ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں‘سیاسی تبدیلی تو بہت دور کی بات ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (ر پورٹ:قاضی جاوید ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے جسارت کے سوال کیا 2026ء پاکستان میں سیاسی تبدیلی کا سال ہو گا؟کے جواب کہاہے کہ جس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے کیا اس ملک میںکوئی مثبت سیاسی تبدیلی کا امکان ہو سکتا ہے۔ ایک قیدی کو اپنے وکیل سے قانونی مشورہ کرنے اور گھر والوں اور خاص طور پر بہنوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ہم نیلسن منڈیلا کی مثال دیتے نہیں تھکتے لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ وہاں کی عدلیہ نیلسن منڈیل کو جیل سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی تھی ،وہاں عدلیہ نے سفید فام حکمرانوںکو دو ٹوک جواب دیا تھا کہ “عدالت نے نیلسن منڈیلا کو جسمانی قید کا حکم دیا ان کی سوچ کو قید کر نے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے اور حکومت کسی کی سوچ پر اور بولنے پرپابندی کا قانونی اختیار نہیں رکھتی ہے۔ اس کے بر عکس پاکستان میں عام لوگوں تو کو تو کچا تحریک انصاف کے سر براہ کو بھی قانو نی اختیا ر حاصل نہیں ہے ۔ان حالات میں سیاسی تبدیلی تو بہت دور کی بات ہے لیکن ہر حکمران کو یہ بات یا رکھنا چاہیے کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسی سوال کے جواب کہا کہ ملک میں کو ئی سیاسی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے ، کچھ لوگ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے اور اس میں پی ٹی آئی کا خواب بھی شامل ہیں اور بلی کو خواب دیکھنے کی مکمل آزادی ہے اور کسی کو مفت میں گوشت کھانے کی اجازت نہیں دیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تبدیلی کا بھی کوئی امکان نہیں اور ’’ن لیگ ‘‘ رواں سال تو کجا آئندہ سال بھی ختم ہو نے کے بجائے او رمضبوط ہو گی، موجودہ سیاسی سیٹ اپ بہت مشکل سے تشکیل پایا ہے اور اب ملک عسکری اور معاشی طور پر مستحکم بن رہا ،آئی ایم ایف بہت جلد چھٹکارہ حاصل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور امید ہے اللہ اس میں پاکستان کو کامیانی دے گا ْایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ امریکا نے ہاکستانیوں کا ویزا کیوں بند کیا اس کا جائزہ لیا جا رہا اور امید یہ پابندی جلد ختم ہو جا ئے گی۔صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی اسی سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے عوام 5برس سے اس بات کا انتظار کر رہے ہیںکہ ملک میںکوئی ایسی حکومت آئے جو ان کے مسائل پر توجہ دے اور عوام کے مسائل سنجیدگی سے حل کرے ، دنیا بھر میں اور خطے ہونے والی جنگ اور اسٹرٹیجک حالات کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑنے والا ہے اور پاکستان ان تبدیلوں سے فائدہ اُٹھا سکتا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کیا جائے، خطے میں بہت تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیاسی تبدیلی سوال کے جواب ملک میں ہے اور رہی ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔