ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا، وفاق سے بل مؤخر کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے گل پلازہ آتشزدگی معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے متاثرہ تاجروں کے گھروں اور دکانوں کے تین ماہ کے بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کراچی سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کے لئے کمیٹی بنائی ہے، وفاقی حکومت بھی ایک کمیٹی بناکر متاثرین کی مدد کرے، آگ کے لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور واٹر بورڈ نے اچھا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ دیر سے پہنچنے کی وجہ ٹریفک رش کو بہتر کنٹرول نہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ میں لقمہ اجل بننے والے عارف نے آخری فون کال میں گھر والوں کو کیا بتایا؟
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 26 افراد میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی، 1 لاپتہ فہرست میں شامل تھا
ارشد وہرا نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پچاس فائر اور دو اسنارکل دلوائی ہیں اس کے بعد آج تک کراچی کو آگ پر قابو پانے کے معاملے پر نظراندازکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کے جلد نہ بننے کی وجہ سے ٹریفک پھنس جاتی ہے دو کروڑ لوگوں کے شہر کے لئے پلاننگ بھی ویسی ہی چاہیے، ہمیں میثاق کراچی پر بیٹھنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایم کیو ایم نے کہا کہ گل پلازہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔