WE News:
2026-07-23@23:48:28 GMT

بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

بھارت کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ بدھ کے روز پریاگ راج میں معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو شیڈول تربیتی مشن کے دوران تکنیکی خرابی کا سامنا ہوا، جس کے باعث پائلٹ طیارے پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔ طیارہ قریبی تالاب میں جا گرا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2025: فضائی مسافروں کے لیے خوف و دہشت کا سال، درجنوں حادثات، سینکڑوں ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فضائیہ، مقامی انتظامیہ اور ہنگامی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی، سرچ اور ریکوری آپریشن شروع کیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے سے چند لمحے قبل زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی، جس کے بعد طیارہ تیزی سے نیچے آ کر پانی میں جا گرا۔ اچانک حادثے سے آس پاس کے علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی

بعد ازاں بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حادثے کا شکار طیارہ ایک دو نشستوں پر مشتمل مائیکرو لائٹ تھا جو جارج ٹاؤن کے علاقے میں کے پی کالج گراؤنڈ کے قریب معمول کی پرواز پر تھا،  ریکوری سسٹم بروقت فعال کر دیا گیا تھا اور طیارے میں سوار پائلٹ اور دوسرا عملے کا رکن محفوظ رہے۔

ابتدائی رپورٹس میں طیارے کو تربیتی جیٹ قرار دیا گیا تھا اور دو پائلٹس کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، تاہم حکام کے مطابق تاحال کسی زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ حتمی تفصیلات ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے ’اڑتے تابوت‘، 30  سال میں 534 طیارے تباہ، 152 پائلٹس ہلاک

بھارتی فضائیہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تحقیق کے دوران تکنیکی جائزہ لیا جائے گا اور جائے حادثہ سے حاصل شواہد کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

یہ واقعہ چند ماہ قبل نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران تیجس فائٹر جیٹ کے مہلک حادثے کے بعد پیش آیا ہے، جس میں ایک بھارتی پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد بھی عدالتی تحقیقات شروع کی گئی تھیں اور بھارت میں فضائی سلامتی کے معاملات پر نئی بحث نے جنم لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت تربیتی طیارہ فضائیہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت تربیتی طیارہ فضائیہ بھارتی فضائیہ کے دوران کے مطابق کے لیے کے بعد

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ

 ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا