data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-01-20

 

 

کراچی (ر پورٹ:قاضی جاوید ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے جسارت کے سوال کیا 2026ء پاکستان میں سیاسی تبدیلی کا سال ہو گا؟کے جواب کہاہے کہ جس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے کیا اس ملک میںکوئی مثبت سیاسی تبدیلی کا امکان ہو سکتا ہے۔ ایک قیدی کو اپنے وکیل سے قانونی مشورہ کرنے اور گھر والوں اور خاص طور پر بہنوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ہم نیلسن منڈیلا کی مثال دیتے نہیں تھکتے لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ وہاں کی عدلیہ نیلسن منڈیل کو جیل سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی تھی ،وہاں عدلیہ نے سفید فام حکمرانوںکو دو ٹوک جواب دیا تھا کہ “عدالت نے  نیلسن منڈیلا کو جسمانی قید کا حکم دیا ان کی سوچ کو قید کر نے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے اور حکومت کسی کی سوچ پر اور بولنے پرپابندی کا قانونی اختیار نہیں رکھتی ہے۔ اس کے بر عکس پاکستان میں عام لوگوں تو کو تو کچا تحریک انصاف کے سر براہ کو بھی قانو نی اختیا ر حاصل نہیں ہے ۔ان حالات میں سیاسی تبدیلی تو بہت دور کی بات ہے لیکن  ہر حکمران کو یہ بات یا رکھنا چاہیے کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسی سوال کے جواب کہا کہ ملک میں کو ئی سیاسی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے ، کچھ لوگ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے اور اس میں پی ٹی آئی کا خواب بھی شامل ہیں اور بلی کو خواب دیکھنے کی مکمل آزادی ہے اور کسی کو مفت میں گوشت کھانے کی اجازت نہیں دیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تبدیلی کا بھی کوئی امکان نہیں اور ’’ن لیگ ‘‘ رواں سال تو کجا آئندہ سال بھی ختم ہو نے کے بجائے او رمضبوط ہو گی، موجودہ سیاسی سیٹ اپ بہت مشکل سے تشکیل پایا ہے اور اب ملک عسکری اور معاشی طور پر مستحکم بن رہا ،آئی ایم ایف بہت جلد چھٹکارہ حاصل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور امید ہے اللہ اس میں پاکستان کو کامیانی دے گا ْایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ امریکا نے ہاکستانیوں کا ویزا کیوں بند کیا اس کا جائزہ لیا جا رہا اور امید یہ پابندی جلد ختم ہو جا ئے گی۔صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی اسی سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے عوام 5برس سے اس بات کا انتظار کر رہے ہیںکہ ملک میںکوئی ایسی حکومت آئے جو ان کے مسائل پر توجہ دے اور عوام کے مسائل سنجیدگی سے حل کرے ، دنیا بھر میں اور خطے ہونے والی جنگ اور اسٹرٹیجک حالات کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑنے والا ہے اور پاکستان ان تبدیلوں سے فائدہ اُٹھا سکتا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کیا جائے، خطے میں بہت تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے ۔

قاضی جاوید.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاسی تبدیلی سوال کے جواب ملک میں ہے اور رہی ہے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔

حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ