پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ سے متعلقہ فریقین کوفوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشن محمد حمدان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف سیکرٹری کے پی، سیکرٹری نیشنل فوڈ اتھارٹی اینڈ ریسرچ، ایڈوکیٹ...
    ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کر لی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صنم جاوید کے اغواء میں ملوث نامعلوم افراد کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر  جنید  اکبر  نے  مطالبہ کیا ہےکہ صنم  جاوید کی گرفتاری  پر  خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت  اپنی  پوزیشن  واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو  اسمبلی بلا کر  وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں  آفیسر میس کے سامنے سے  پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
    ویب ڈیسک : مولانا فضل الرحمان  نے وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈا پور  کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے  جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اس لیے  وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔جیو نیوز کےلیے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔ شعلےاگلتی زبانوں میں سیزفائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ عظمیٰ بخاریوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کی سیاسی جماعتوں سے توقعات ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری قصور آئے تو مریم نواز کی تعریف کی۔انہوں نے...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی کے شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔ چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، وقار مہدیپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نےکہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔ اس دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملک کے بہتر مفاد میں یہ اتحاد قائم رہے گا، دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت میں تعلق ہے کوئی دوری نہیں۔طارق فضل چوہدری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کارکن خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت کو فوری طور پر بتانا چاہیے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کے پس منظر میں اصل صورتحال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کے پشاور سے مبینہ اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی میں طلب کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں۔ یاد رہے کہ پشاور میں ایک خاتون وکیل نے آفیسرز میس کے قریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے اور اگر وہ امریکی قیادت میں پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے کو قبول کر لیتی ہے تو یہ غزہ جنگ کے خاتمے کی شروعات ہوسکتی ہے۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے یورونیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرلیا ہے، اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے۔ اگر وہ اس پر عمل کرتی ہے تو امن قائم ہوسکتا ہے، ورنہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل حمایت کے ساتھ حماس کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے دو اہم حصے ہیں، پہلے مرحلے میں تمام...
    کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا ہے۔ اس غیر معمولی مہنگائی نے شہریوں کے گھریلو اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولرسوئنگ کے سلطان  وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں چیک اینڈ بیلنس  نام کی کوئی چیز نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے ایک مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے ایک  جاسوس کی گرفتاری کی خبر چلائی، جس کا نام وسیم اکرم  بتایا گیا اور حیرت انگیز طور پر اس خبر کے ساتھ ان کی اپنی تصویر استعمال کردی۔وسیم اکرم نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ  یار تم لوگ آخر ہو کون؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، خبر چلانے...
    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔  ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا ہے۔ وہ صوبے کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ایک دن بھی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔  جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صوبے میں بڑھتے معاشی اور انتظامی مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام مہنگائی، بدانتظامی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت ان مسائل...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں پیش آئے، جن میں سب سے زیادہ 11 اموات مدھیہ پردیش میں ہوئیں۔ واقعے کے بعد ملک کی متعدد ریاستوں میں مذکورہ کھانسی کے سیرپ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی گئی، جس کے باعث دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک ڈاکٹر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ...
    محکمہ موسمیاتِ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بڑی ارضیاتی پلیٹوں (عربین، یوریشیائی اور بھارتی) پر واقع ہے. مختلف فالٹ لائنز کی وجہ سے اس خطے میں ارضیاتی حرکات اکثر پیش آتی رہتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں آج 4 بج کر 36 منٹ پر زلزلہ آیا. جس کی گہرائی 138 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش خطہ تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی ماہ کے اوائل میں کراچی کے...
    لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئےسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں. ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے قابل فخر ہے. اگر پولیس کی وردی پہن سکتی...
    عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین کیلئے موزوں ترین شخصیت کی تلاش، بیس اکتوبر سے پہلے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی دوسری مرتبہ مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد یکم اکتوبر سے چیئرمین پیمرا کی پوسٹ خالی ہے۔ محمد سلیم بیگ کومسلم لیگ ن کی حکومت میں شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمی کے دوران 2018 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں طویل مقدمہ بازی کے بعد بطور چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، عمران خان کی حکومت میں دوبارہ انہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ چینی بحران پر حکومتی انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز کو کلین چٹ دے دی گئی، ملک میں چینی کے بحران کی ذمہ داری موسمی حالات سے گنے کی پیداوار میں کمی پر ڈال دی گئی، شوگر ایڈوائزری بورڈ کو بھی قیمتوں میں اضافے سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی دستاویزات کے مطابق ملک میں چینی کے حالیہ بحران اور قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت نے شوگر ملز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو کلین چٹ دے کر بری الزمہ قرار دے دیا اورچینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری موسمی حالات اور فصلوں کی بیماریوں پر ڈال دی ہے۔دستاویزات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ حکومتی پالیسیوں...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت سمیت ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ پٹیشن میں گراں فروشی اور آٹے کے بحران سمیت اشیائے خور و نوش کی قلت پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ سے متعلقہ فریقین کوفوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشن محمد حمدان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف سیکرٹری کے پی، سیکرٹری نیشنل فوڈ اتھارٹی اینڈ ریسرچ، ایڈوکیٹ جنرل کے پی اور فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوفریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خوراک کی قلت خصوصا آٹا بحران اور آزاد تجارت نہ ہونے سے صوبے کے عوام...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں عدالت نے بری کر کے...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے ایک نجی بینک میں دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد 15 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 6 سے 7 حملہ آور اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی لے اڑے۔ واقعے کے دوران بازار میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکانداروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔ ڈکیتی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبہ بھر میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 77 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جس کے بعد اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 98 تک جا پہنچی ہے، یوں صوبے بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 880 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں چارسدہ اور مردان سرِفہرست ہیں، جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے مرکزی بازار میں واقع نجی بینک میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح افراد بینک سے پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 سے 8 مسلح افراد نے اچانک بینک میں داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے رقم نکال لی۔ واردات کے دوران بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ دکانداروں اور شہریوں نے خوف کے باعث دکانیں بند کردیں، ڈکیتی کے بعد بازار میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
    سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں...
    پاکستانی ماڈل و میزبان فضا علی اپنے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ کا 2 سال قبل دیا گیا ایک انٹرویو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا چلا گیا، اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا تھا کہ’ ایک شو کے دوران مجھے ٹاک بیک پر کوئی بات بری لگی اور میرا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، اسی دوران میری ٹیم مجھ سے پائے کھلانے کی ضد کررہی تھی کیوں کہ میں کھانا اچھا بناتی ہوں لہٰذا میں نے غصے میں ہی اپنی ٹیم کو پائے کھلانے کا فیصلہ کیا، گھر جاکر میں نے پائے بناتے ہوئے گھر میں...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کو ان کا اندرونی مسئلہ قرار دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں علامہ ناصر عباس یا محمود اچکزئی کی نامزدگی کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ آپ تبصرہ کرسکتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں کوئی اہل نہیں تھا یا ان کے اپنے لوگوں پر ان کے لیڈر کا اعتماد نہیں تھا لیکن محمود اچکزئی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو...
    نو مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ...
    تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔ صدر لائی نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام ‘دی کلے ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو’ پر گفتگو کے دوران کہی، جو امریکا کے 400 سے زائد ریڈیو اسٹیشنز پر نشر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر وہ شی جن پنگ کو مستقل...
    کے پی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 21 مریض ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ اور ایم ایم سی مردان میں داخل ہوئے۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں ایچ ایم سی میں 11، ایل آر ایچ میں 7 اور کے ٹی ایچ میں 5 مریض داخل ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہری پور میں 17، ڈی ایچ کیو باجوڑ میں 6، اے ٹی ایچ میں 3، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 5 اور 2 مریض مفتی محمود میموریل اسپتال ڈی آئی خان میں داخل ہیں۔ کے پی میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 276 ہے۔ اب تک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے بانی اور بشریٰ بی بی کی 28اکتوبر تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری روک دی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔ مزید :
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی، مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ اگر سپریم کورٹ ہماری دلیل نہیں مانتی تو ہمارے حقوق متاثر ہوں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ ایف بی آر کے وکلاء نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے، کمپنیز کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے استثنا حاصل ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے ہے۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ اگر سپریم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان ان لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف  درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی جبکہ لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ہماری درخواست پر اعتراضات لگے،اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی ہے،استدعا ہے پہلے چیمبر اپیل پر فیصلہ کیا جائے۔ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج آئینی بنچ نے مشاورت کے بعد درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ خواجہ حسین...
    ذرائع کے مطابق خطے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں، بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے خطے میں خوف و دہشت کی فضا پائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں حالات مسلسل کشیدہ ہیں جہاں لہہ اور کرگل اضلاع میں سخت پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں، بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے خطے میں خوف و دہشت کی فضا پائی جاتی ہے۔مقامی تنظیموں کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور لہہ اپیکس باڈی نے لداخ انتظامیہ کی طرف سے شہری ہلاکتوں کی مجسٹریل تحقیقات...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس آمین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے شروع کر دی۔ سماعت کے آغاز پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، جن کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استدعا ہے چیمبر اپیل پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: 26ویں آئینی ترمیم کیس: مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر شاہد جمیل نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر بھی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے اعتراضات...
    پشاور: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند، چترال، صوابی اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) نے کانفرنس کے شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں مؤثر کردار کو سراہا۔ شرکاء نے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللّٰہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں  عدالت نے بری کر کے گھر جانے کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللّٰہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس...
    ویب ڈیسک :  سعودی عرب کا کاروباری وفد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔  عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفد کی قیادت پرنس منصور بن محمد السعود کریں گے۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔   سرمایہ کاری ٹیکنالوجی، کھیلوں کےسازوسامان، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں ہوگی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  رپورٹ کے مطابق پاکستان سرکاری اداروں اور پیٹروکیمیکل پلانٹ میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔  دفاعی پیداوار میں بھی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودی عرب ریکوڈیک منصوبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔  غیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار کیاکہ آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے  مطابق سلمان صفدر نے کہاکہ میرے موکلان پر جیولری گراف سیٹ سمیت دیگر تحائف لینے کا الزام ہے،صہیب عباسی اور انعام شاہ گواہان ہیں اور اگلے صفحے پر ملزمان کی لسٹ میں بھی شامل ہیں،توشہ خانہ ون کیس میں 31جنوری 2024کوسزا دی جاتی ہے۔ قبل ازیں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی...