آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دورہ پاکستان، کئی اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں چند اہم کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث شامل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کو انجریز سے مکمل بحالی کے لیے مزید وقت دیا گیا ہے، اس لیے وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔
سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کچھ نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔
پرتھ اسکارچرز کے تیز گیندباز مہلی بیئرڈمین اور سڈنی سکسرز کے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی اس سے قبل بھارت کے دورے کے دوران وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم دونوں ہی ابھی تک انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کرسکے ہیں۔
برسبین ہیٹ کے بیٹر میتھیو رینشا کو بھی بی بی ایل میں شاندار کارکردگی کے صلے میں منتخب کیا گیا ہے اور ان کے ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔
میچز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ:
مچ مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوریشیئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنمین، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا
Introducing our 17-player men's squad for the T20 International Series against Pakistan in Lahore later this month ???????? pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔