بھارت: قتل کے الزام میں گرفتار جوڑے نے جیل میں شادی کا ارادہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ایک غیر معمولی اور حیران کن محبت کی کہانی شادی کی صورت اختیار کر گئی ہے، جو بالکل کسی فلمی پلاٹ جیسی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں دو سنگین جرم کے مجرم، جو جیل میں ملاقات کے دوران ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوئے، آج باضابطہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا سیٹھ المعروف نیہا سیٹھ اور ہنومان پرساد کی ملاقات چھ ماہ قبل اسی جیل میں ہوئی، جہاں دونوں اپنی اپنی سزائیں کاٹ رہے تھے، ملاقات کے آغاز میں صرف معمولی گفتگو تھی، مگر وقت کے ساتھ یہ رفاقت گہری محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق راجستھان ہائی کورٹ نے اس غیر معمولی معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کے لیے شادی کی 15 روزہ ایمرجنسی پرول جاری کی ہے اور شادی آج الور کے بارودامیو میں انجام پائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریا سیٹھ ایک سابق ماڈل ہیں، جنہیں 2018 میں نوجوان دشینت شرما کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، پریا نے دشینت سے ٹنڈر ایپ کے ذریعے دوستی قائم کی اور اسے اغوا کرنے اور تاوان وصول کرنے کے لیے جے پور کے فلیٹ میں بلایا۔ بعد میں، خوف کے پیش نظر کہ پولیس تک اس کا منصوبہ پہنچ سکتا ہے، پریا اور اس کے ساتھیوں نے دشینت کو قتل کر دیا، اور لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے آمیر ہلز میں پھینک دیا۔
دوسری جانب ہنومان پرساد بھی ایک سنگین قتل کیس میں عمر قید کاٹ رہے ہیں۔ پرساد نے اپنی سابق گرل فرینڈ سنتوش کے حکم پر سنتوش کے شوہر اور بچوں کو قتل کیا۔ 2 اکتوبر 2017 کی شب سنتوش نے پرساد کو اپنے گھر بلایا، اور جانور ذبح کرنے والے چاقو کے ذریعے شوہر بانوری لال کو قتل کروایا۔ بعد ازاں، بچوں اور بھانجے کو بھی قتل کیا گیا، جس نے الور کے سب سے ہولناک اور بدنام قتل کیسز میں سے ایک کا درجہ حاصل کر لیا۔
اب یہ دونوں مجرم جیل رومانس کو شادی کی شکل دے رہے ہیں اور اس کہانی میں جرم اور محبت کا عجیب امتزاج سامنے آ رہا ہے، جو سننے والے کو حیران اور سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔