2026-06-02@21:09:12 GMT
تلاش کی گنتی: 5274
«پر زور دیا ہے»:
(نئی خبر)
’’بورڈ آف پیس‘‘پاکستان کی شمولیت دور حاضر کی اہم ضرورت بن کر سامنے آئی ، پاکستان دنیا کے تمام ’’پاور سینٹرز کیساتھ مضبوط تزویراتی تعلقات رکھتا ہے
لاہور ( طیبہ بخاری سے )’’بورڈ آف پیس‘‘پاکستان کی شمولیت دور حاضر کی اہم ضرورت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو تمام ’’پاور سینٹرز ‘‘ جیسے کہ امریکہ ، چین ، روس کے ساتھ مضبوط تزویراتی تعلقات رکھتا ہے ۔ سفارتی ذرائع نے ’’بورڈ آف پیس ‘‘ میں پاکستان کی تزویراتی اہمیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ پہلے بھی کئی ممالک نے اس پر اتفاق کیا ہے اور مزید ممالک کی شمولیت متوقع ہے۔ اس کے اہم مقاصد درجہ ذیل ہیں - 1. اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں کے مطابق غزہ کے مسئلے کا مستقل حل...
بھارتی شہر الہٰ آباد میں انڈین ایئرفورس کا ایک اور طیارہ خزان رسیدہ پتوں کی طرح جھولتے ہوئے تالاب برد ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں واقع کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا۔ اس ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے معمول کی تربیتی مشن کے لیے انڈین ایئر بیس سے پرواز بھری تھی۔ اس طیارے میں ایک سینیئر پائلٹ اپنے جونیئر زیر تربیت پائلٹ کو تربیتی پرواز کے لیے لے گئے تھے تاہم طیارہ واپس نہیں آیا۔ کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا البتہ ایک پولیس اسٹیشن میں مقامی افراد نے طیارہ گرنے کی اطلاع دی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ فضا میں جھولتے...
علی محمد خان: فائل فوٹو قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ مذاکرات کی بات کر رہے ہیں تو اپوزیشن لیڈر اور قیادت کو مثبت جواب دینا چاہیےعلی محمد خان نے مزید کہا کہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ بڑے بیٹھ کر گفتگو کریں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ می نے کبھی نواز شریف یا آصف زرداری کو غدار نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے، محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کی بدولت اللّٰہ نے عزت دی، اب بیچ میں وہ لوگ آگئے ہیں جن پر آپ کو بھی اعتبار ہے۔
کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ائیرلائنز کی ملکیت، زیرِ آپریشن یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر ہوگا، جب کہ بھارتی فوجی پروازیں بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 فروری 2026ء تک بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 فروری 2026ء تک بند رہے گی۔ ترجمان کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ائیرلائنز کے زیرِ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ منگل کی رات سوئٹزرلینڈ روانگی کے فوراً بعد ایک معمولی برقی خرابی کے باعث واپس ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ایئر فورس ون مختصر پرواز کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس پہنچا، جہاں یہ تقریباً 0400 جی ایم ٹی پر لینڈ ہوا۔ صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں کے مطابق ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کے کیبن کی لائٹس چند لمحوں کے لیے بند ہو گئی تھیں۔ مزید پڑھیں ٹرمپ نے چین کو بھی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت دیدی متحدہ عرب امارات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے والا خصوصی طیارہ ایئر فورس ون منگل کی شب فنی خرابی کے باعث اپنی پرواز مکمل نہ کر سکا اور واپس امریکا لوٹ آیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں برقی نظام سے متعلق ایک معمولی مسئلہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کو واپس جوائنٹ بیس اینڈریوز، میری لینڈ لے جایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ منگل کی رات 9 بج کر 34 منٹ پر ایئر فورس ون میں سوار ہوئے تھے اور طیارہ کچھ ہی دیر بعد زیورخ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ کو بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرنا تھا، تاہم پرواز کے...
اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سے ملاقات میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے امریکی اسرائیلی ایجنٹوں کے حملوں کا ہدف بھی ہم ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس ہو یا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم اسلامی مشترکات کی بات کی جاتی ہے، انہیں جاری رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ مولانا راجہ ناصر عباس کا سیاسی تحرک قابل تعریف ہے، ان کے مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور سرپرست حوزہ علمیہ جامعة المنتظر حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ان کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دیا گیا ہے اور ہدایت کی کہ اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اور پلے ایریاز بنایا جائے۔ اوور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر پراجیکٹ کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت کی اورپنجاب کے ہائی ویز پرمسافروں کی سہولت کیلئے '' واش رومز'' کا پلان طلب کرلیا۔ ہر سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کیلئے کھدائی کے بعد روڈز کی تعمیر و بحالی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانٹیرنگ کیلئے ہرڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور...
سوشل میڈیا پر ان دنوں 2016 ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے اور دنیا بھر کے صارفین ماضی کی یادوں میں کھوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور یادگار لمحات دوبارہ شیئر کیے جا رہے ہیں، جنہیں غیرمعمولی توجہ اور پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ رجحان صرف عام صارفین تک محدود نہیں رہا بلکہ شوبز شخصیات، انفلوئنسرز اور معروف انٹرنیٹ کریئیٹرز بھی بھرپور انداز میں اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ ٹرینڈ دراصل ایک دہائی پہلے کے طرزِ زندگی کو یاد کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے، جہاں لوگ فیشن، میک اپ، موسیقی اور سوشل میڈیا کے اس دور کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2016 سے لے کر اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو سڑک یا گلی کھود رہے ہیں، اُس کا مکمل پلان ہونا چاہیے۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جو سڑک، گلی آپ کھود رہے ہیں، اس کا مکمل پلان آپ کے پاس ہونا چاہیے، جو سڑک یا فٹ پاتھ کھود رہے ہیں، اُسے ساتھ ساتھ بناتے جائیں، عوام کے لیے واکنگ ٹریک بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اوپن ایئر جم بنائیں، فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط بنائیں گے، شہروں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ کوئی مین ہول کھلا نہیں ہونا چاہیے، یہ آپ کی ذمے داری ہے، مین ہول ایک ہی معیار کے ہونے چاہئیں۔مریم نواز نے کہا کہ...
سٹی 42: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا۔ جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیر ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں پر ہو گا۔ منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند...
جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیشل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ ڈکسن پلان کے تحت دریائے چناب کے ایک طرف گریٹر کشمیر ویلی بنانے اور دوسری طرف اس حصے کو الگ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے چناب اور پیر پنجال خطوں کے لئے الگ ڈویژن بنانے کی تجویز کو ڈکسن پلان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پرانا منصوبہ ہے جس کا مقصد دریائے چناب کی بنیاد پر خطے کو تقسیم کرنا تھا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ کچھ عناصر ریاست کو توڑنے کی کوشش...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف نے تصدیق کی کہ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی پروازیں بھی اس پابندی کے تحت آئیں گی۔ بھارتی طیاروں پر یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی مخالفین کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتی اور بہتر ہوگا کہ صلح صفائی قائم کی جائے، تاہم اگر حکومت ایک طرف ہاتھ ملائے اور دوسری طرف مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، لیکن اگر ہوا تو اسے چھپایا نہیں جائے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان سے دوبارہ ملاقات کی کوشش کررہے تھے، تاہم چیف جسٹس مصروف ہیں اور وہ ملاقات کے لیے 3 گھنٹے تک انتظار کرتے رہے۔ مزید پڑھیں: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے سانحہ گل پلازہ پر قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی عجیب بات ہے کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر صوبوں، 18ویں آئینی ترمیم اور حتیٰ کہ بنیادی تعلیم جیسے معاملات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حادثات دنیا بھر میں ہوتے ہیں مگر ہر واقعے کو سیاسی بحث اور آئینی معاملات سے جوڑ دینا مناسب طرزِ عمل نہیں۔ایوان میں خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا نے مختلف مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے، مگر وہاں اس سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔ اسی...
گل پلازہ میں آگ لگنے کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شوبز ستارے بھی خاموش نہ رہے۔سانحہ گل پلازہ میں اب تک 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور متعدد لاپتا ہیں۔اس سانحہ پر جہاں پوری قوم غم زدہ ہے وہیں شوبز ستاروں نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹس پر دکھ کا اظہار کیا ہے.اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اسٹوری میں سانحہ گل پلازہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سانحے کی ویڈیوز دیکھ کر غصہ آرہا ہے، بے یارومددگار بھی محسوس کررہی ہوں، یہ محض ایک حادثہ ہے یا بے حسی؟اداکارہ نے زخمیوں کی شفایابی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔اداکارہ و ماڈل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی مردوں میں پروسٹیٹ کینسر جیسے جان لیوا مرض کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، شہروں میں مصروف سڑکوں اور صنعتی علاقوں کے قریب رہائش پذیر مرد دیگر علاقوں کے مقابلے میں اس مرض کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں، برطانیہ میں کی جانے والی اس تحقیق میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد مردوں کے صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق گاڑیوں کے دھوئیں اور صنعتی فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو ہر سال تقریباً 12 ہزار مردوں کی جان لے لیتا ہے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق زیادہ آلودہ ماحول میں رہنے والے...
سعید احمد:پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 فروری 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بھارت کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، فوجی طیاروں اور نجی جیٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹم کے مطابق کسی بھی بھارتی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے یا اس سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025...
کراچی: ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے ہمیں شک ہے کہ گل پلازہ عمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی، وہاں راستہ بنا کر ٹیمیں بھیجیں گے، اللہ کرے ہمیں راستہ مل جائے۔ گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صبح تیسری اور چوتھی منزل پر ریسکیو اہلکاروں کو بھیجا گیا، تفصیلی سروے کیا ہے لیکن ہمیں کوئی لاش نہیں ملی۔ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے فوری بعد15 سے 20 منٹ میں ہم نے تین جگہوں سے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن آگ میں اتنی شدت تھی کہ کوئی قریب نہیں جا پا رہا تھا۔ ایم اے جناح روڈ سے ریسکیو اہلکاروں نے داخل ہونے کی کوشش کی اور...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کے ذریعے سے ہی ہم بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے ان کو ریاست کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے ہم نے بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان بنانے کی منظوری دے دی ہے، ساتھ ہی مزید ڈیویژن اور اضلاع بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف لوگوں نے مسنگ پرسنز کے...
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔خیبرپختونخوا سکیورٹی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، حکومت خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، صوبے خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، دہشتگردی کے ناسور کو جڑسےختم کرنے کے لیے ریاست پُرعزم ہے...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا، افغان عبوری حکومت اپنے عوام پر رحم کرے۔خیبرپختونخوا سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکاء سے گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے،...
سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے وادی تیراہ میں رہائشیوں کی عارضی نقل مکانی کے پیشِ نظر فاؤنڈیشن کی ریلیف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ ایک مضبوط پاکستان کے قیام میں کردار ادا کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی عمران ریاض پر کڑی تنقید شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ تیراہ کے لوگ اس وقت خطرناک حالات کی وجہ سے اپنے گھروں سے منتقل ہو رہے ہیں، اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ فاؤنڈیشن...
فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ پہ تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بائیکیہ کا 2 ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20 ہزار ہو چکا ہے۔ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیاشیخ رشید کا کہنا تھا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کی بہت ڈیمانڈ ہے، جے ایف 17 کی اہمیت یورپین جہازوں سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ کس مُلک کے ساتھ ہم معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے محمود خان اچکزئی اور نواز شریف کے دوستانہ تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کے نوازشریف اور میرے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اُن سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر...
آپ کا سفر خواہ مختصر ہو یا طویل، ملکی ہو یا غیر ملکی، اسے آسان اور یادگار بنانے کے لیے مناسب رہنمائی اور منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔ ٹریول ایکسپرٹس کے مطابق سفر کی کامیابی کا انحصار زیادہ تر اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ نے کتنی سوچ بچار اور منصوبے کے ساتھ اس کی تیاری کی ہے۔ ایک اچھی ٹریول گائیڈ نہ صرف وقت اور پیسوں کی بچت کرتی ہے بلکہ سفر کو محفوظ اور پُرسکون بھی بناتی ہے۔ کسی بھی سفر سے قبل سب سے اہم مرحلہ اس کا مقصد اور منزل کا انتخاب ہے۔ سیاح کو ہمیشہ ایسی منزل کا انتخاب کرنا چاہیے جو اس کے بجٹ، موسم، صحت اور ضروریات کے مطابق ہو۔ سفر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے وینزویلا کے صدر کو اغواء کرنے کے بعد دنیا ایٹمی جنگ کے خطرات سے دوچار ہے۔ شور کوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر وانا اور لکی مروت کے عمائدین سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کمیونزم اور سرمایہ دارانہ جمہوریت کی ناکامی کے بعد عالمی نظام میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، پرانے سیاسی و اقتصادی نظاموں کی ٹوٹ پھوٹ نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کے تیزی سے تبدیل ہوتے تناظر میں پاکستان کی اجتماعی قومی قیادت کی بصیرت کی آزمائش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں سانحہ گل پلازہ آتشزدگی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکموں کی نااہلی قرار دیا ہے، سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا گل پلازہ اسکی زندہ مثال ہے۔ ہر تھوڑے دن کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے اور تھوڑے دن بعد خاموشی چھا جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں میں آگ پر قابو نہ پایا جاسکا یہ محکموں کی نااہلی ہے۔ فائر بریگیڈ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ آئی۔ آلات مکمل نہ تھے ذمہ دار کون ؟ یہ صرف ایک جلتی ہوئی مارکیٹ نہیں بلکہ اس ملک کی جلتی ہوئی معیشت ہے ہزاروں لوگوں اور سینکڑوں...
ہرارے : (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خان 75 اور احمد حسین 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے، علی حسن بلوچ نے 15، سمیر منہاس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ قبل ازیں ہرارے کے تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹش ٹیم 48.1 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ سکاٹ لینڈ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے لیبر افسر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اپنی ہی دائر درخواست پر لاعلمی پر جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار پر اظہار برہمی کیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر درخواست دائر کی ہے؟ اس کو جانتے ہو جس کے خلاف درخواست دائر کی؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے بولنے کی کوشش کی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل کو خاموش رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ سے درخواست کر رہا ہوں مجھے درخواست گزار سے سوال کرنے دے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ کس کے کہنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں اپنی حیرت انگیز اور اکثر درست ثابت ہونے والی پیش گوئیوں کے باعث مشہور بابا وانگا کی ایک پیش گوئی آج کے ڈیجیٹل دور میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے دہائیوں قبل یہ عندیہ دیا تھا کہ مستقبل میں انسان روزمرہ زندگی کے بیشتر معاملات کے لیے چھوٹے الیکٹرانک آلات پر انحصار کرنے لگیں گے، جو نہ صرف سہولت فراہم کریں گے بلکہ انسانی تعلقات کی نوعیت کو بھی بدل ڈالیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بابا وانگا کی اس پیش گوئی کو اس وقت زیادہ اہمیت نہیں دی گئی، تاہم آج کے دور میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی بڑھتی...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو فلسطین سے متعلق مجوزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت ایک بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر نے غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مدعو کیا ہے۔ اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ دعوت پاکستان کے عالمی وقار اور اس کے مؤثر کردار کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سفارتی کامیابی فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ...
عظیم سبز دیوار: کس طرح لیکویڈ نیچرل کلے پاکستان کو خشک ہوتی دنیا کے خلاف لڑنے میں مدد دے سکتا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز مصنف: ایسل الہام، کلائمٹ گورننس اینالسٹ، MPhil میڈیا اسٹڈیز، impactchroniclesmedia@outlook.com پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی صرف سیلابوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے تک محدود نہیں۔ ایک خاموش مگر تباہ کن بحران بھی جاری ہے: صحراؤں کی بڑھتی ہوئی وسعت۔ بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مظفرآباد کی نازک کھیتوں میں زمین اپنی زرخیزی کھو رہی ہے۔ بےترتیب بارشیں، بڑھتے درجہ حرارت اور غیر پائیدار زرعی طریقے لاکھوں لوگوں کو غربت اور ہجرت کے چکر میں دھکیل رہے ہیں۔ صحت مند مٹی ہماری سب سے بڑی مگر نظرانداز شدہ...
انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ مالی اور جانی نقصان تاجروں کا ہو رہا ہے اور الزام بھی تاجروں کو دیا جا رہا ہے۔پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا، حکومت کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کر سکی، مینٹیننس کی رقم چوکیداری سسٹم، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی تھی۔ یہ بھی پڑھیے گل پلازا میں آگ کس دکان میں لگی؟ فائر بریگیڈ حکام نے بتادیا کراچی: گل پلازہ کی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری، جاں بحق افراد کی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گل پلازہ مارکیٹ کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے، واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان کی خبر نہایت افسوسناک ہے، دکھ کی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک...
پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کراچی ڈاک لیبر بورڈ کو منہدم کرنے کے ممکنہ خدشے اور ہزاروں مزدوروں کو بے روزگار کرنے کی دھمکی کے خلاف ’’دی کراچی ڈاک لیبر بورڈ‘‘ کے کارکنوں کی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کراچی آتشزدگی واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا، ہم تاجروں کے نقصان کا شفاف طریقے سے مداوا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کئی گھرانوں کے چراغ گُل کرنے والی گل پلازہ کی آگ میں متعدد افراد لاپتا، اہل خانہ پریشان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں آگ سے تباہ شدہ گل پلازے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں موجود نہیں تھے، انہیں رات گئے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ’میں میئر کراچی اور چیف سیکریٹری سے رابطے میں تھا، سعید غنی نے بھی یہاں کا دورہ کیا ہے۔‘ کراچی گل پلازہ میں اگ لگنے...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ اگست 2025 میں جاری ہونا چاہیے تھی تاہم ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے اس رپورٹ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، یہ رپورٹ پاور سیکٹر کے درست منظرنامے کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے اور پہلی بار میرٹ پر فیصلے کرتے ہوئے مستقبل کے 8 ہزار میگاواٹ کے مہنگے منصوبے ختم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ملک کو 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت کا تخمینہ ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیادہ نقصانات والے بجلی...
—فائل فوٹو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں معرکہ حق میں عظیم کامیابی دی، ساری دنیا آج ہماری صلاحیتوں کو مان رہی ہے۔ راولپنڈی میں قومی یکجہتی و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت، دشمن ممالک، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان پاکستان کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مریم نواز نے مساجد کے امام و علماء کو عزت و شرف بخشا: مولانا عبدالخبیر آزاد توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ہم ان دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ تمہارے فتنے کامیاب نہیں ہونے...
پیرس(آئی این پی) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو مشکلات کے باوجود ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔گورنرپنجاب کے اعزاز میں پیرس میں پاکستان بزنس فورم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں یورپ بھر سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردارسلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئے گی تو اوورسیزپاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضہ مافیا سے متعلق شکایات کا مستقل اورشفاف حل نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے حقوق کے تحفظ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپیداو¿: میانمر میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں فوجی حمایت یافتہ امیدواروں نے اکثریت حاصل کر لی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمر میں فوجی حمایت یافتہ قانون سازوں نے انتخابات میں پارلیمانی نشستوں کی واضح اکثریت حاصل کر لی۔ مذکورہ انتخابات کو بہت سے انٹرنیشنل مبصرین ایک دھوکا قرار دے رہے ہیں۔ یہ پیش رفت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فوج 2021 ءکی بغاوت میں جنگ زدہ ملک پر قائم کیے گئے اثر و رسوخ کو برقرار رکھے گی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 3 مرحلوں میں ہو رہے ہیں، تیسرا مرحلہ 25 جنوری کو ہونا ہے۔ فوج کے متعین کردہ الیکشن کمیشن نے 2 مرحلوں کے جزوی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں اب نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات پولیٹیکو میں کہی ہے۔ امریکی صدر کا مذکورہ بیان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اس الزام کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے حالیہ احتجاجی لہر کے دوران ہونے والے جانی نقصان کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا ہے۔ایران میں احتجاج 28 دسمبر کو معاشی بدحالی کے خلاف شروع ہوئے تھے جو بعد ازاں ملک گیر مظاہروں میں تبدیل ہوگئے۔احتجاجی مظاہروں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں بارہا فوجی کارروائی کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تہران نے مظاہرین کو سزائے...
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کے خلاف اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوبی ایشیا میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد خطے میں پانی کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کر چکی ہے اور یہ اقدام علاقائی کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے بھارت کے دُلہستی اسٹیج II منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کے خلاف قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے جنوب ایشیا میں پانی کا بحران سنگین انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔ امریکی جریدے...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی محض دعوئوں تک محدود نہیں بلکہ اس کے نتائج عملی طور پر گرائونڈ پر نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا اصل معیار ان کے منصوبوں کی شفافیت، مؤثر نگرانی اور عوامی ریلیف ہے۔ اسی ماہ نواز شریف کینسر ہسپتال کی او پی ڈی جبکہ سرگودھا میں جدید کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی، فیلڈ ہسپتالوں کا قیام اور ’’کلینک آن ویلز‘‘ جیسے منصوبے صحت کے شعبے میں انقلاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جبکہ کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم...
منامہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی رخصت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گورنر سندھ وفاقی اردو یونیورسٹی کی سالانہ کانووکیشن کی تقریب کے دوران فارغ التحصیل طلبہ کومیڈلز اورڈگریاں دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس سپلائی سے متعلق نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے لیے عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق سردیوں میں طلب میں غیر معمولی اضافے کے باعث گیس پریشر کو مستحکم رکھنے کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت صنعتی صارفین کے لیے گیس سپلائی ایک بار پھر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کا ایک اور جھٹکا، گیس 291 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست اعلامیے کے مطابق تمام صنعتی صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز، چاہے وہ نیچرل گیس پر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پینشن سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پینشن کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی اور جسٹس شفیع صدیقی نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے محمد عثمان کی پینشنری فوائد سے متعلق دائر درخواست منظور کر لی اور قرار دیا کہ پینشن کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔ سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا پینشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست گزار...
مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کا پابند ہوں مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی بہت مدد کی ہے، ہمارا افغانستان سے جائز مطالبہ ہے کہ انکی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔افغانستان کی خوشحالی کا راستہ پاکستان سے ہے، افغانستان اگر استحکام چاہتا...
لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کا پابند ہوں مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی بہت مدد کی ہے.ہمارا افغانستان سے جائز مطالبہ ہے کہ انکی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔افغانستان کی خوشحالی کا راستہ پاکستان سے ہے، افغانستان اگر استحکام چاہتا ہے تو اسے پاکستان سے اچھے تعلقات رکھنا ہونگے، ہم امن چاہتے ہیں افغانستان کو دہشتگردی کے خلاف ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کے بارڈر...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتشار پھیلایا تو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی ہو گی۔طلال چودھری نےکہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، صحت اور تعلیم جیسے سنگین مسائل موجود ہیں، مگر صوبائی قیادت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے، 26 نومبر، 9 مئی، اس کے بعد آئی ایم ایف کو خط لکھنا، پھر مسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والا بیانیہ، چاہے وہ انڈیا کا ہو یا اسرائیل کا، یا الفاظ کے فرق کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے ہو، یہ سب انتہائی نامناسب اور دل دکھانے والی باتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو یہ...
اپوزیشن لیڈرز کی تعیناتی کے بعد مسلم لیگ (ن) سے ایسا وزیراعظم آسکتا ہے جس پر پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو، محمد علی درانی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیرا طلاعات محمد علی درانی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں عمران خان کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈرز کی تعیناتی سے حکومت نے اعتماد سازی کا قدم اٹھایا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) سے ایسا کوئی لیڈر وزیراعظم آسکتا ہے جس پر پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو۔ یہ حکومت اور اپوزیشن میں ایک ممکنہ سیاسی مفاہمت ہوسکتی ہے جس سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہسیاسی مفاہمت سے پاکستان کا فائدہ ہوگا، معیشت اورملکی نظام میں بہتری آئے گی، معرکہ حق کے بعد دنیا میں پاکستان نے جو عزت کمائی، عوامی حمایت بڑھنے سے پاکستان...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف اپنی سرزمین و فضا استعمال نہ ہونے دینے کے موقف پر کاربند ہے۔ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے الزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی ہیں، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، بھارتی بیان بازی پرانی، روایتی اور گمراہ کن ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات خود بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ غیرذمہ دارانہ الزامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پرامن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (ر پورٹ:قاضی جاوید ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے جسارت کے سوال کیا 2026ء پاکستان میں سیاسی تبدیلی کا سال ہو گا؟کے جواب کہاہے کہ جس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے کیا اس ملک میںکوئی مثبت سیاسی تبدیلی کا امکان ہو سکتا ہے۔ ایک قیدی کو اپنے وکیل سے قانونی مشورہ کرنے اور گھر والوں اور خاص طور پر بہنوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ہم نیلسن منڈیلا کی مثال دیتے نہیں تھکتے لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ وہاں کی عدلیہ نیلسن منڈیل کو جیل سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی تھی ،وہاں عدلیہ نے سفید فام حکمرانوںکو دو ٹوک جواب دیا...
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ پنجاب کے کالے بلدیاتی قانون کیخلاف ریفرنڈم میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کوئٹہ: ماما قدیر بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے سابق سینیٹر سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260116-08-34 جسارت نیوز
واشنگٹن: امریکا نے حالیہ فسادات اور ہنگائی آرائی کے دوران مظاہرین پر تشدد کے الزام میں علی لاریجانی سمیت 5 اعلیٰ حکام پر پابندی عائد کردی اور خبردار کیا ہے کہ ایرانی قیادت کے فنڈز کا سراغ لگا رہے ہیں جو دنیا بھر کے بینکوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن میں ملوث 5 حکام پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس میں سپریم کونسل برائے نیشنل سیکیورٹی، پاسداران انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈرز شامل ہیں اور انہیں کریک ڈاؤن براہ راست ملوث قرار دیا گیا ہے۔ امریکی پابندی کی زد میں آنے والوں میں سیکریٹری سپریم کونسل برائے...
چین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا اب دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، چینی نائب وزیر
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی نائب وزیر سن ہائی یان کا کہنا ہےکہ چین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا اب دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہے ہیں، ہمیں مزید شراکت داروں کو آن بورڈ لینا ہوگا، دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے، دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیےکام کررہے ہیں، لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ بارڈر کی بندش اور آئے روز دہشت گردی کے واقعات نے خیبرپختونخوا کا امن و سکون تباہ کر کے رکھ دیا ہے،سراج الحق چینی نائب وزیر کا کہنا...
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران میں مظاہروں کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر اور نفرت انگیز بیانیہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پُرامن اور مستحکم ایران کا خواہاں، قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ایران میں جاری صورتحال پر گہری...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے سے درختوں کی کٹائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔ درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہے جو خطرناک ہے۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرلیا اور استفسار کیا کہ آپ...
(اویس کیانی)اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے ریلویز کی ملکی مجموعی معاشی ترقی، علاقائی صنعت و تجارت میں تعاون اور عوامی سہولت اور کمرشل استعمال کے لیے معیاری کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے دستیاب ذرائع اور معاشی مسائل کے باوجود بہترین کارکردگی پر وزارت ریلوے کی تمام ٹیم کو شاباش دی۔ 15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی مجموعی ترقی دیگر شعبہ جات کی بہتری میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت...
ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہےایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا،صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں،ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےہفتہ واربریفنگ میں کہا تحران میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے،ایران خطے کا ایک بڑا اور اہم ملک ہے،پاکستان پرامن اورخوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان بھارتی آرمی چیف کےدہشتگردکیمپوں کے حوالےسےبیانات مسترد کرتا ہے، کلبھوشن یادیوکاپاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہوناریکارڈکاحصہ ہے،آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز،...
ملک میں سبز انقلاب کے لیے کوشاں ہیں، درخت کاٹنے پر جرمانہ بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم پر کام شروع کر دیا ہے: وزیر موسمیاتی تبدیلی
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ان کی وزارت کچھ ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن سے نہ صرف ملک میں سبز انقلاب آنے کا امکان ہے بلکہ اس سے پاکستان کی نئی نسل ماحولیاتی بہتری کے منصوبے شروع کر کے اپنا مستقبل بہتر بنا سکتی ہے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحولیاتی سائنس پر کام کرنے والے نوجوانوں کو نجی طبقے کے ساتھ ملانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت نوجوان ماہرین کی تحقیق اور ماحول بہتر بنانے کے منصوبوں اور ایجادات کو فروغ ملے گا۔ اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں درختوں کی کٹائی کے مسئلے...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے عام افراد کےلیے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آیم آئی ایس) نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت اور عمران خان کے وژن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CLRMIS) نافذ کر کے عوام کو بڑی سہولت فراہم کی ہے،اس نظام کے تحت اب ہر شہری اپنی فردِ انتقال صوبے کے کسی بھی سروس ڈلیوری سینٹر سے حاصل کر سکتا ہے۔ سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد اب تک 60 لاکھ سے زائد صفحات اسکین، 2 کروڑ 80 لاکھ مالکان کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز اور 62 مراکز کو...
ماتلی،جماعت اسلامی بدین کے رہنما شوکت شیخ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی،اسداللہ بھٹو، حسین محنتی ودیگر خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی:پاپولر گروپ آف انڈسٹریز اور پاکستان ٹیب بال پریمیئرکے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد ایم ڈی پاپولر گروپ آف انڈسٹریزشہباز علی ملک اور پاکستان ٹیب بال پر یمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجیددستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے ڈاکٹر افشاں رباب سید کی قیادت میں وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو سے ملاقات کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ کمپنیاں (فرمز)پاکستان سے جا رہی ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ زیادہ ٹیکس اور انرجی کی بلند قیمتیں کاروبار کیلیے سنجیدہ مسائل ہیں۔اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے ہی ترقی ممکن ہے، معیشت کی بہتری کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، نجی شعبے کو آگے آ کر معیشت میں کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کو منتقل کیا تاکہ پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کے عمل کو الگ کیا جا سکے، ایف بی آر کا فوکس ٹیکس...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے ساز و سامان کی مانگ بڑھ گئی ہے، بہت سے ممالک دفاعی ساز و سامان کے حصول کےلیے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کیساتھ ایم او یو پر سائن ہوا ہے، معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ تیمور ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی ہے، میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو اس کے نتیجے میں کام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، کراچی میں مختلف منصوبوں کو بحال کیا جا رہا ہے، 400 سے زائد سڑکوں پر بھی ترقیاتی کام کرنے جا رہے ہیں، کے ایم سی اور سندھ حکومت مل کر کام...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک طیاروں کے حصول کیلئے بات کر رہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کیساتھ ایم او یو پر سائن ہوا ہے، معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ تیمور ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی۔ معاشی استحکام ہم لے آئے،...
اسکرین گریب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے جو ملک دنیا میں سفارتی سطح پر تنہا تھا اب دیکھیں کہاں کھڑا ہے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں تین وسطی ایشیائی ممالک کے دورے ہوں گے، سمجھ نہیں آتا اب کس ملک جائیں، کس کی میزبانی کریں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ معاشی بہتری کے لیے وہ طریقہ کار بننا چاہیے جو سیاسی تبدیلیوں سے متاثر نہ ہو، معاشی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے، سیاسی آسانیاں پس پشت ڈالیں۔انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زیادہ تر والدین اپنے بچوں کی خوراک کو لے کر فکرمند رہتے ہیں اور عام طور پر یہ سوچتے ہیں کہ وہ انہیں صحت مند غذائیں فراہم کر رہے ہیں، لیکن ماہرین صحت کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق والدین کی یہ نیت بعض اوقات بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر پیک شدہ فروٹ جوسز، جنہیں والدین غذائیت سے بھرپور سمجھ کر بچوں کو دیتے ہیں، درحقیقت بچوں کے لیے خاموش خطرہ بن سکتے ہیں۔مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عبید الرحمٰن نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں والدین کو خبردار کیا کہ بازار میں دستیاب فروٹ جوس میں قدرتی فائبر تقریباً ختم ہو چکا ہوتا ہے اور اس میں...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔
— فائل فوٹو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، آج دنیا بھر میں جے ایف17 طیارے فروخت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر سازی، آٹو موبائل اور انجینئرنگ سیکٹر میں پاکستان نے نمایاں ترقی کی ہے مگر دنیا سے موازنہ کریں تو ہماری کامیابیاں ماند پڑ جاتی ہیں، اب اگلی منزل کو دیکھنا ہوگا۔ ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا، ایف بی آر نے 6 ماہ میں 6200 ارب جمع کیے، احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ویک اینڈ پر ہوئی، جس میں ایران میں حالیہ مظاہروں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور ایک نمایاں ایرانی مخالف شخصیت کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ رضا پہلوی سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ رضا پہلوی ایک...
یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں اور ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ ٹیکس زیادہ ہے یاانرجی قیمت زیادہ ہےتو یہ حقیقی مسائل ہیں۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی توجہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ہے، ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کو منتقل کیا، گزشتہ سال 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے اور رواں سال 41 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہونےکی توقع ہے۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف شعبے میں بڑے اصلاحات متعارف کرائے ہیں، یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں اور ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ ٹیکس زیادہ ہے یاانرجی قیمت زیادہ ہےتو یہ حقیقی مسائل ہیں۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی توجہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ہے، ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کو منتقل کیا، گزشتہ سال 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے اور رواں سال 41 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہونےکی توقع ہے۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف شعبے میں بڑے اصلاحات متعارف کرائے ہیں، یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں...
جنگ کے دوران پاکستان کے پاس تمام معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے‘؟ بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
جنگ کے دوران پاکستان کے پاس تمام معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے‘؟ بھارتی آرمی چیف کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات موجود تھیں، جن کے ذریعے اسے یہ علم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور کون سی یونٹ کہاں موجود ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل اُپندر دویدی نے پاکستان پر الزامات بھی عائد کیے، تاہم اسی دوران وہ یہ تسلیم کر بیٹھے کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی...
’جنگ دوران پاکستان کے پاس تمام معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے‘؟ بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات موجود تھیں، جن کے ذریعے اسے یہ علم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور کون سی یونٹ کہاں موجود ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل اُپندر دویدی نے پاکستان پر الزامات بھی عائد کیے، تاہم اسی دوران وہ یہ تسلیم کر بیٹھے کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ معلوم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا طیارہ، کون سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ضلع کے صدر و رکن قومی اسمبلی سید طارق حسین شاہ جاموٹ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حیدرآباد سے گیس کی مد میں سالانہ تقریباً 12 کروڑ روپے کی پروڈکشن ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود مقامی آبادی بنیادی سہولیات اور روزگار سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کمانے کی سکت نہیں رکھتی، جبکہ او جی ڈی سی ایل اس علاقے سے بھاری آمدن حاصل کرنے کے باوجود نہ تو مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی علاقائی ترقی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار...
ریاض: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فیوچر منرلز فورم کے موقع پر سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریّف ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ