2025-10-06@00:45:31 GMT
تلاش کی گنتی: 11131

«پاکستانی بینکوں»:

(نئی خبر)
    علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی جہاد کرنا چاہتا ہے تو فوج میں شامل ہوکر کرے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سویت یونین کے آنے کے بعد ہم نے جہاد کیا لیکن وہ ریاست کی اجازت سے ہوا، اس کے بعد جو فساد ہوا اسے جہاد نہیں کہا جاسکتا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علما نے ‘پیغامِ پاکستان’ میں واضح فتویٰ دیا کہ پاکستان کے اندر مسلح جدوجہد جائز نہیں، پاکستان کا آئین اسلامی دستور ہے، اگر کوئی نظام کو نہیں مانتا تو شہریت سے دستبردار ہوجائے۔ اگر پاکستان کے شہری ہیں تو وعدہ کررہے ہیں کہ آئین و...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں.(جاری ہے) سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے لکھا کہ انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلی سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو 1988...
    پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 19-2018 میں 21.9 فیصد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مختلف جھٹکے ہیں، جن میں کوویڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور میکرو اکنامک دباؤ شامل ہیں ،لیکن اس کی ایک وجہ وہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل بھی ہے، جس نے ابتدائی کامیابیاں تو دیں لیکن اب اپنی حد کو پہنچ چکا ہے۔ ری کلیمنگ مومنٹم...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔ اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت کردی جب کہ اجلاس میں  پی ایچ افی کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دیا گیا۔ شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا جسے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے درست قرار دے دیا۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کرانے کی ہدایت دی جس پر طارق بگٹی نے 2 ماہ میں انتخابات کرانے کی...
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ  مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ  جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہٰذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ  گریٹر اسرائیل اور  اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہے، کیونکہ دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا اقوام متحدہ میں...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
    جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب  منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ  کے چیئرمین  مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
    نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے لکھا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان دولتِ مشترکہ کے ’کنیکٹیوٹی ایجنڈا‘ بڑھانے میں سرفہرست رہے گا: اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کیلئے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات  کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی...
    لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ...
    شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔...
     اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
    اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
    اسلام آباد:۔ پاکستان میں منگل23 ستمبر کوعام تعطیل کی خبروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، سرکاری حکام کے مطابق اس سلسلے میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جس کے باعث عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میںبے چینی پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ ( 23ستمبر2025) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بعض واٹس ایپ گروپس میں “حکومتی نوٹیفکیشن “کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ آج منگل کو تعطیل ضرور ہے لیکن صرف سعودی عرب میں،...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو...
    فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیاجنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایک بار پھر خلا کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سپارکو آئندہ ماہ ایک جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا جس سے زیرِ زمین معدنی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، سیلاب، گلیشیئر کے پگھلاؤ، فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلقہ تحقیق کو بھی نئی جہت ملے گی۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے ازنیٹ، یعنی انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناصرف اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے بلکہ خلا اور سیٹلائٹ امیجری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلیے مشاورت ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا تھا کہ رولز بنانے کیلیے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
    سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ نائب قونصل جنرل سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا۔ اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔ شاہراہ دستور، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو پر لگی سبز لائٹوں نے بھی شہر میں سما باندھ دیا۔ شاہراہ دستور اور...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ دولتِ مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس (CFAMM) میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے دولتِ مشترکہ کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت اور رکن ممالک کے اس منفرد فورم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر درپیش متعدد بحرانوں کے تناظر میں دولتِ مشترکہ کو امن، مذاکرات اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی  دی۔ اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔ سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین  کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام  کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20  لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔ محسن  نقوی نے کا آئی سی   سی  ویمنز  کرکٹ  ورلڈ  کپ  کے حوالے  سے  ٹیم کے لئے نیک  خواہشات  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر  کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ  کریں  ۔کامیابی  ہمیشہ  ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔
    پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کولمبو(سب نیوز)پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )سری لنکن کپتان چیراتھ اسالانکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش سے شکست کوبھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے۔ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران چیراتھ اسالانکا نے کہا کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شکست کو بھول گئے ہیں، دبئی میں دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ جیت جائیں تو ٹورنامنٹ میں آسانی ہوجائے گی۔چیراتھ اسالانکا نے یہ بھی کہا کہ ہر بار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنایا جائے ، پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ ملے گا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے،زرعی تحقیق کو براہ راست کسانوں اور صنعت کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے ۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ایک وفد کے ساتھ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی اصلاحات اور تبدیلی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان...
    پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاک سعودی معاہدے پر پی ٹی آئی اور ‎عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاس ہے۔ پاک سعودی معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے، سب کو معلوم ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے،ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، جعلی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دے،...
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا، تاہم تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہمان ٹیم کی پوری اننگز صرف 115 رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان لاورا وولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ باقی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو...
      ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت مقابلے میں پیش آنے والا ایک فیصلہ اب عالمی سطح پر موضوعِ بحث بن چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر تھرڈ امپائر روچیرا پلیاگروگے کے خلاف آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب فخر زمان نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی۔ گیند بظاہر ایج ہو کر وکٹ کیپر سنجو سامسن کی جانب گئی، مگر چونکہ کیچ زمین سے بہت قریب تھا، اس لیے آن فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو ریفر کر دیا۔ فخر زمان کو...
    پاکستان حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، جبکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف معاہدے سے متعلق پالیسی بیان پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا جس میں معمول کا پارلیمانی ایجنڈا، قانون سازی، مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی اور پاکستان کے نظام صحت کو بہتر بنانے کے لئے باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ورلڈ بینک کےاعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے کے لئے جاری اقدامات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ورلڈ بینک...
    لاہور: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93...
    چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
    حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کیا جائے گا، اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیر دفاع خواجہ آصف پاک سعودیہ معاہدے پر پالیسی بیان دیں گے۔خیال رہے کہ 17 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران  سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے  تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .(جاری ہے) ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ...
    افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی جبکہ دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکا سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے، افغان حکومت نے امریکا کو یاد دہانی کروائی کہ دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے۔ دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی...
    پاکستان ایک بار پھر خلا کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سپارکو آئندہ ماہ ایک جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا جس سے زیرِ زمین معدنی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، سیلاب، گلیشیئر کے پگھلاؤ، فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلقہ تحقیق کو بھی نئی جہت ملے گی۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے لاہور میں ازنیٹ، یعنی انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے بلکہ خلا اور سیٹلائٹ امیجری کے میدان میں نمایاں...
    لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج  کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری...
    ویب ڈیسک : گزشتہ چند روز سے 23 ستمبر کی چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں، تاہم عام تعطیل کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔  23 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل "حکومتی نوٹیفکیشن” کے نام سے جعلی دستاویزات شیئر کی جارہی تھیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس طرح کی خبریں زیرِ گردش تھیں، جس کے بعد عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میں چینی پائی جا رہی ہے۔  گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار حقیقت یہ ہے کہ 23 ستمبر کی تعطیل صرف سعودی عرب میں ہے، پاکستان میں کسی قسم کی کوئی چھٹی نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کم چک کے رکھ‘‘۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حارث رؤف کے حق میں لکھا کہ’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ‘‘*۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تو آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ’’6-0‘‘ کا حوالہ بھارت قیامت تک نہیں بھولے گا اور یہ لمحہ دنیا کی یادداشت میں بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران ایک...
    اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں...
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک قومی ٹیم میں شاندار واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہونیوالے ٹیمبا باووما اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مرکرم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فارم میں موجود لائنز کے بیٹرزبیرحمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اپنی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔ میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز...
    شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معافی مانگنے پر مجبور ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے، اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالم اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا...
    بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو روایتی "رائیولری" کہنا درست نہیں۔  ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو ٹیمیں 15 سے 20 میچ کھیلیں اور اس دوران ریکارڈ تقریباً برابر ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جا سکتا ہے لیکن اگر ایک ٹیم مسلسل جیت رہی ہو تو یہ رائیولری نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا:"میرے خیال میں اگر اسکور 7-7 یا 8-7 ہو تو رائیولری کہی جا سکتی ہے، لیکن اگر حساب 13-0 یا 10-1 ہو تو پھر یہ رائیولری نہیں رہتی۔ ہم نے ان سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
    پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری...
    ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا۔ بھارتی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار کے مطابق دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے، ان کے مطابق پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً 10 کے مقابلے پرایک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم اعداد و شمار اس دعوے کی تائید نہیں کرتے، دستیاب ریکارڈ کے مطابق سوریا کمار کا بیان نہ صرف مبالغہ آمیز ہے بلکہ حقائق سے بھی انحراف کرتا...
    واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں عالمی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا، یہ منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دفاعی ضروریات کا 80 فیصد سے زیادہ فوجی ہارڈ ویئر فراہم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی امریکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے   اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  10مئی کی فتح  نے دشمن کو وہ سبق سیکھایا  جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا  ،ہم نے پاکستان کوعظیم عسکری قوت بنایا   ، اب اسے معاشی قوت بنائیں گے، سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے  عظیم سفیر ہیں جو    دنیا میں ہر فورم پر  ملک  کا  دفاع کرتے ہیں ،   اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر  کے مسئلے کو حل کئے بغیر باہمی تعلقات استوار ہوسکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے،کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ،   مسئلہ کشمیر ، پانی کے مسئلہ ، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے  کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
    پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز...
    مودی سرکار کا بھیانک چہرہ مزید عیاں، سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔ بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی ’’جیوتی جوت‘‘ 22 ستمبر سے کرتارپور صاحب میں منائی جائے گی۔ بھارتی وزارتِ داخلہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ بابا گرونانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارتی حکومت کے مذہبی تعصب کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر سکھوں اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانا ہے۔ دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور مذہبی رسومات کے لیے آچکے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو روک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت میں شاندار معاونت ناقابلِ فراموش ہے ،انہوں نے...
    سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا۔بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے  0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے۔ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بورڈ پر سجائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے...
    اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ  ( آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی)  پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔  میڈیارپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 ء کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-27
    خطے نے ایک نئی کروٹ لی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس طرح خطے میں پاکستان کا کردار ایک مضبوط عسکری طاقت کی حیثیت سے مستحکم ہوا ہے جو اپنے اس تازہ تعارف کے بعد بین الاقوامی کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا کردار مستحکم کر سکے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مئی کی مختصر پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے حریف کو جس انداز میں شکست سے دوچار کیا ہے، دنیا نہ صرف اسے تسلیم کر رہی ہے بلکہ اس کے علاقائی اور عالمی کردار کا انتظار بھی کر رہی ہے۔ پاکستان ایک طویل عرصے کے بعد عالمی منظرنامے پر اس انداز میں نمایاں ہوا ہے۔ پاکستان کے نئے ممکنہ کردار...
    اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی، گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے،...
    سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایرانی وزیر مواصلات اور ہوابازیِ کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کے تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جس کے تحت ایران اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی گنجائش بڑھا کر 24 پروازیں فی ہفتہ کر دی گئی اور اس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر لائن (ہما) کی...
     ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔ فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی  پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند  سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔ واضح...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14 واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں ہو گا، چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے مسقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی، وزیرِ اعظم کے حالیہ دورے میں 29-2025ء کا ایکشن پلان ترتیب دیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، پاکستان معاشی ترقی اور خوش حالی کی نئی منزلوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔بھارت کے نائب کپتان شبمن گل نے 28 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کیے جبکہ کپتان سوریا کمار یادو بغیر کھاتہ کھولے ہی حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سمسن بھی حارث رؤف کا شکار بنے اور 17 گیندوں پر...
    دبئی: بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور میچ میں قومی ٹیم کے تجربہ بیٹر فخر زمان کو صاحبزادہ فرحان کے ساتھ اوپنر کے طور پر بیٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا تاہم ان کو کیچ آؤٹ قرار دیے جانے پر تنازع کھڑا ہوا۔ فخر زمان نے بھارت کے خلاف پراعتماد آغا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے اور ان کی بیٹنگ میں جارحیت نظر آرہی تھی، ایسا لگ رہا تھا وہ بڑا اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کا اسکور جب تیسرے اوور میں 21 رنز تھا تو ہردک پانڈیا کی گیند پر کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ قرار دیے گئے، جس کو پاکستانی شائقین غلط قرار دیا۔ قومی ٹیم...
    اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کی امن فوج کے مشن کو انتہائی مہارت اور لگن سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جبکہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، پاک فوج کے دستے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں شریک ہوتے ہیں۔ پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں...
    ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ٹاپ آرڈر بلے باز صاحب زادہ فرحان نے شاندار 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔پاکستانی بیٹرز نے بیٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ شارٹس کھیلے۔اوپنر بلے باز فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، تاہم ان کے کیچ کو بیشتر کرکٹرز نے مشکوک قرار دیا۔ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب 17 گیندوں...
    پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی ، پاکستان نے مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے مُزمل حسین بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، فائنل میچ کل پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارت،...
    سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور سردار تنویر الیاس —فائل فوٹو سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مئی میں پاک فوج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اُسے امریکا سے منتیں کرنا پڑ گئیں۔راولاکوٹ میں کنونشن سے خطاب میں تنویر الیاس نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفر آباد میں کہا تھا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاک فوج کی آپ کے لیے بہت قربانیاں ہیں، اس کی قدر کریں اور سبز ہلالی پرچم کی عزت کریں۔اُن کا...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری، وہ 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 21 رنز تھا۔ تاہم فخر کو آؤٹ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اور مداحوں نے فیصلے کو متنازع قرار دیا۔ اس وقت صاحبزادہ فرحان 6 رنز بنا کر کریز پر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کے ایشیا کپ کے دوران دبئی جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اس وقت دبئی میں نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں لاہور کے ایک گالف کورس میں نظر آ رہے ہیں۔ “Breaking news: Babar spotted in Dubai ???? … oh wait, that’s just him slicing another superb golf shot on a beautiful golf course here in Lahore ????⛳ #Lahore#Golf #PAKvIND @babarazam258 pic.twitter.com/Ynr7V16hfI — Azhar...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرزمین پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان ہمارا محافظ ہے۔ ریاست میں شائستگی کا ماحول قائم رکھنا ضروری ہے۔ راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو چکا ہے، ابھی مزید ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اللہ نے پاکستان کو...
    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اور کسی بھی ملکی آزاد و خودمختاری پر حملہ کے مترادف ہے، ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا...
    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بلے بازوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پیش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھا جائے تو اسے آسانی سے پریشر میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنجو سیمسن کا بیٹنگ انداز بھی ابھیشیک شرما سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا اسی حکمتِ عملی سے انہیں بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ عمر گل کا مزید...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔  برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے بارے میں کہا ہے کہ سیزفائر ہو چکا ہے اب ہم امن، سرمایہ کاری اور ترقی چاہتے ہیں جبکہ کشمیر، پانی کے مسئلے اور ٹریڈ کاؤنٹر ٹیررازم پر برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں خطے میں ہم ہمسایہ ممالک ہیں، یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ امن سے رہنا ہے یا لڑتے رہنا ہے، میں سمجھتا ہوں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بنیادی ستون ہے، کوئی سمجھتا ہے کشمیر کے مسئلے کے بغیر تعلقات...
    بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کے پیش نظر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو کر بانڈز جاری کیے جائیں جن میں چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز بھی شامل ہیں تاہم یورو بانڈ یا سکوک بانڈ جاری کرنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ یہ عالمی مارکیٹ کی طلب اور کم از کم ایک درجہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے بہتری پر منحصر ہے۔ پانڈا بانڈ دسمبر 2025 تک متوقع ہے اور اس کا پہلا لین دین 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی حد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ...
    جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...