---فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر اور وزیرِ اعلیٰ کو سانحہ گل پلازا پر فوری استعفیٰ دینا چاہیے تھا، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو برباد کر دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران منعم ظفر نے کہا کہ کے ایم سی اور صوبائی حکومت کے سارے ادارے ناکامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، شہر کو برباد کرنے میں پیپلز پارٹی سے زیادہ ایم کیو ایم ملوث ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ اور متبادل جگہ فراہم کریں، سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، 18ویں ترمیم ختم کی جائے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ 18 ترمیم ہمیں مار رہی ہے، ہماری نسل کشی کررہی ہے، 18ویں ترمیم کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے یہ ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ گل پلازا کے سانحے کو پانچواں دن ہے، 61 لاشیں نکالی گئی ہیں، اس سانحہ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو عیاں کر دیا ہے۔

منعم ظفر نے سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کہاں ہے، عمارتوں میں کوئی فائر فائٹنگ سسٹم موجود نہیں، فائر الارم نہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہر کے لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کہا کہ

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن