2025-12-01@00:53:53 GMT
تلاش کی گنتی: 13554
«پاکستانی بینکوں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان صومالیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی لک افریقہ پالیسی کے تحت تمام افریقن ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں پرعزم ہیں۔ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ صومالیہ کے ساتھ تعلیم، تجارت اور پارلیمانی استعداد کار میں تعاون...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بھارت اور افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کی جانیں بچائی۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی...
لاہور،ملتان(نوائے وقت رپورٹ+سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27 ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آ گئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے توقیر کرکے خاتمے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ کوئی اور بڑا محاسبے سے مستثنیٰ نہیں۔ یہ ترمیم آئین سے متصادم ہے اورکسی صورت بھی قابل قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ملک امجد علی ڈوگر، سیکرٹری ڈسٹرکٹ...
اجتماع عام تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا،ترمیم آئین سے متصادم ہے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں وکلاء اور عوام کو 21تا 23نومبر مینار پاکستان اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے توقیر کرکے خاتمے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ صدر، چیف آف سٹاف یا کوئی اور بڑا محاسبے سے مستثنیٰ نہیں۔ یہ ترمیم آئین سے متصادم ہے اورکسی...
امن عمل میں شریک ہو ،دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے،شہباز شریف 18 ویں ترمیم یا این ایف سی میں مشاورت کے بغیر تبدیلی نہیں ہوگی،قومی اسمبلی میں اظہار خیال وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے لوگ بھی شامل تھے، دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، چاہتے ہیں افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور دہشت گردوں کو لگام دے۔اٹھارہویں ترمیم یا این ایف سی میں مشاورت کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان نے بڑی یکجہتی کا اظہار کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے اسٹینڈفارم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کمپنی کی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے۔ دونوں کمپنیاں ایک ہی گروپ کے انفرادی شیئر ہولڈرز کی مشترکہ ملکیت ہیں۔اسٹینڈفارم پاکستان فارماسیوٹیکل اور نیوٹرٰیسوٹیکل کے شعبے میں کام کرتی ہے اور مختلف مصنوعات ، جن میں اینٹی ریمیٹکس، اینلجیسک، وٹامنز اور منرل سپلیمنٹس، گیسٹروانٹسٹائنل ادویات، اینٹی بایوٹکس، اور سائیکولیپٹکس شامل ہیں، کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوش سے منسلک ہے۔ دوسری جانب، کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل بنیادی طور پر گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹ ہے اور اس کا فارماسیوٹیکل یا نیوٹرٰیسوٹیکل مارکیٹ سے منسلک نہیں ہے۔کمپٹیشن کمیشن کے جائزہ کے مطابق یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی سی بی چیئرمین پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے فیصلے پر وہ شکر گزار ہیں اور یہ کھیل کے اصل جذبے اور بین الاقوامی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔پی سی بی کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں.بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کردیا تھا، ہماری نشاندہی پر صرف یحییٰ آفریدی کی حد تک انہیں چیف جسٹس آف پاکستان برقرار رکھنے کی نئی ترمیم لائی گئی، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کا وقار بحال کرے گی، ہماری نشاندہی پر نئی ترمیم کی گئی جو بے ایمانی پر مبنی ہے، ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ کہتا...
شکریہ سری لنکا! دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم: سابق صدر، وزیراعظم کو جیلوں میں ٹھونسنے کا رواج، اس لیے استثنیٰ بڑی بات لگتی ہے، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سابق صدور اور وزرائے اعظم کو جیلوں میں ٹھونسنے اور عدالتوں میں گھسیٹنے کا رواج ہے، اس لیے استثنیٰ بڑی بات لگتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کا عہدہ علامتی ہوتا ہے، اس نے براہ راست معاشی فیصلے نہیں کرنے ہوتے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ صدر کو جو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے وہ اس صورت میں ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر وفاق کی علامت ہے، اور ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہوتے، صدر مملکت تمام کام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرتے ہیں۔ اس لیے...
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوام جمہوریت کے تحفظ کیلیے متحد ہو جائیں، کیونکہ یہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا تقرر نہ کرنا آئین پاکستان سے مذاق کے مترادف ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کی شناخت، اسلام اور جمہوریت، دونوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اب ملک کی جمہوری اساس کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا...
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ اب تحریک طالبان افغانستان جغرافیائی لاعلمی اور جہالت ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعیداگر ٹی ٹی اے دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو کسی دوسرے ملک کو منتقل کرلیں تو پاکستان کو خوشی ہو گی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعیداگر ٹی ٹی اے سرحد کے اس پار ہر قسم کی نقل و حرکت روک دیتے ہیں تو پاکستان خیر مقدم کرے گا ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی، ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے پرائم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں پاکستان پراسپیرٹی فورم میں شرکت کی اور فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، بزنس کمیونٹی کے رہنما، ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اب مذاکرات کی نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان رجیم سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو لگام دے، 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کاصلہ آج دنیا دیکھ رہی ہے، دہشت گردوں کولگام دیں ہم آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا خواب 19 سال بعد پورا ہوا، میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر تھا جب کہ اختلاف کرنا اپوزیشن کاحق ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔ انہوں نے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں پارٹیاں وراثت پر چلتی ہوں وہاں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کوئی انوکھی بات نہیں، ملک میں آئین اور جمہوریت کے خلاف نظام چل رہا ہے، ہم سب کو بحیثیت قوم جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلی صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے...
بھارتی ریاست آسام کے شہر کچر میں پولیس نے بنشکنڈی این ایم ایچ ایس اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نذرالاسلام بوربھویہ کو دہلی دھماکے سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ کچر ضلع کے درگاپور کے رہائشی نذرالاسلام نے دھماکے کے واقعے پر ’الیکشن آرہے ہیں‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس پوسٹ کی نوعیت قومی سطح کے حساس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے، اس لیے اس کے پس منظر اور ارادے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے واضح کیا ہے کہ فروری 2024 میں حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 23 فیصد نہیں بلکہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ 32 فیصد کا اعداد و شمار گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے مجموعی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، صرف ڈریگولیٹریشن کے بعد کے عرصے کی نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 15 فیصد کے حقیقی اضافے میں تقریباً 2.5 فیصد پیداواری یونٹس کی توسیع اور نئی مصنوعات کی تعارفی قیمت شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ ادویات پر اصل اثر تقریباً 13.5 فیصد کے قریب...
چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کیلٸے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸیگا۔ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل...
طالبان رجیم کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ3ماہ میں تجارت ختم کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہیے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہیے۔افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کریں اور متبادل تجارتی راستے اختیار کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں اور جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اس ہدایت کے بعد ایسے تاجروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی جو پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے بلکہ ان...
دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے ، افغان طالبان کی...
27ویں آئینی ترمیم پر اعلیٰ عدلیہ کے ردعمل کے بعد حکومت نے مجوزہ ترامیم پر دوبارہ غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا مکمل نام اور چیف جسٹس کے عہدے کے ساتھ ‘پاکستان’ کا لفظ برقرار رکھنے پر غور جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے سپریم کورٹ کی حیثیت بطور اعلیٰ ترین عدلیہ برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ مجوزہ ترمیم میں پہلے ‘پاکستان’ کا لفظ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے عہدے سے حذف کردیا گیا تھا، تاہم...
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو مسترد کرتے ہیں، دہشت گردی کسی مذہب، نسل یا سرحد کو نہیں مانتی، دہشت گردی قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتی۔انہوں نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 میں تمام معزز مہمانوں اور مندوبین کو خوش آمدید کہا۔کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی سفارتی کوششوں میں ایک اور سنگِ میل ہے، پارلیمانی سفارت کاری عوام کی آواز کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں مکالمہ اور تعاون ہی امن و ترقی کا راستہ ہیں، یو این چارٹر کے اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، پاکستان نے ہمیشہ...
کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
—فائل فوٹو وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ افعانستان کے بارڈر پر دہشت گرد پوسٹس چھوڑ کر بھاگ گئے۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، یہ پراکسی وار ہمارے لیے مسئلہ ہی کوئی نہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج سے پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کو بازیاب کیا، وانا میں طلبہ کو ریسکیو کیا وہ ایک تاریخی آپریشن تھا۔ پاک فوج نے ایک ایسا آپریشن کیا جو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کوئی بڑا نقصان ہو جاتا تو یہ اے پی ایس سے 10 گنا بڑا ہوتا۔ان کا یہ...
رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے، افغان طالبان کی پناہ گاہوں سے دہشت گرد ہمارے خلاف مسلسل حملے کر رہے ہیں، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنمائوں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہماری فوج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ منگل کے روز یہاں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...
اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش ہے، عالمی تعاون کے بغیر چیلنجز سے نمٹنا ناممکن ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، انسانیت کو آج کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل عالمی امن واستحکام کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہے، عالمی ادارے کمزور ہوتے جارہے ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج میں حصہ نہ ہونے کے...
لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے،سفارتی حلقوں میں تشویش افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مزید 600فلسطینی طلبہ کوتعلیم کے لیے پاکستان لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 ارب روپے کی ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ 23 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 8 ارب 10 کروڑ مالیت کا امدادی سامان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو فراہم کر چکی ہے۔ ری بلڈ غزہ کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کی سرحد کے قریب فیلڈ اسپتال کے قیام، یتیم بچوں کی سرپرستی، صاف پانی کے منصوبے، اسکول اور پناہ گاہیں بنانے، زخمی فلسطینیوں کا علاج پاکستان میں کرانے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کردیا گیا۔حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چودھری مبشر رحمن ایڈووکیٹ،نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔مزید برآں، طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس بھی کئی بار اسلام آباد پر خودکش حملوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلاجارہا ہے، جہاں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تاہم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بناسکی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (اسپورٹس ڈیسک) اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔پاکستانی باکسر برانز میڈل کے حقدار رہے ہیں ، مردوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں قدرت اللہ کو مصر کے باکسر نے3-2 سے شکست دی ۔خواتین کی 60 کلو گرام کیٹیگری میں سیمی فائنل میں فاطمہ زہرہ کو ازبکستان کی باکسر نے ہرایا۔ شکست کے بعد دونوں باکسرز کو ایونٹ میں برانز میڈل ملے گا۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جو باہمی وابستگی اور عالمی چیلنجوں سے عبارت ہے۔ جنگ و تنازع، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، اور ترقی و سلامتی میں بڑھتے ہوئے فاصلے، یہ سب ہماری دنیا سے اجتماعی، مربوط اور جرات مندانہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے میں اقوام کی وہ آوازیں جو پارلیمانوں کے ذریعے اْبھر کر سامنے آتی ہیں، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومتیں اکیلی ان پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔ انھیں دنیا کی پارلیمانوں کے تجربے، عوامی نمایندگی اور اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔ اسی احساسِ ضرورت نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو جنم دیا۔ رواں سال اپریل میں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بصیرت افروز قیادت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری ‘کستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم‘ عت اھلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،سید رفیق شاہ،علامہ سید عبد القادرشاہ شیرازی ‘شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اور ناقابلِ معافی جرم ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے پر اظہار افسوس اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی،کی وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بنا سکی، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے وانندو ہاسارنگا نے شاندار 52 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا تاہم وہ لنکن ٹائیگرز کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔دیگر بیٹرز میں سدیرا سمارا ویکراما 39، کامل میشارا 38 اور پاتھم نیسانکا 29 رنز بنا کر نمایاں...
پہلا ون ڈے،دلچسپ مقابلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے مات دیدی راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر293 رنز ہی بناسکی۔ گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز...
کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں...
شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر خودکش حملے اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن، قانون اور انسانی جانوں کے خلاف سنگین جرم ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و...
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا۔اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی جس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ بیرونی مداخلت اب کوئی راز نہیں، ایک کھلی حقیقت ہے: جسٹس اطہر من اللّٰہ کا چیف جسٹس کو خطجسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو عوامی اعتماد حاصل کرنے پر نشانہ بنایا گیا، بہادر ججز کے خط اور اعتراف سپریم کورٹ کے ضمیر...
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی : پاکستان نے لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا، سلمان علی آغا کی شاندار سنچری اسکور کی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 6 رنز بناکر آؤٹ گئے، 18 ویں اوور میں فخر زمان بھی 55 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 300 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 299 رنز اسکور کیے۔گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔ چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر...
اسلام آباد حملے کے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد حملے کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت پکڑا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور سیکیورٹی ادارے واقعات کی جامع تفتیش کر رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے وانا کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ...
فائل فوٹو، بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب پوری قوم متحد ہو کر ان فتنہ انگیز عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا تسلسل ہے، جو پاکستان میں دہشت اور عدم استحکام پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، وکلا اور سائلین...
— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت...
لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر آرامکو کے باضابطہ فیول اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ہی سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آرامکو نے پاکستانی صارفین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ’لاہور کے لبرٹی میں قائم ہمارے پہلے فیول اسٹیشن سے لے کر 50ویں اسٹیشن تک، جو اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر واقع ہے، یہ سفر آپ کے اعتماد سے ممکن ہوا، یہ سنگِ میل ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ...
اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی کسی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے،امیر جماعت اسلامی کااسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لئے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد،...
احسن عباسی: گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا انحصار بینکوں پر ہے۔ جمیل احمدنے کہا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہے،عالمی حالات بھی اس رجحان کا سبب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل خطے کی مارکیٹس کے ہم آہنگ ہونے کو ضروری بناتی ہیں۔ خطے کی مارکیٹس کے ہم آہنگ ہونے سے خدشات کم ہونگے ۔ خطے کا ہم آہنگ ہونا سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع پیش کرتی ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کریز پہ موجود ہیں۔ پہلا اوور اسیٹھا فرنینڈو نے کرایا، جس میں صرف ایک رن بنا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ سری لنکا کی قیادت چریت اسالانکا کر رہے ہیں جبکہ کمیل مشارا اپنے ون ڈے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ دن رات کے...
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی...
سینیٹ آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور آئینی بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات، پارلیمانی ڈھانچے اور ریاستی اختیارات کی نئی ترتیب کے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان ترامیم کو حزبِ اختلاف اور خصوصاً بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ بلوچستان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی جیسی سرگرم قوم پرست جماعتوں نے مشترکہ طور پر ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان...
دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا: وزیر اعظم کا بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں...
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے لیکن ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کر سکا جس کا خواب قائداعظم اور بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔ قیام پاکستان کوئی عام سیاسی جدوجہد نہیں بلکہ عظیم قربانیوں اور تمناؤں کا نتیجہ تھا، تحریک پاکستان صرف مسلم اکثریتی علاقوں تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ لوگ بھی اس جدوجہد کا حصہ بنے جو جانتے تھے کہ انہیں اپنے گھر بار اور زمینیں چھوڑنی پڑیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا، نظام کو اصل رخ پر لانا ہوگا، ہم 27ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے...
نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے نئی دہلی دھماکے کو انتخابی فالس فلیگ قرار دے دیا، بی جے پی حکومت پر انگلیاں اٹھنے لگیںبھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا: “ہر بار جب بی جے پی بحران میں آتی ہے، دہشتگردی یا بلاسٹ کا نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، فوراً پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے”کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پردیوت بوردولوی کا انکشاف: “یہ سب بہار انتخابات سے پہلے کا ایک متوقع سیاسی اقدام تھا”صحافی روی نیر نے لکھا: “بہار الیکشن کے دوران بی جے پی کمزور پوزیشن پر ہے، مزید ایسے دھماکوں کی...
نیویارک(نیوز ڈیسک)عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر سنگین خطرہ درپیش ہے ، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو آج کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، انسانیت کو درپیش مسائل سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر ہے ،سلامتی کونسل دنیا میں امن امان اور استحکام برقرار رکھنے میں ناکام ہے ،انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر میں سنگین صورتحال ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کمزور ہوتے جارہے ہیں ، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر سنگین خطرہ درپیش ہے ،...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے، وزیراعظم کا بین الاپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شروع سے سفارتکاری اور امن پر یقین رکھتا ہے، پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت سے ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور افواج پاکستان نے عسکری تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیا، جنگ جیتنے کے بعد اب ہمیں امن جیتنا چاہیے، امن ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان کی طرف سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
افغان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی درخواست کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے محسن ہیں، ترکیے کے وفد کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمارے دوست ممالک کو کوئی موقع یا امکان نظر آیا ہے اور وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ سمیت سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں اور واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے‘ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈر شپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت صرف 6 سال کے لیے بنائی جانا تھی اور اس وقت پرویز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے استثنا غیر شرعی اور غیر آئینی ہو گا اسے ہم مسترد کرتے ہیں، اسلام اور آئین میں استثنا کی کوئی گنجائش نہیں، جب خلفائے راشدین عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے توآج کے حکمرانوں کی کیا حیثیت ہے، حکمرانوں کو اور کیا چاہیے سب کچھ تو ان کے ہاتھ میں ہے اور مزید کتنے اختیارات چاہیے۔مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے،...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے دہشت گرد عناصر کو پناہ دے کر ان کی سرگرمیوں کو فروغ دیا، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے ریاستِ پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں اور جو کوئی بھی ان کی حمایت یا معاونت کرتا ہے، وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب ایران نے پاکستان اور طالبان حکومت میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے، جب کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان کے ساتھ مستقل امن کے قیام کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پائیدار امن قائم کرنا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنا ہے۔...