وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ اگست 2025 میں جاری ہونا چاہیے تھی تاہم ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے اس رپورٹ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، یہ رپورٹ پاور سیکٹر کے درست منظرنامے کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے اور پہلی بار میرٹ پر فیصلے کرتے ہوئے مستقبل کے 8 ہزار میگاواٹ کے مہنگے منصوبے ختم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ملک کو 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت کا تخمینہ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیادہ نقصانات والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات عام صارف پر نہیں ڈالے جاتے اور اصلاحات کے ذریعے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی صارفین کو اپنے میٹر کی خود ریڈنگ کا اختیار دیا جا چکا ہے جبکہ جدید ترین سمارٹ فون ایپلی کیشن ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق 40 ارب روپے کی اوور بلنگ کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا گیا اور قومی سطح پر بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جون 2023 تک کے الیکٹرک کی عدم ادائیگی سے سرکلر ڈیٹ میں 640 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اویس لغاری نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہاکہ مارچ 2024 میں بجلی کی قومی اوسط قیمت 53.

04 روپے فی یونٹ تھی جبکہ دسمبر 2025 میں یہ قیمت کم ہو کر 42.27 روپے فی یونٹ رہی۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 5 سالوں میں کے الیکٹرک نے 600 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب تک 16 لاکھ سمارٹ میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں اور اصلاحات کے نتیجے میں عوام پر 400 ارب روپے کے بوجھ میں کمی کا امکان ہے۔ 5 سے 6 سالوں میں گردشی قرض کی مکمل ادائیگی ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزارت توانائی کی سال 2025 کی کارکردگی: بجلی صارفین کے لیے ریلیف

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہاکہ بجلی صارفین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومتی اقدامات سے گردشی قرض میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اویس لغاری تحفظات کا اظہار نیپرا رپورٹ وزیر توانائی وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اویس لغاری تحفظات کا اظہار نیپرا رپورٹ وزیر توانائی وی نیوز اویس لغاری نے وفاقی وزیر انہوں نے ارب روپے

پڑھیں:

چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر

چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد،(سب نیوز) : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گرمجوشی اور مفید تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔ وانگ یی نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا تھا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ چیئرمین شپ سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبربرطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب اگلی خبرکیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم