بھارتی شہر الہٰ آباد میں انڈین ایئرفورس کا ایک اور طیارہ خزان رسیدہ پتوں کی طرح جھولتے ہوئے تالاب برد ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں واقع کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا۔

اس ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے معمول کی تربیتی مشن کے لیے انڈین ایئر بیس سے پرواز بھری تھی۔

اس طیارے میں ایک سینیئر پائلٹ اپنے جونیئر زیر تربیت پائلٹ کو تربیتی پرواز کے لیے لے گئے تھے تاہم طیارہ واپس نہیں آیا۔

کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا البتہ ایک پولیس اسٹیشن میں مقامی افراد نے طیارہ گرنے کی اطلاع دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ فضا میں جھولتے ہوئے تالاب میں گرا اور آدھا ڈوب گیا جب کہ اس میں کوئی شخص موجود نہیں ہے۔

جائے حادثہ پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی کہ تالاب میں گرنے والا طیارہ وہی تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی۔

طیارے میں سوار دونوں پائلٹس نے خرابی کا معلوم ہونے پر دوران پرواز ہی طیارے سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹس کے ذریعے زمین پر اتر گئے۔

حادثے میں پائلٹس محفوظ رہے، انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ایسے حادثات معمول کی بات ہیں اور ایسی کسی انکوائری کمیٹی کی کبھی کوئی رپورٹ سامنے آئی اور نہ ایسے حادثات کا تدارک کیا گیا۔

Caught on camera: IAF’s two-seater microlite aircraft meets with accident in UP's Prayagraj, crew safe pic.

twitter.com/gS3IyTxsvu

— JAMMU LINKS NEWS (@JAMMULINKS) January 21, 2026

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی بھارت میں ایک نجی ایئرلائن کا چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔ بھوبنیشور سے رورکیلا جانے والا ایک 9 نشستوں پر مشتمل نجی طیارہ رورکیلا سے تقریباً 10 کلومیٹر قبل ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا تھا۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا