چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ، ٹیم مینجمنٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بنگلا دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔ بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلہ پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی