Jasarat News:
2026-07-24@04:40:57 GMT

حیدرآباد،سانحہ گل پلازہ محکموں کی نااہلی ہے ، سنی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں سانحہ گل پلازہ آتشزدگی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکموں کی نااہلی قرار دیا ہے، سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا گل پلازہ اسکی زندہ مثال ہے۔ ہر تھوڑے دن کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے اور تھوڑے دن بعد خاموشی چھا جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں میں آگ پر قابو نہ پایا جاسکا یہ محکموں کی نااہلی ہے۔ فائر بریگیڈ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ آئی۔ آلات مکمل نہ تھے ذمہ دار کون ؟ یہ صرف ایک جلتی ہوئی مارکیٹ نہیں بلکہ اس ملک کی جلتی ہوئی معیشت ہے ہزاروں لوگوں اور سینکڑوں خاندانوں کی تباہی و بربادی ہے مگر حکمرانوں کے ترقی کے جھوٹے دعوے ختم نہیں ہو کے دیتے۔ وسائل ناکافی ثابت ہوئے یہ حادثہ نہیں غفلت ہے 1200 دکانیں جل گئیں۔محمد خالد قادری نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو معاوضہ اور زخمیوں کا علاج سرکاری خرچہ پر کروایا جائے حکومت سرکاری خرچے پر عمارت کی تعمیر کروائے متاثرہ دوکانداروں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کرے تاکہ یہ اپنے پیروں پر دوبارہ سے کھڑے ہو سکیں جو تاجر جتنا ٹیکس دیتا تھا اسکے حساب سے اسے قرضہ فراہم کیا جائے سانحہ گل پلازہ آتشزدگی اور غفلت کی مکمل تحقیقات کروائی جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گل پلازہ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر