Jasarat News:
2026-07-24@05:11:28 GMT

چھوٹے کو دفنادیابڑے کی تلاش ہے‘ بوڑھے باپ کی داستاں

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-01-12
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مشہور تجارتی مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک حادثے کو 5 روز بیت گئے ہیں، مگر اپنوں کی تلاش میں بیٹھے خاندانوں کا انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ بھاری مشینری اور ریسکیو اہلکار عمارت کا ہر ہر کونہ چھان رہے ہیں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔عمارت کے باہر کا منظر انتہائی دلدوز ہے، جہاں سینکڑوں افراد شدید سردی اور دھول مٹی کے باوجود ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں۔ ہر بار جب ملبے سے کوئی کپڑا یا سامان برآمد ہوتا ہے، تو مجمع میں ایک سکتہ طاری ہو جاتا ہے۔ کئی مائیں اپنے جگر گوشوں اور بیویاں اپنے سہاگ کی واپسی کے لیے جائے وقوع پر مصلے بچھائے دعاگو ہیں۔اس سانحے کے متاثرین میں ایک بدنصیب والد انور علی بھی شامل ہیں، جن کی بپتا نے پتھر دل انسانوں کو بھی رلا دیا۔ انور علی کے دو بیٹے اس حادثے کا شکار ہوئے۔ انہوں نے بوجھل دل کے ساتھ بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے فاروق کو سپردِ خاک کر چکے ہیں، جبکہ بڑے بیٹے محمد رفیق کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ انور علی نے روتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹوں نے کہا تھا کہ وہ مجھے ایک سرپرائز دیں گے، لیکن قدرت نے مجھے یہ کیسا سرپرائز دے دیا کہ آج میں جوان بیٹوں کا جنازہ اٹھا رہا ہوں اور دوسرے کا ملبے پر انتظار کر رہا ہوں۔ انور علی نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹوں کے تین تین چھوٹے بچے ہیں، جو اب اپنے باپ کے سائے سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سسکیاں بھرتے ہوئے کہاکہ اب ان چھ معصوم یتیم بچوں کی ذمہ داری ہم بوڑھے والدین کے کمزور کندھوں پر آ گئی ہے۔ ہم خود زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں، اب ان بچوں کا مستقبل کیا ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انور علی

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک